مریم افتخار
محفلین
السلام علیکم اہلیان محفل! چند روز قبل عبداللہ محمد بھائی کے انٹرویو کے دوران ایک لڑی ہمارے ذہن میں تشکیل پا چکی تھی مگر اس کو ویب سائٹ پر لانا ابھی باقی تھا۔ لیجیے آگئی! یہ ایسا عنوان نہیں جس کی ہمیشہ کی طرح ہمیں وضاحت دینی پڑے، اظہر من الشمس ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو محفلین بورڈ گیمز کا شغف رکھتے ہیں وہ ایک دوسرے کے ساتھ گیمنگ پلیٹ فارمز پر کنیکٹڈ ہو سکیں اور پھر یہ کنکشن محفل برخاست ہونے کے بعد ایک اچھا ذریعہ بھی ہے ان سے کنیکٹ رہنے کا جن کے ساتھ آپ کے مشاغل مشترک ہوں۔ کیا کہتے ہیں؟
آخری تدوین: