چھوٹا سا لطیفہ۔

ایک آدمی اپنے سسرال گیا ۔پہلے دن اس کی ساس نے اس کو پالک کھلائی۔دوسرے دن اس کو میتھی کھلائی۔جب کہ تیسرے دن اس کو ساگ کھلایا۔
اگلے دن جب اس کی ساس کھانا پکانے لگی تو اس نے اپنے داماد سے پوچھا کہ بیٹا آج کھانے میں کیا پکاوُں؟آدمی نے جواب دیا کہ مجھے کھیت میں چھوڑ آوُ میں خود ہی چَر آوُں گا۔:)
 
کچھ ایسا ہی واقعہ ہمارے ساتھ بھی گذر چکا ہے۔ جب میں نیا نیا یو اے ای میں آیا، تو ہماری کمپنی ایک انڈسٹریل فری زون میں تھی۔ اور وہاں ریسٹورنٹس نہیں تھے اور کھان پکانا بھی منع تھا۔ چنانچہ فری زون سے باہر واقع کسی نہ کسی ریسٹورنٹ کے ساتھ لوگوں کا کنٹریکٹ چلتا تھا اور وہ ریسٹورنٹ تین ٹائم کھانا سپلائی کیا کرتا تھا۔۔کھانے کا معیار چند دن تو ٹھیک رہتا لیکن بعد میں آہستہ آہستہ ناقص ہونا شروع ہوجاتا، حتی کہ اس کنٹریکٹ کو کینسل کرکے نئے ریسٹورنٹ کے ساتھ معاملہ کرلیا جاتا۔

تو اسی طرح ایک کنٹریکٹر نے ہمیں ناشتے میں متواتر دو ہفتے پراٹھا چنا ہی سپلائی کیا۔ پندرہویں دن جب وہ یہی ناشتہ ہمارے آفس میں لیکر آیا تو میرا ایک کولیگ ثپ نہ رہ سکا اور پنجابی میں کہنے لگا:
" بس کردے ہن۔ اسی جدوں ہنکن لگ پواں گے، اوہدوں باز آئیں گا؟":D
ترجمہ: بس کردو اب۔ کیا ہم جب گدھوں کی طرح ہینکنے لگ جائیں گے، اس وقت باز آؤ گے؟
:laughing::laughing::laughing:
 
عینی شاہ

محفلین
ایک آدمی اپنے سسرال گیا ۔پہلے دن اس کی ساس نے اس کو پالک کھلائی۔دوسرے دن اس کو میتھی کھلائی۔جب کہ تیسرے دن اس کو ساگ کھلایا۔
اگلے دن جب اس کی ساس کھانا پکانے لگی تو اس نے اپنے داماد سے پوچھا کہ بیٹا آج کھانے میں کیا پکاوُں؟آدمی نے جواب دیا کہ مجھے کھیت میں چھوڑ آوُ میں خود ہی چَر آوُں گا۔:)
:rollingonthefloor:
 
x boy

زبردست
 
1939841_684816251554865_129080476_n.jpg
 
x boy

محفلین
زبردست کارٹوں دیکھنا ہے تو آجکل دو کارٹون زوروں پر ہے
1۔ شون دا شیپ
2-اوسکار اوایسس

میں اپنے بچوں کے ساتھ بڑے شوق سے دیکھتا ہوں
OSCAR%2BNO%2BOASIS%2BVOLUME%2B1%2BOFICIAL.jpg

shaun-the-sheep-hd-images.jpg
 
Top