چیستاں ۔ دماغ لڑائیں

محمد وارث

لائبریرین
معمہ 1


wheels کے نشانات

پولس کو ایک لاش ملی۔ جس کے قریب کسی قسم کے wheels کے جوڑے کے نشانات تھے۔ وہ نشانات کے ساتھ ساتھ چلے۔اور ایک فارم ہاوس پر پہونچے جہاں دو آدمی اور ایک عورت گھر کے سامنے بیٹھے تھے۔ اس فارم ہاوس میں کوئی کار موجود نہیں تھی۔ اور ان تینوں میں سے ایک کو بھی گاڑی چلانا نہیں آتی تھی۔ پولس نے عورت کو گرفتار کرلیا۔

کیوں؟

ہو سکتا ہے کہ وہ نشانات وہیل چیئر کے ہوں اور وہ عورت معذور ہو اور وہیل چیئر استعمال کرتی ہو۔
 

تفسیر

محفلین
حل کیجئے

اس سیریز کو کونسانمبر مکمل کرتا ہےِ۔ یعنی تیرا کے بعد کا صحیح نمبر

چار / سات / دس / تیرا / ۔۔۔
[line]
دو کونسے نمبر اس سیریز کو مکمل کرتے ہیں؟

آٹھ / گیارہ / دس / نو / بارہ / سات / ۔۔۔/ ۔۔۔
[line]
نیچے لکھے ہوئے شہروں میں کونسا شہر اس فہرست شامل نہیں ہونا چاہیے۔

پیرس
نیویارک
روم
لندن
بنکاک
نئ دہلی
بیجنگ



اگر آپ کوایک کاجواب پتہ ہے تو ایک مسکراہٹ :)
اگر دو کا تو مسکراہٹ :):)
اگر تینوں کا تو مسکراہٹ :):):)

آپ کو اور دوسرے کامنٹ بھی کرسکتے ہیں اور آپس میں گفتگو بھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
حل کیجئے

اس سیریز کو کونسانمبر مکمل کرتا ہےِ۔ یعنی تیرا کے بعد کا صحیح نمبر

چار / سات / دس / تیرا / ۔۔۔ سولہ


دو کونسے نمبر اس سیریز کو مکمل کرتے ہیں؟

آٹھ / گیارہ / دس / نو / بارہ / سات / ۔۔۔/ ۔۔۔ چودہ / پانچ


نیچے لکھے ہوئے شہروں میں کونسا شہر اس فہرست شامل نہیں ہونا چاہیے۔ نیویارک

پیرس
نیویارک
روم
لندن
بنکاک
نئ دہلی
بیجنگ

:):):)
 

تفسیر

محفلین
معمہ اوپر ہے ۔

ہم معموں کےساتھ ساتھ زبانیں بھی سیکھیں گے ( وہ معمہ نہیں ہیں یا ہیں:) )

ہاتھ اوپراُٹھاؤ
لےوانتے لا مانو
levante la mano

یہاں ہاتھ کے لیے اسپینش لفظ کیا ہے۔
کونسا لفظ ہاتھ کی جنس بتاتا ہے؟
کونسا لفظ فِعل ہے ؟
فعل کی جملہ میں پہلے آتا ہے یا بعد میں؟
[line]
جب آپ ایک ملک جاتے ہیں جہاں عربی بولی جاتی ہے ۔ مثال کے طور پر
الاردُن (al-oor-doon )
مِصر ( meess-ur )
المَغرِب ( al-magreb )
لُبنان ( loob-naan )
سب سے پہلے آپ یہ سوال کریں گے ۔ بس اسٹاپ کہاں ( اینَ eye.na ) ہے؟ میں روپوں کو مقامی کرنسی میں کہاں ( اینَ ) پر تبدیل کروں؟ باتھ روم کہاں ( اینَ ) ہے؟:) ریسٹورانٹ کہاں ( اینَ ) ہے؟ اچھا ہوٹل کہاں ( اینَ ) ہے؟ میرا سامان کہاں ( اینَ )ہے؟

عربی زبان میں سوال کرنے کے لیے بہت سے الفاظ ہیں ۔ مگر یہاں ہم صرف آٹھ ( کَلِمۃ ka-lee-ma ) کا مطالحہ کریں گے۔

( شمشاد بھائی یا اور کوئی بھی جو عربی جانتے ہیں میری غلطیاں صحیح کرسکتے ہیں ۔ مگر اس کو مختصر رکیں۔ کیوں ہم مذاق مزاق میں زبانیں سیکھ رہے ہیں۔ سنجیدہ مت ہوں )​
 

تفسیر

محفلین



معمہ نمبر 1
پچھلے معمہ میں وارث صاحب کا جواب صحیح تھا۔ ان کے جواب کی منطق بنائیں


معمہ نمبر 2

ایک گھڑی کے چہرے کو اس طرح تین سیکشن میں تقسیم کریں کہ ہرایک حصہ کے نمبروں کی جمع ان باقی دو حصوں میں سے کسی بھی ایک کے نمبروں کی جمع کے برابر ہو
 
Top