چیس، سکریبل و دیگر بورڈ گیمز

آپ کون سی آن لائن بورڈ گیم کھیلتے ہیں؟

  • شطرنج

    Votes: 6 75.0%
  • سکریبل

    Votes: 4 50.0%
  • لڈو

    Votes: 4 50.0%
  • کوئی اور

    Votes: 3 37.5%

  • Total voters
    8
میرے ساتھ تو ایک آدھ بار ہو چکا ہے قسمت سے بھی کہ ورڈل پہ پہلا لفظ درست آ جائے۔ تاہم ہم نے بوقت ضرورت کام آنے کے لیے سند نہ رکھی! :) کوئی اصل قسمت ہیکنگ کسی کو پتہ ہو تو بتائے!!
جب اردل (اردو کے لیے ورڈل) باقاعدگی سے کھیلتا تھا تو کبھی کبھار چِیٹنگ کرنے کے لیے اُس کے سورس کوڈ میں (جو گِٹ‌ہب پر دستیاب تھا) جھانک لیا کرتا تھا۔ :)
ویسے آپس کی بات ہے ورڈل کا سورس کوڈ کیسے پتہ لگتا ہے؟
 

سعادت

تکنیکی معاون
ویسے آپس کی بات ہے ورڈل کا سورس کوڈ کیسے پتہ لگتا ہے؟
ورڈل شروع میں تو ایک سادہ ویب ایپ تھی، اور ویب براؤزر کے ڈویلپر ٹُولز میں اس کا سورس کوڈ دیکھنا آسان تھا (اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو بوجھے جانے والے تمام الفاظ کی لِسٹ اُس سورس کوڈ میں موجود تھی)۔ نیویارک ٹائمز کے ورڈل خریدنے کے بعد اس کا کوڈ minified (اور شاید کچھ حد تک obfuscated بھی) صورت میں ظاہر ہوتا ہے، جسے اب سمجھنا مشکل ہے۔ اور اب تو نیویارک ٹائمز نے ورڈل کا روزانہ لفظ چُننے کے لیے باقاعدہ ایڈیٹر تعینات کر رکھا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اردو کے تعلیمی کارڈس کسی نے کھیلے۔؟
ہم کلاس روم میں چپکانے والے چارٹ کو کاٹ کر ان پر قلم سے الف بے لکھ کر تاش کے پتوں کی طرح کھیلا کرتے تھے۔
یہ بورڈگیم تو نہ ہوا لیکن ورڈل کی قسم کا کہا جا سکتا ہے ۔
 
Top