چل دیا جو بیچ رستے چھوڑ کر، کہنا اُسے

ایک یاد دہانی کہہ لیجئے؛ سب سینئر اور جونیئر احباب کے لئے۔

کمپیوٹر کے استعمال نے اس امر کو اور زیادہ اہم کر دیا ہے کہ ہر لفظ کی املاء میں اس کی جدا گانہ حیثیت کو بھی ملحوظ رکھا جائے۔ لہٰذا الفاظ کو بلا ضرورت جوڑ کر لکھنے کی جو روش ہمارے ہاں صدیوں سے چل رہی ہے اس کو ترک کرنا ہو گا۔ مثلاً: آپکا، آپکے، اسلئے، انکو، سبکو، کیلئے، وغیرہ کو التزاماً: آپ کا، آپ کے، اس لئے، ان کو، سب کو، کےلئے؛ لکھنا ہو گا کہ آج کی ضرورت بھی ہے اور الفاظ تو الگ الگ ہیں ہی!۔
و علٰی ہٰذا القیاس
۔۔۔ خطاطی کی بات مختلف ہے! ۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top