ابوشامل

محفلین
پی ٹی وی کے شاہکار ڈراموں میں سے ایک "چھوٹی سی دنیا"
اس ڈرامے میں دیہاتی زندگی کی سادگی کو بہت اعلٰی پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ نور محمد لاشاری (چاچا سلیمان) اور انور سولنگی (مشٹر رمضان) کی اداکاری تو خاص طور پر اپنے عروج پر دکھائی دیتی ہے۔

میرے پسندیدہ ترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=nP3zsV1eWFM[/youtube]
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=1A5uz0byzmc[/youtube]
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=Or7b4U8yzRM[/youtube]
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=MXuoEQKOgAA[/youtube]
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=eZZzhFVOiGk[/youtube]
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=YKpbQgs0nOg[/youtube]
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=OlZb71G1bjw[/youtube]

پورا ڈرامہ (یعنی مزید اقساط) Youtube پر Chhoti si duniya تلاش کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
حضور اعلی! دیکھا ہوا ہے!
کون کہتا ہے ک مہنگے کیمرے نہ ہوں تو شاہکار نہیں بن سکتا؟
پھر سندھی تہذیب کی کیا عکاسی کی گئی ہے بھئی واہ! ہم خود سندھی بھی ہیں تو اس واسطے بہت لطف دیتا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
اس ڈرامے کا صحیح لطف سندھی جاننے والے افراد کو ہی آ سکتا ہے یا وہ جنہوں نے سندھی ثقافت کو بہت قریب سے دیکھا ہو۔ اس کے باوجود میرے ایک پنجابی دوست کو بہت زیادہ پسند ہے۔
 

arifkarim

معطل
حضور اعلی! دیکھا ہوا ہے!
کون کہتا ہے ک مہنگے کیمرے نہ ہوں تو شاہکار نہیں بن سکتا؟
پھر سندھی تہذیب کی کیا عکاسی کی گئی ہے بھئی واہ! ہم خود سندھی بھی ہیں تو اس واسطے بہت لطف دیتا ہے۔

درست۔ پی ٹی وی والے پرانے کیمروں سے ایسے بہترین ڈرامے بنا گئے، جو آجکل کے ڈیجیٹل کیمرے سے بھی نہیں بن سکے ہیں۔ یعنی اگر ٹیلنٹ ہو تو کچرے سے بھی بہت کچھ بن سکتا ہے!
 

ابوشامل

محفلین
لیکن عارف بھائی پرانے ڈراموں کی ٹیمیں جو محنت کیا کرتی تھیں اور اداکاری کی اعلٰی صلاحیتوں کی حامل تھیں۔ اس لیے "کچرے سے کچھ بنانے" سے زیادہ اچھی مثال یہ ہے کہ ہیرا اگر کچرے میں بھی پڑا ہو تو آب و تاب دکھائے گا۔
 

تعبیر

محفلین
واہ بہت خوب ابو شامل
ان میں سے تو کئی بہترین اداکار اب رہے بھی نہیں اس دنیا میں

پی ٹی وی کے پرانے ڈرامے واقعی کمال ہیں اور خاص کر کے کراچی سنٹر کے
 
Top