چین، جاپان اور انگریزی

زیک

مسافر
کافی عرصہ سے پاکستان میں یہ بحث جاری ہے کہ تعلیم انگریزی میں ہو یا اردو میں۔ اس سلسلے میں چین، جاپان اور دوسرے ممالک کا ذکر بھی کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں جاپان اور چین میں انگریزی کے بارے میں دو خبریں نظر سے گزریں۔

http://japandailypress.com/educatio...ing-english-during-internal-meetings-3047969/

http://www.bbc.com/news/world-asia-china-27216910
 
arifkarim

معطل
کافی عرصہ سے پاکستان میں یہ بحث جاری ہے کہ تعلیم انگریزی میں ہو یا اردو میں۔ اس سلسلے میں چین، جاپان اور دوسرے ممالک کا ذکر بھی کیا جاتا ہے۔
تعلیم کسی بھی زبان میں ہوپر اعلیٰ، معقول اور قابل ہونی چاہئے۔ جو تعلیم ہم آجکل اپنی نوجوان نسل کو دے رہے ہیں اسکا توبس۔۔۔۔:)
 
زیک

مسافر
تعلیم کسی بھی زبان میں ہوپر اعلیٰ، معقول اور قابل ہونی چاہئے۔ جو تعلیم ہم آجکل اپنی نوجوان نسل کو دے رہے ہیں اسکا توبس۔۔۔ ۔:)
میرا خیال ہے تعلیم کا معیارتو ٹھیک ہی ہے، البتہ تربیت ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔منفی درجہ بندی میں روز افزوں تنزلی فرما رہی ہے۔
میرا خیال ہے کہ یہاں بات دنیا بھر میں انگریزی کے ٹرینڈ کی ہو رہی ہے
 
arifkarim

معطل
میرا خیال ہے کہ یہاں بات دنیا بھر میں انگریزی کے ٹرینڈ کی ہو رہی ہے
دنیا کی 19 بہترین درسگاہیں تو انگریزی میں تعلیم دے رہی ہیں۔ انکا مقابلہ کرنے کیلئے اب باقی دنیا آہستہ آہستہ انگریزی کو عالمی تعلیمی زبان اپنانے کیلئے بے تاب ہے:
b315.gif

http://www.shanghairanking.com/ARWU2013.html
 
مدیر کی آخری تدوین:

اسد

محفلین
ترکی: حریت ڈیلی نیوز میں 17 نومبر ، 2012 کا مضمون The most popular exercise in Turkey: Learning English

سمجھ میں نہیں آ رہا ہنسوں کہ روؤں ، انگلش ویکیپیڈیا اور اردو ویکیپیڈیا کے مطابق انچاس (49) فیصد پاکستانی انگلش بولتے ہیں اور انگلش بولنے والوں کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان ، امریکہ اور بھارت کے بعد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرا خیال ہے تعلیم کا معیارتو ٹھیک ہی ہے، البتہ تربیت ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔منفی درجہ بندی میں روز افزوں تنزلی فرما رہی ہے۔
تعلیم کا معیار بھی بہت پست ہے۔انگریزی پڑھانے والی ایک لیکچرار میرے ساتھ بازار گئیں۔۔۔دُوکاندار سے کہنے لگیں۔۔اس شے کی کیا prize ہے؟ چلیں یہ غلط العوام ہے تو پرائمری کی ایک اُستاد کہنے لگیں،مرچیں زیادہ ہیں ،میری لینگوئج میں جلن ہو رہی ہے۔:LOL:
یہ بھی چھوڑیں کہ ہم انگریزی غلط بول کر انگریزوں سے انتقام لے رہے ہیں:clap::LOL:
رٹے کا نظام ہے۔ اکثر لوگ اپنے مضمون کو ہی صحیح طور پر نہیں پڑھا پاتے۔گذشتہ سالوں میں سکول لیول پر پنجاب کی حکومت نے بے شمار ٹریننگز کا اہتمام کیا ہے۔ایک خاتون اُستا د کی بات معلوم ہوئی کہ یہ ہمیں جتنی بھی ٹریننگ دے لیں ہم اپنے دماغ اُس وقت بند کر لیتے ہیں۔
پرائمری کی ایک اُستاد کے ابو خود ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ہیں۔ اُنھوں نے اپنی بیٹی کو سندھ سے "مکمل" طور پر جعلی ایم اے کروایا۔ پنجاب حکومت کی ٹریننگ کی انتہائی قیمتی اور بہت کام آنے والی کتابیں میں نے خود اُن کے گاؤں میں اُن کے چولھے میں جلتے دیکھی ہیں۔:cry:
کہاں تک سنیں گے۔۔۔:(
 
