چند نیٹ ورک اصطلاحات

الف نظامی

لائبریرین
کمپیوٹر نیٹ ورکس سے متعلقہ چند اصطلاحات کے متعلق تفصیل درکار ہے لیکن براہ کرم صرف ربط فراہم کرنے پر اکتفا نہ کیجیے گا:)
ٹی سی پی ہیڈر
آئی پی ایڈریس
سٹیٹک آئی پی ایڈریس
ڈائنامک / لائیو آئی پی ایڈریس
پروٹوکول
آر ایف سی
پورٹ
پورٹ فاروڈنگ
آئی پی ہیڈر
 
سٹیٹک آئی پی ایڈریس


جب کسی بھی کمپیوٹر کو ایک مخصوص آئی پی ایڈریس دے دیا جاتا ہے تو یہ آئی پی ایڈریس جو کہ ہر بار تبدیل نہیں ہوتا سٹیٹک ائی پی ایڈریس کہلاتا ہے ۔

ڈائنامک / لائیو آئی پی ایڈریس

جبکہ ڈائینامک آئی پی ایڈریس وہ آئی پی یڈریس ہوتا ہے جو کسی بھی کمپیوٹر کو آٹومیٹک طریقے سے الاٹ ہوتا ہے اور یہ ہر بار مختلف بھی ہو سکتا ہے ۔

پروٹوکول


کمپیوٹر کی دنیا میں پروٹوکول کا مطلب عموما یہ لیا جاتا ہے کہ جس معیار یا اسلوب سے دو یا دو سے زیادہ مشینیں اپس میں معلومات کا تبادلہ کر رہی ہیں ۔ اس معیار یا اسلوب کو پروٹوکول کہا جاتا ہے ۔

آر ایف سی
اب پہلے یہ بتائیں ان میں سے کس پر توجہ ہے تاکہ مزید تفاصیل بتائی جا سکیں


1۔ ریموٹ فلو کنٹرول
2۔ ریموٹ فنکشن کال
3۔ ری کنفیگر ایبل فنکشنل کیشے
4۔ ریموٹ فائل کومیونیکیشن




پورٹ

(ہارڈ وئیر) ایک سے دوسرے کمپیوٹر یا ڈیوائس کے جسمانی تعلق کی جگہ
سوفٹ وئیر : معلومات کے تبادلے کے لیئے سوفٹ وئیر کے آپسی تعلق کی جائے اتصال

پورٹ فاروڈنگ

معلومات کے تبادلے کے لیئے استعمال ہونے والی پورٹ کو محفوظ کرنے کے لیئے اور کسی مخصوص پروٹوکول کو استعمال کرنے کے لیئے ہونے والا عمل
 

اظفر

محفلین
پورٹ فاروڈنگ

معلومات کے تبادلے کے لیئے استعمال ہونے والی پورٹ کو محفوظ کرنے کے لیئے اور کسی مخصوص پروٹوکول کو استعمال کرنے کے لیئے ہونے والا عمل

Port forwarding کا مقصد ہوتا ہے کہ کسی ایک پورٹ‌پر آنے والی کیوریز کو کسی دوسری جانب ٹرانسفر کرنا ۔ مثال کے طور پر آپ کے پاس ایک ڈی ایس ایل کنکشن ہے ۔ اور اس پر دوکمپیوٹر کنکٹ کیے ہوے ہیں ۔ آپ ان میں سے ایک کو ویب سرور بنانا چاہ رہے ہیں تو Port forwarding کے ذریعے اپنے ڈی سی ایل کی پورٹ نمبر 80 پر آنے والی تمام کیوریز کو لوکل پی پی سی کے پورٹ‌80 پر بھیج دے گا ۔
آپ نے موبایل میں کال فاروڈنگ تو سنا ہو گا ۔ پورٹ فارورڈنگ بھی بالکل وہی ہے چیز ہے ، موبایل میں وایس ہوتی ہے یہاں‌دوسری کی قسم کا ڈیٹا ۔
port mapping اور Port forwarding کا مطلب ایک ہی ہے
لیکن پراکسی سرور سافٹ ویرز میں عام طور پر جب Port forwarding لکھا ہو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اندر سے باہر کی طرف سے طرف کنکشن جا رہا ہے ۔ یعنی لوکل پی سی سے انترنیٹ‌کی طرف ۔port mapping عام طور پر انٹرنیٹ سے لوکل پی سی کی طرف آنے والے کنکشنز کیلیے بولا جاتا ہے(یہ سافٹ ویرز والے پورٹ فارورڈنگ اور میپنگ کو کبھی کبھی الگ لکھتے ہیں ، اس کی وجہ مجھے خود نہیں معلوم )
 

الف نظامی

لائبریرین
آر ایف سی
اب پہلے یہ بتائیں ان میں سے کس پر توجہ ہے تاکہ مزید تفاصیل بتائی جا سکیں


1۔ ریموٹ فلو کنٹرول
2۔ ریموٹ فنکشن کال
3۔ ری کنفیگر ایبل فنکشنل کیشے
4۔ ریموٹ فائل کومیونیکیشن
request for comments
براہ کرم پورٹ اور پورٹ فاروڈنگ کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔
 
Top