چھوٹے سے ایکوریم میں مچھلی پالنے کا طریقہ

imissu4ever

محفلین
جب سے آنکھ کھلی گھر میں ایکویریم کی صورت میں مچھلیاں دیکھیں ۔ بہت اچھا شوق ہے ۔ پانی اگر سیٹ ہو جائے تو مچھلیاں لمبا عرصہ چلتی ہیں ۔ یاد رکھیں
- کھبی بھی تازہ پانی ایکوریم میں نہ ڈالیں دو سے تین دن کا باسی ڈالیں تاکہ اگر کلورین مکس ہو تو وہ نکل چکی ہو
- مچھلیوں کے موجودہ پانی میں نیا پانی آٹھویں حصے سے زیادہ نہ ڈالیں تاکہ درجہ حرارت کا اچانک فرق نہ آئے
- خوراک مناسب اور ایک وقت دیں بہتر ہے کہ ڈیوٹی لگا لیں کہ صبح کی کس نے دینی ہے اور شام کی ۔ اکثر سارے ہی خوراک دے دیتے ہیں جس سے مچھلیاں سست بیمار اور مر جاتی ہیں
کم خوراک کا نقصان نہیں مگر زیادہ کا کوئ حل نہیں ۔
- مچھلیوں کے لئے ہوا کا پمپ اور فلٹر ضرور لگائیں
- پانی کو کسی بھی قسم کے کیمیکل سرف کیڑے مار ادویات سے بچائیں یہ مچھلیوں کے لئے جان لیوا ہوتے ہیں
۔ مچھلیوں کے ساتھ کچھ وقت روزانہ ضرور گزاریں پاس کرسی رکھ دیکھیں یا اپنا ہی مطالعہ کریں
یقین مانیں آپکو ضرور ان سے ربط ملے گا
بلکل اسطرح جیسے پالتو کتے کی چال اپنے مالک کے ساتھ نرالی ہی ہوتی ہے !!!
 
Top