چیس، سکریبل و دیگر بورڈ گیمز

آپ کون سی آن لائن بورڈ گیم کھیلتے ہیں؟

  • شطرنج

    Votes: 6 75.0%
  • سکریبل

    Votes: 4 50.0%
  • لڈو

    Votes: 4 50.0%
  • کوئی اور

    Votes: 3 37.5%

  • Total voters
    8

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
لڈو بھی کھیلی ہے لیکن زیادہ پسند نہیں۔ مندرجہ بالا گیمز کی نسبت کم دماغ لگتا ہے اس میں۔
لڈو میں کھیلنے سے زیادہ پارٹی ماحول کا مزہ آتا ہے۔
میں نے اس مرتبہ چھٹیوں پر پاکستان میں بچوں اور بیگم کے ساتھ بہت کھیلا ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اس پہ ذرا روشنی ڈالیں اور اگر ابھی ٹارچ چارجنگ پہ ہے تو ایک گیم ہو جائے؟
یعنی دیسی میں پیدل (پیادہ pawn)ہمیشہ ایک گھر چلتا ہے اور ولایتی میں پہلی چال دو گھر بھی چل لیتا ہے۔
ایک تھوڑا فرق کاسل بنانے میں ہے۔ باقی تو دیسی ولایتی سب ایک جیسا ہے۔
 
یعنی دیسی میں پیدل (پیادہ pawn)ہمیشہ ایک گھر چلتا ہے اور ولایتی میں پہلی چال دو گھر بھی چل لیتا ہے۔
ایک تھوڑا فرق کاسل بنانے میں ہے۔ باقی تو دیسی ولایتی سب ایک جیسا ہے۔
لیکن ایپ پہ تو جو اصول ہیں سبھی پہ وہی لاگو ہوتے ہیں۔ کیسلنگ میں کیا فرق ہے دیسی میں؟
ان شاء اللہ تسلی سے کھیلیں گے بھی۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
لیکن ایپ پہ تو جو اصول ہیں سبھی پہ وہی لاگو ہوتے ہیں۔ کیسلنگ میں کیا فرق ہے دیسی میں؟
ان شاء اللہ تسلی سے کھیلیں گے بھی۔
ولایتی میں کاسل بناتے وقت شاہ کی حرکت کے ساتھ دوسرا مہرہ خود اسی باری میں جگہ بدل لیتا ہے۔ جبکہ دیسی میں ایک باری میں ایک ہی مہرہ حرکت کر سکتا ہے۔ اور کاسل زیادہ سٹیپ میں بنتا ہے۔
 
ولایتی میں کاسل بناتے وقت شاہ کی حرکت کے ساتھ دوسرا مہرہ خود اسی باری میں جگہ بدل لیتا ہے۔ جبکہ دیسی میں ایک باری میں ایک ہی مہرہ حرکت کر سکتا ہے۔ اور کاسل زیادہ سٹیپ میں بنتا ہے۔
چیس ڈوٹ کوم پہ کیسل ایک ہی چال میں بن جاتا ہے۔
 
Top