چھ نمبرکی بات

6number.gif

6number2.gif
 

قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ پیارے بھائی۔ یہ بتائیے گا کہ گھر کی حفاظت کے لیے 500 فرشتے، ایک روپے کا سات لاکھ اور بیس لاکھ والی بات کچھ حلق سے نہیں‌ اتر رہی۔ اس کا کوئی احادیث سے حوالہ دینا چاہیں گے؟ یا یہ محض‌اقوال رجال ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ادھر سے نقل کر کے ادھر چسپاں کر دینا بہت آسان ہے لیکن کیا ہر کوئی اس پر عمل بھی کرتا ہے؟ کون نہیں جانتا کہ جھوٹ بولنا گناہ ہے لیکن کیا ہر کوئی جھوٹ بولنا چھوڑ چکا ہے؟ کون نہیں جانتا کہ نماز نہ پڑھنا گناہ ہے تو کیا ہر کوئی نماز پڑھتا ہے؟

نصیحت تبھی ہی کارآمد ہوتی ہے کہ نصیحت کرنے والا پہلے خود باعمل ہو نہیں تو اوروں کو نصیحت خود میاں فصیحت والا معاملہ ہوتا ہے۔
 

دوست

محفلین
ہمارے نئے آنے والے کچھ دوست بڑی شدو مد سے یہ کاپی پیسٹ کرتے ہیں لیکن جب اس کا وہ ردعمل نہیں دیکھتے تو خود ہی ٹھنڈے ہوکر بیٹھ جاتے ہیں۔
الحمد اللہ یہاں سارے مسلمان ہیں اور انھیں مزید مسلمان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں سب باشعور اور سمجھ دار اپنا اچھا برا جاننے والے۔
مزید میں درخواست کروں گا کہ اگر آپ کے پاس اتنا ہی وقت اور شوق ہے تو آپ یہ تصاویر یہاں پوسٹ کرنے کی بجائے اسے یونیکوڈ میں لکھ کر پوسٹ کریں۔ یہ کاپی پیسٹ تو آپ کسی بھی انگریزی فورم پر کرسکتے ہیں ہمیں یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے اور اپنی ساری محنت اکارت جاتی محسوس ہوتی ہے جو اس فورم کو اردو میں پیش کرنے کے لیے کی گئی۔
امید ہے آپ اس کام کے علاوہ بھی تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ چند دیگر اراکین بھی یہی کام کر رہے ہیں۔ ایک ممبر کو اتنا سمجھانا اچھی بات نہیں۔ براہ کرم کچھ توجہ دیگر جگہوں‌ پر بھی کیجئے گا :D
 

شمشاد

لائبریرین
فاروق ارشد صاحب ہمارے نئے رکن ہیں۔ میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔

یہ اپنا تعارف تو دیں، بہتر ہے کہ “ تعارف “ کے زمرے میں ہی جا کر اپنا تعارف دیں تو بات چیت میں بھی آسانی ہو۔ باقی باتیں تو بعد میں ہوتی رہیں گی۔
 
Top