چکن نگٹس

غدیر زھرا

لائبریرین
اجزاء :

چکن بغیر ہڈی کے (آدھا کلو۔ کیوبز بنا لیں )
لہسن ادرک پیسٹ (دو کھانے کے چمچ )
نمک (حسبِ ذائقہ )
کالی مرچ (ایک چائے کا چمچ )
کوکنگ آئل (حسبِ ضرورت )

کوٹنگ کے لیے :

کارن فلور (آدھا کپ ) (کارن فلور کی جگہ میدہ بھی استعمال کر سکتے ہیں )
انڈے (دو عدد)
ڈبل روٹی کا چورا (حسبِ ضرورت )

ترکیب :

  • چکن کیوبز میں لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک اور کالی مرچ اچھی طرح مکس کر کے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔۔
  • فرائنگ پین میں تیل کو ہلکی آنچ پر گرم کر لیں ۔
  • میری نیٹ کیے ہوئے چکن کیوبز کو انڈے میں ڈپ کر کےکارن فلور میں ڈپ کریں ۔ پھر اچھی طرح ڈبل روٹی کا چورا لگائیں ۔
  • پھر ان کو ہلکی آنچ پر سنہرا ہونے تک تل لیں ۔
  • جاذب کاغذ پر رکھیں ۔
مزیدار چکن نگٹس تیار :)
چٹنی یا کیچپ کے ساتھ سرو کریں ۔۔

9903_318064448326022_575626701_n.jpg
 
اجزاء :

چکن بغیر ہڈی کے (آدھا کلو۔ کیوبز بنا لیں )
لہسن ادرک پیسٹ (دو کھانے کے چمچ )
نمک (حسبِ ذائقہ )
کالی مرچ (ایک چائے کا چمچ )
کوکنگ آئل (حسبِ ضرورت )

کوٹنگ کے لیے :

کارن فلور (آدھا کپ ) (کارن فلور کی جگہ میدہ بھی استعمال کر سکتے ہیں )
انڈے (دو عدد)
ڈبل روٹی کا چورا (حسبِ ضرورت )

ترکیب :

  • چکن کیوبز میں لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک اور کالی مرچ اچھی طرح مکس کر کے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں --
  • فرائنگ پین میں تیل کو ہلکی آنچ پر گرم کر لیں ۔
  • میری نیٹ کیے ہوئے چکن کیوبز کو انڈے میں ڈپ کر کےکارن فلور میں ڈپ کریں ۔ پھر اچھی طرح ڈبل روٹی کا چورا لگائیں ۔
  • پھر ان کو ہلکی آنچ پر سنہرا ہونے تک تل لیں ۔
  • جاذب کاغذ پر رکھیں ۔
مزیدار چکن نگٹس تیار :)

چٹنی یا کیچپ کے ساتھ سرو کریں --

9903_318064448326022_575626701_n.jpg

یہ تو ٹوٹے ٹوٹے لگ رہے ہیں۔ ویسے انڈے کے بغیر بھی بن سکتے ہیں مجھے انڈوںسے الرجی ہے
 
غدیر بٹیا! تلنے کے لیے کڑاہی میں تیل کی مقدار کتنی ہو؟ اتنی کہ چکن کے قتلے اس میں تیر سکیں یا پھر اتنی ذرا سی کہ چکن برتن سے چپکے نہیں؟ :) :) :)
 
ڈیپ فرائی کیجئے گا بھائی :)
جی بٹیا! ویسے ہم ابھی نہیں بنا سکتے کیوں کہ کچن میں بریڈ کا چورا نہیں ہوگا۔ سب سے پہلے تو اسے خرید کر لانا ہوگا۔ جبکہ اگلے چار پانچ دن تک سودہ سلف کی خریداری کرنے جانے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ :) :) :)
 
Top