جاسمن

لائبریرین
ابھی نئے تعلیمی سال کی شروعات پر اپنے بچوں کی کتابیں لینے گئی۔ دکاندار کیلکولیٹر پر حساب کر رہا تھا۔ وہ دس فی صد رعائت کرتا ہے۔ میں نے بتایا کہ اتنے پیسے کم ہوں گے۔ ہنس کر بتانے لگا کہ شماریات میں ایم ایس سی ایک نوجوان کو فی صد نکالنی نہیں آ رہی تھی
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ابھی نئے تعلیمی سال کی شروعات پر اپنے بچوں کی کتابیں لینے گئی۔ دکاندار کیلکولیٹر پر حساب کر رہا تھا۔ وہ دس فی صد رعائت کرتا ہے۔ میں نے بتایا کہ اتنے پیسے کم ہوں گے۔ ہنس کر بتانے لگا کہ سٹیسٹس میں ایم ایس سی ایک نوجوان کو فی صد نکالنی نہیں آ رہی تھی
پاکستانی معیار تعلیم کی ایک مثال

تعلیم کا معیار بھی بہت پست ہے۔انگریزی پڑھانے والی ایک لیکچرار میرے ساتھ بازار گئیں۔۔۔ دُوکاندار سے کہنے لگیں۔۔اس شے کی کیا prize ہے؟ چلیں یہ غلط العوام ہے تو پرائمری کی ایک اُستاد کہنے لگیں،مرچیں زیادہ ہیں ،میری لینگوئج میں جلن ہو رہی ہے۔:LOL:
یہ بھی چھوڑیں کہ ہم انگریزی غلط بول کر انگریزوں سے انتقام لے رہے ہیں:clap::LOL:
رٹے کا نظام ہے۔ اکثر لوگ اپنے مضمون کو ہی صحیح طور پر نہیں پڑھا پاتے۔گذشتہ سالوں میں سکول لیول پر پنجاب کی حکومت نے بے شمار ٹریننگز کا اہتمام کیا ہے۔ایک خاتون اُستا د کی بات معلوم ہوئی کہ یہ ہمیں جتنی بھی ٹریننگ دے لیں ہم اپنے دماغ اُس وقت بند کر لیتے ہیں۔
پرائمری کی ایک اُستاد کے ابو خود ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ہیں۔ اُنھوں نے اپنی بیٹی کو سندھ سے "مکمل" طور پر جعلی ایم اے کروایا۔ پنجاب حکومت کی ٹریننگ کی انتہائی قیمتی اور بہت کام آنے والی کتابیں میں نے خود اُن کے گاؤں میں اُن کے چولھے میں جلتے دیکھی ہیں۔:cry:
کہاں تک سنیں گے۔۔۔ :(

پاکستان جیسے ممالک میں معیار تعلیم دراصل معیار رٹا ہے۔ جو جتنا اچھا رٹا لگا تا ہے وہ اول آتا ہے۔ جبکہ ذہین اور لائق طلبا پیچھے رہ جاتے ہیں۔
 
ابھی نئے تعلیمی سال کی شروعات پر اپنے بچوں کی کتابیں لینے گئی۔ دکاندار کیلکولیٹر پر حساب کر رہا تھا۔ وہ دس فی صد رعائت کرتا ہے۔ میں نے بتایا کہ اتنے پیسے کم ہوں گے۔ ہنس کر بتانے لگا کہ سٹیسٹس میں ایم ایس سی ایک نوجوان کو فی صد نکالنی نہیں آ رہی تھی
کلیہ میں استثناء کی مثال نہیں دی جا سکتی ۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرے پاس سالِ سوئم اور چہارم کی طالبات ہوتی تھیں۔ یہ بات یقین سے بتا رہی ہوں کہ (محتاط اندازے کی بنیاد پر) اُن میں سے پچانوے فی صد کو فی صد نکالنی نہیں آتی تھی۔ سکول کے اساتذہ کا خود یہ حال ہے تو پھر ہم طلباء سے کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔
 
فیصد میں ایسا کیا ہے جو سمجھنا مشکل ہے؟ عام تقسیم کا حساب ہی تو ہے جسکے حاصل کو آخر میں 100 سے ضرب دی جاتی ہے۔ :D
 
جاسمن

لائبریرین
فیصد میں ایسا کیا ہے جو سمجھنا مشکل ہے؟ عام تقسیم کا حساب ہی تو ہے جسکے حاصل کو آخر میں 100 سے ضرب دی جاتی ہے۔ :D
یہی بات تو بتانا چاہ رہی ہوں کہ طلباء رٹے کے عادی ہیں اور اسی لئے انھیں آسان سی چیزیں بھی نہیں آتیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میری اپنی کزن جن کے والدِ محترم ہیڈ ماسٹر رہ چکے ہیں، نے انہیں جعلی میٹرک کرایا۔ وہ ایک سکول میں استانی ہیں۔ ان کی "کوالیفکیشن" یہ ہے کہ اردو اخبار کی سرخی کو جوڑ کر کے پڑھتی ہیں۔ پتہ نہیں بچوں کو آٹھویں جماعت تک کا کیا پڑھاتی ہوں گی
 
