چند اشعار اصلاح کی غرض سے۔۔۔۔

تو شافع محشر ہے ،تو مالک حوض کوثر ہے ،لا ریب فیھا
تیر ے اوصاف حمیدہ کثیرا کثیرا تیری شان عظمًا عظیما

تیرا راستہ سیدھا راستہ، ہے ہر بات تیری خیرًاکثیرا
عامل جو حکموں کا تیرے ،نصیبے میں اسکے نعیماً کثیرا

میں مخطی تو شافع ،خطائیں ہیں میری کثیرا کثیرا
شفاعت کا طالب شفاعت کے بدلے شکرًاجزیلاً

ہو روز محشر ملاقات جو،تجھ سے لب حوض کوثر
بلائے تو مجھ کو ،پلائے اپنے ہاتھوں شراباً طھورا

میزان میراہو نیکیوں سے بھاری ،حساب میرا حساباً یسیرا
ملے ساتھ جنت میں مجھ کو تیرا،دعا میری رب سے خفیاً جِھارا
 

الف عین

لائبریرین
صرف ایک مصرع درست بحر میں ہے۔
میں مخطی تو شافع ،خطائیں ہیں میری کثیرا کثیرا
فعولن چھ بار۔ باقی سارے مصرعے بھی اسی میں ڈھالنے کی کوشش کریں
 
Top