کشور کمار چہرہ ہے یا چاند کھلا

قیصرانی

لائبریرین
یہ رہے اس کے بول

چہرہ ہے یا چاند کھلا
زلف گھنیری شام ہے کیا

ساگر جیسی آنکھوں والی
یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا

چہرہ ہے یا چاند کھلا
زلف گھنیری شام ہے کیا

ساگر جیسی آنکھوں والی
یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا

ارے تو کیا جانے تیری خاطر
کتنا ہے بے تاب یہ دل

تو کیا جانے دیکھ رہا ہے
کیسے کیسے خواب یہ دل

دل کہتا ہے تو ہے یہاں تو
جاتا لمحہ تھم جائے

وقت کا دریا بہتے بہتے
اس منظر میں جم جائے

تو نے دیوانہ دل کا بنایا
اس دل پر الزام ہے کیا

ساگر جیسی آنکھوں والی
یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا

آج میں تجھ سے دور سہی
اور تو مجھ سے انجان سہی

تیرا ساتھ نہیں پاؤں
خیر تیرا ارمان سہی

یہ ارماں ہیں شور نہیں ہو
خاموشی کے میلے ہوں

اس دنیا میں کوئی نہیں ہو
ہم دونوں ہی اکیلے ہوں

تیرے سپنے دیکھ رہا ہوں
اور میرا اب کام ہے کیا

ساگر جیسی آنکھوں والی
یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا

چہرہ ہے یا چاند کھلا
زلف گھنیری شام ہے کیا

ساگر جیسی آنکھوں والی
یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا​
 

سارا

محفلین
وہ تو کسی کو بھی نہیں آتے۔۔کچھ گانے(آجلکل کے) اس انداز سے گائے جاتے ہیں کہ کوشش کے باوجود سمجھ نہیں آتی۔۔ہاں مسلسل سننے سے شاید آجائے۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
[youtube]
چہرہ ہے یا چاند کھلاہے زلف گھنیری شام ہے کیا
ساغر جیسی آنکھوں والی یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا
ارے تو کیا جانے تیری خاطر کتنا ہے بے تاب یہ دل
تو کیا جانے دیکھ رہا ہے کیسے کیسے خواب یہ دل
دل کہتا ہے تو ہے یہاں تو جاتا لمحہ تھم جائے
وقت کا دریا بہتے بہتے اس منظر میں جم جائے
تو نے دیوانہ دل کو بنایا اس دل پر الزام ہے کیا
ساغر جیسی آنکھوں والی یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا
آج میں تجھ سے دور سہی اور تو مجھ سے انجان سہی
تیرا ساتھ نہیں پاؤں تو خیر تیرا ارمان سہی
یہ ارماں ہے شور نہیں ہو خاموشی کے میلے ہوں
اس دنیا میں کوئی نہیں ہو ہم دونوں ہی اکیلے ہوں
تیرے سپنے دیکھ رہا ہوں اور میرا اب کام ہے کیا
ساغر جیسی آنکھوں والی یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا
چہرہ ہے یا چاند کھلاہے زلف گھنیری شام ہے کیا
ساغر جیسی آنکھوں والی یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا

تاہم میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ یہ شاعری کی کس صنف میں آتا ہے۔ مسدس مخمس غزل۔۔۔ فرخ بھائی کیا کہتے ہیں؟
 

محسن حجازی

محفلین
قیصرانی بھائی اس ویڈیو میں ایک شام کا سین ہے جس میں سورج غروب ہو رہا ہے اور اس کی کرنیں کیمرے کے لینز پر پھیل رہی ہیں۔ وہ سین واقعی بہت ہی خوبصورت ہے۔
 

ماوراء

محفلین
تعبیر، آپ محسن کی بے بسی پر ہنس رہی ہیں؟
wink.gif
 

جہانزیب

محفلین
نام پوچھنے کے مواقع پر پاکستان میں‌ اردگرد بھائی پیدا ہو جانے کے خطرات رہتے ہیں ، اور محسن کی صحت اس بات کی اجازت نہیں‌ دیتی :haha:
 
Top