چند انتظامی تبدیلیاں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

علی وقار

محفلین
اس زاویے سے بھی دیکھیں کہ اردو زبان و ادب کی ترویج کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا میں سوشل میڈیا نے کیا کردار ادا کیا ہے، اور اردو محفل نے کیا کردار ادا کیا ہے؟ کم از کم آج سے دس سال قبل تک اردو محفل کا پلڑہ بھاری تھا۔ فی زمانہ فیس بک اور ٹویٹر پر ہر بڑا ادیب اور شاعر موجود ہے اور یو ٹیوب پر بھی بہت کچھ مل جاتا ہے مگر اردو محفل میں جو زیبائش، تزئین اور خوب صورتی ہے، وہ کہیں پر نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اردو زبان و ادب کا ایک بڑا سرمایہ یہاں موجود ہے، جو کہ شاید فی الوقت کسی اور پلیٹ فارم پر اس صورت میں موجود نہیں ۔ یہ الگ بات ہے کہ یہاں بوجوہ رش یا بھیڑ کا سماں نہیں ہے، رونق قدرے کم ہے، مگر محفل کی رعنائی میں تو کمی نہیں آئی ہے۔ دیکھا یہ جانا چاہیے کہ دنیا بھر میں اس طرز کے کون سے پرانے فورمز ہیں، اور سوشل میڈیا کے سامنے آنے کے بعد اگر وہ سروائیو کر پائے ہیں تو کس طور ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔ اردو محفل کے مستقبل کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بھی ان کے اقدامات کی پیروی کی جا سکتی ہیں۔ اردو میں بھی کئی فورمز آئے، مگر چل نہ پائے مگر اردو محفل کسی نہ کسی طور پر اپنی انفرادیت برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ میری نظر میں، جب بھی انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کی ترویج کی تاریخ لکھی جائے گی، اردو محفل اور اس سے وابستہ افراد کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
 
بہت خوب علی وقار بھائی
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس لڑی کا مقصد محض انتظامی تبدیلیوں سے آگاہ کرنا ہے نہ کہ کسی طویل بحث کا آغاز کرنا۔ فورم میں تنظیم نو کے سلسلے میں الگ سے لڑی کا آغاز کروں گا۔
آپ سب کی آراء کا شکریہ۔ میری درخواست ہوگی کہ اس لڑی کو مزید طول نہ دیا جائے۔
 
dxbgraphics

محفلین
مارشل لاء تو نہیں البتہ نگراں وزیر اعظم برادرم نبیل نے ذمہ داریاں سبنھال لی ہیں اور جلد ہی نگراں کابینہ و بعد از تعیناتی منتخب کابینہ کی بھی تشکیل ہو جائیگی
 
ظفری

لائبریرین
چلیں اس بہانے کچھ پرانے احباب کی خیریت تو دریافت ہوئی۔ ورنہ میں تو کئی لوگوں کی مغفرت کی دعا مانگا کرتا تھا ۔ :thinking:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top