چہار مینار، حیدرآبادی بریانی

السلام علیکم۔۔۔۔دوستو اردو محفل کی یہ خصوصیت ہے کہ اس محفل میں ہمارے ساتھ ہمارے انڈین دوست بھی شامل ہوتے ہیں۔۔۔
دوستو آج سے تقریبا 4 سال پہلے یاہو چیٹ رومز میں اسلام چیٹ روم نمبر 14 جس کو اگر حیدرآبادی چیٹ روم کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا ادھر کچھ عرصہ آنا جانا ہوا تو کچھ حیدر آبادی جو کہ چار مینار کے قریب رہنے والے تھے ان سے یاد اللہ بن گئی بہت ہی اچھے لوگ تھے جن میں فیصل خان، بشیر بھائی،علی بھائی، حبیب بھائی اور کئی دوسرے بندوں سے اچھی خاصی گپ شپ بن گئی اسی دوران فیصل خان سے بات چیت بہت آگے بڑھ گئی جو ان دنوں یعنی آج سے چار سال پہلے تک سعودی عرب میں موتہ کے مقام پر بحیثیت کمپیوٹر انجینئر ایک تیل نکالنے والی کمپنی میں تعینات تھے وہ اکثر جب میں چیٹ روم نہیں جاتا تھا تو اپنے Land Lineفون سے میرے آفس یعنی پشاور فون کیا کرتے تھے کہ کیا بات ہے آپ کیوں نہیں آن لائن ہورے ہیں۔۔۔بہرحال دوستی کے 6 مہینے بعد ہی ان کی شادی ہوگئی اور وہ واپس حیدرآباد چلے گئے اور پھر آج تک ان کا کوئی اتا پتا نہیں چلا۔
دوران ٹیلیفونگ گفتگو ایک روز مجھے کہنے لگے کہ میں اب چلتا ہوں کیونکہ میں نے بریانی بنانی ہے میں نے ان سے کہا کیا آپ باورچی ہو کہ بریانی بناؤگے تو کہنے لگے کہ جناب یہ کام میں خود کرتا ہوں بہرحال میں نے ان سے ترکیب پوچھ لی۔لیکن ان چار سالوں میں آج تک بنانے کی نوبت نہیں آئی اب اس بقر عید پر بریانی بنانے کا ارادہ ہے دراصل ادھر محفل پر بات کرنے کا مقصد یہ تھا کہ آج چار سالوں بعد میں اپنے حافظے و یاداشت پر بھروسہ کرتے ہوئے ترکیب تحریر کرتا ہوں اگر کوئی کمی بیشی رہ گئی یعنی میں بھول بھال گیا ہوں تو ازراہ کرم حیدرآبادی دوستوں اور بہنوں سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ نقص یا کمی نکال کر تصحیح کردیں شکریہ

حیدر آبادی بریانی
اجزاء: مرغی کا گوشت یا کوئی بھی گوشت بغیر ہڈی کے چار کلو،دہی آدھ کلو۔ دارچینی،لونگ، جائفل،زیرہ سیاہ،زیرہ سفید،بڑی الائچی،کالی مرچ،جاوتری پر مشتمل گرم مصالحہ حسب ضرورت۔
مرچ ،سبز۔پودینہ سبزاوردھنیہ سبز ہر ایک نصف چھٹانک
اگر کم مرچ کھانے کے عادی ہوں تو پھر سبز مرچ کو ایک چوتھائی چھٹانک کردیں اور سرخ مرچ حسب ضرورت
ترکیب: گوشت کو دھی میں ڈال کر مصالحہ اور سرخ مرچ سمیت دھی میں اچھی طرح سے ملالیں ۔پیازآدھ کلو لیکر کتر لیں اور گھی میں ہلکی آ نچ پر برآون کرلیں سنہرا ہونے پر نصف علیحدہ کرلیں اور نصف سنبھال لیں ۔چاؤل 4 کلو پلاؤ کے انداز میں پکائیں لیکن ابھی ایک کنی رہتی ہو تو اتار لیں ۔لیموں کا رس ایک پاؤ نکال کر علیحدہ رکھ لیں اور بریانی کا رنگ الگ پانی میں گھول کر رکھ دیں اب ایک بڑے برتن میں مشہور طریقے سے تہہ دیں لیکن یاد رہے کہ پہلی تہہ کل چاول میں سے اندازاً 3 پاؤکی دیںاس کے اوپر ایک کلو گوشت کی تہہ دیں اور پھر تہہ پر تہہ دیتے جائیں کہ اوپری تہہ چاول کی ہو اب اس میں سے چھ عدد سوراخ کرلیں جو کہ بہت زیادہ موٹے نہ ہوں نچلی تہہ تک بھی نہ پہنچے بلکہ پہلی تہہ تک ہی ہوں ا ن سوراخوں میں برابر سے لیموں کا پانی اور اور بریانی کے پانی سے بھر دیں اور چاؤلوں کی مناسبت سے گھی یا تیل پکا یا کڑھا ہوا ان سوراخوں میں ڈال دیں اور برتن کا منہ بند کرکے المشہور طریقے سے دم کریں ۔
کچھ دیر کے بعد دیکھیں کہ اگر چاؤل نرم ہوچکیں ہوں تو پودینہ سبز اور دھنیہ سبز اور جو پیاز کہ سنبھال کر رکھی ہوئی تھی کی تہہ جماکر دو تین منٹ کا مزید دم لگائیں ۔
 

dxbgraphics

محفلین
حیدرآبادی دوستوں کے ساتھ اکثر و بیشتر بریانی کھانے کا اتفاق ہوتا ہے۔ لیکن ساتھ میں پانی کا گلاس ایڈوانس میں رکھنا پڑتا ہے کہ مرچیں تھوڑی زیادہ ہوتی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اصل ترکیب تو میں پوچھ کر بتاؤں گا، لیکن یہ کہہ سکتا ہوں کہ صدیق میاں نے صحیح معنوں میں حیدر آبادی بریانی نہیں کھائی۔ اس میں مسالہ تو ضرور زیادہ ہوتا ہے، لیکن مرچ نہیں!! ہاں، اگر تم وتنی ہی کم مرچ کھاتے ہو صدیق، تو بات دوسری ہے۔ عندلیب یہاں آئیں اور اظہار رائے کریں۔
 

x boy

محفلین
چار مینار یا چہار مینار
جو بھی سو بھی
لیکن بریانی لاجواب
اور ساتھ میں بھگارے بینگن
میٹھے میں شاہی ٹکڑے
 

قیصرانی

لائبریرین
باقی تو سب ٹھیک ہے، لیکن چار کلو گوشت اور چار کلو چاول، یہ تو چھ ماہ کا نسخہ ہو جائے گا میرے لئے :)
 

عندلیب

محفلین
عندلیبآپا آپ کا انتظار ہو رہا ہے کئی سال سے یہاں ۔۔۔
لیجیے بریانی حاضر ہے ۔
125ia9l.jpg
 
Top