چند روز اور مری جان، فقط چند ہی روز (کلام فیض احمد فیض بزبان فاتح الدین بشیر)

فاتح

لائبریرین
ماشاءاللہ پُر اثر آواز ، لاجواب کلام

فاتح بھائی ! اللہ آپ کی آواز میں مزید نکھار عطا فرمائے
مہ جبین آپا! اس حوصلہ افزائی اور دعا پر ممنون ہوں۔۔۔
اِسی آواز میں کبھی کوئی حمد یا نعت بھی ہو تو کیا بات ہو۔۔۔ ۔۔!
جی واقعی اگر ایسا ہو جائے تو کیا ہی بات ہو۔ :)
 
جناب کا کیا کہنا کہ وہ بذات تکنیکی صلاحیات کا منبع ہیں۔۔۔ معتبر ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بس ذرا عروض کا سافٹ ویئر بن جائے اور اس کے بعد کے ورژنز میں ردیف، قافیہ، صنائع، بدائع اور معانی کے کمپونینٹس بھی شامل ہو جائیں تو محب صاحب خود بھی شاعری فرمایا کریں گے۔

معتبر ذرائع پر بھی روشنی ڈال دینی تھی ویسے میرا ارادہ تو یہی تھا کہ تم سے کہہ سن کر ایک آدھ غزل لکھوا کر اور حقوق اپنے نام کروا کر کہیں شائع کر دوں مگر تم پہلے ہی راز افشاں کیے دیتے ہو۔ :sneaky:
 
نبیل

تکنیکی معاون
واہ واہ، بہت خوب۔ میں نے آج ہی سنا ہے اسے۔ یہ آپ کی اپنی ہی آواز ہے یا کوئی ساؤنڈ ایفیکٹس بھی استعمال کیے ہیں؟ :)
 
دوسروں کی "چیزوں" پر کب تک اپنا "حق" جماتے رہیں گے؟ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
معتبر ذرائع پر بھی روشنی ڈال دینی تھی ویسے میرا ارادہ تو یہی تھا کہ تم سے کہہ سن کر ایک آدھ غزل لکھوا کر اور حقوق اپنے نام کروا کر کہیں شائع کر دوں مگر تم پہلے ہی راز افشاں کیے دیتے ہو۔ :sneaky:
جواب تو تمھیں اعلیٰ حضرت ابن سعید عطا فرما چکے اب تو محض اتمام حجت ہی رہ گئی ہے جو ہم کرنا نہیں چاہتے:giggle:
 
فاتح

لائبریرین
واہ واہ، بہت خوب۔ میں نے آج ہی سنا ہے اسے۔ یہ آپ کی اپنی ہی آواز ہے یا کوئی ساؤنڈ ایفیکٹس بھی استعمال کیے ہیں؟ :)
برادرم نبیل بہت شکریہ پذیرائی پر۔۔۔ جی! یہ ہماری انتہائی ذاتی آواز ہے۔ :notworthy:
ساؤنڈ ایفیکٹس کی ہوائی پہلے دوستوں اور پھر دشمنوں کی اڑائی ہوئی ہے ورنہ فی الحقیقت ایک ہلکی سی echo کے سوا کچھ شامل نہیں کیا اور اس سے آواز پر فرق نہیں پڑا۔ :laughing:
یہاں ایک اور نظم بھی ارسال کی تھی۔۔۔ وہ بھی سن سکتے ہیں۔۔۔
خاکسار کی آواز میں یہی نظم آپ احباب کی سماعتوں کی نذر

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم نبیل بہت شکریہ پذیرائی پر۔۔۔ جی! یہ ہماری انتہائی ذاتی آواز ہے۔ :notworthy:
ساؤنڈ ایفیکٹس کی ہوائی پہلے دوستوں اور پھر دشمنوں کی اڑائی ہوئی ہے ورنہ فی الحقیقت ایک ہلکی سی echo کے سوا کچھ شامل نہیں کیا اور اس سے آواز پر فرق نہیں پڑا۔ :laughing:

:)
ویسے اس دھاگے کا عنوان دیکھ تو معلوم ہو رہا ہے کہ روزہ دار کو تسلی دی جا رہی ہو۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
دل چھوٹا نہ کیجیے۔ ذرا ادھر دیکھیے۔ :)

یہ ویڈیو دکھا کر تو سنجیدہ کر دیا آپ نے۔۔۔ دنیا میں کتنے ہی ٹیلنٹ سے بھرے لوگ سڑکوں پر خانماں برباد پڑے ہیں اور دوسری جانب ایک سے بڑھ کر ایک نا اہل ہر شعبے میں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ :(
 
فاتح

لائبریرین
:)
ویسے اس دھاگے کا عنوان دیکھ تو معلوم ہو رہا ہے کہ روزہ دار کو تسلی دی جا رہی ہو۔ :)
تب ہوتا کہ
چند گھنٹے اور مری جان فقط چند ہی گھنٹے
بھوک اور پیاس سے مر جانے پہ مجبور ہیں ہم
اپنے اجداد کی میراث ہے، معذور ہیں ہم
 
یہ ویڈیو دکھا کر تو سنجیدہ کر دیا آپ نے۔۔۔ دنیا میں کتنے ہی ٹیلنٹ سے بھرے لوگ سڑکوں پر خانماں برباد پڑے ہیں اور دوسری جانب ایک سے بڑھ کر ایک نا اہل ہر شعبے میں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ :(
آپ کا اشارہ کس جانب ہے؟ :)
 
Top