جاسمن

لائبریرین
قیصرانی بھائی! سندھ سے ڈگریاں لینا بہت آسان ہے۔ ایم اے،بی ایڈ،ایم ایڈ کے بارے میں اکثر سنتی رہتی ہوں۔ انہی ڈگریوں کی بُنیاد پر نوکریں بھی مل جاتی ہیں اور ہم جیسے انتخاب کرنے والوں پر حیران ہوتے ہیں۔ پھر اوپن یونیورسٹی کے طلباء کو بغیر پڑھے پاس ہوتے دیکھا ہے۔ اُن کی جگہ کوئی اور پیپر دیتا ہے۔:(اور ہمارا امتحانی نظام۔:sad2:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہائے۔۔۔(قارئین سے اِلتماس ہے کہ اِس ہائے کو بہت مرتبہ پڑھیں۔۔۔)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی! سندھ سے ڈگریاں لینا بہت آسان ہے۔ ایم اے،بی ایڈ،ایم ایڈ کے بارے میں اکثر سنتی رہتی ہوں۔ انہی ڈگریوں کی بُنیاد پر نوکریں بھی مل جاتی ہیں اور ہم جیسے انتخاب کرنے والوں پر حیران ہوتے ہیں۔ پھر اوپن یونیورسٹی کے طلباء کو بغیر پڑھے پاس ہوتے دیکھا ہے۔ اُن کی جگہ کوئی اور پیپر دیتا ہے۔:(اور ہمارا امتحانی نظام۔:sad2:۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ہائے۔۔۔ (قارئین سے اِلتماس ہے کہ اِس ہائے کو بہت مرتبہ پڑھیں۔۔۔ )
اوپن یونیورسٹی سے میرا تجربہ بہت عمدہ رہا ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ کمپیوٹر سائنس کی باقاعدہ کلاسز ہوتی ہیں۔ تاہم امتحانی عملہ دیگر یونیورسٹیوں سے ہوتا ہے تو یہ ان کی نالائقی ہے۔ میرے خیال میں تعلیمی لحاظ سے اوپن یونیورسٹی بہت ساری دیگر یوینیورسٹیوں سے بہتر ہے
 
جاسمن

لائبریرین
میرا بھی یہی خیال ہے۔ اُن کا سلیبس بہت اعلیٰ معیار کا ہوتا ہے۔لیکن اصل مسلئہ یہ ہے کہ ٹیوٹرز بھی لوکل ہوتے ہیں اور امتحانی عملہ لوکل لینا بھی مجبوری ہے۔ یونیورسٹی کا کوئی قصور نہیں ۔ لیکن چیک رکھنا چاہیے۔ میں خود ٹیوٹر رہ چکی ہوں اور الحمد اللہ ایمانداری سے کا م کیا ہے۔ لیکن افسوس ! میرے اپنے جاننے والوں سے سنتے ہیں سب کچھ اور ہائے۔۔۔۔۔(کئی بار پڑھیں)
 
arifkarim

معطل
میری اپنی کزن جن کے والدِ محترم ہیڈ ماسٹر رہ چکے ہیں، نے انہیں جعلی میٹرک کرایا۔ وہ ایک سکول میں استانی ہیں۔ ان کی "کوالیفکیشن" یہ ہے کہ اردو اخبار کی سرخی کو جوڑ کر کے پڑھتی ہیں۔ پتہ نہیں بچوں کو آٹھویں جماعت تک کا کیا پڑھاتی ہوں گی
ہاہاہا۔ اردو اخبار کی سرخیوں سے یاد آیا کہ پاکستانی اخبارات میں پہلے ہی صفحے پر بے تحاشا سرخیاں اپنے ابتدائی متن کیساتھ آویزاں کر دی جاتی ہیں جنکے آگے بقیہ خبر فلاں فلاں صفحے پر پڑھیں لکھا ہوتا ہے۔ اکثر تو ان خبروں کا بقیہ حصہ پہلے سے بتائے مقام پر مل جاتا ہے البتہ بعض اوقات ٹائپسٹ کی غلطی اور صفحات کا نشانہ غلط ملط ہو جانے سے بقیہ خبر ڈھونڈنے کیلئے پورا اخبارا چھاننا پڑتا ہے۔ یوں یہ اخبار کم اور زبردستی پہیلیاں بوجھئے کا مقابلہ زیادہ لگتا ہے۔
وہ دن دور نہیں جب تصاویر اور اشتہارات کے کٹے ہوئے نمونے ان اخبارات کے پہلے صفحوں پر نمودار ہوں گے اور آگے لکھا ہوگا: بقیہ تصاویر فلاں صفحے پر :D
 
Top