چراغ طور جلاو ،بڑا اندھیرا ہے(برائے اصلاح)

ساقی۔

محفلین

"چراغ طور جلاؤ ،بڑا اندھیرا ہے"
ابھی نہ ہوش میں لاؤ، بڑا اندھیرا ہے

بھٹک گیا ہوں زمانے کی بھول بھلیوں میں
کہیں سے
(1) خضرکو لاؤ ،بڑا اندھیرا ہے

نشے میں چور ہوں میں آج بہک بھی سکتا ہوں
مرے قریب نہ آؤ ،بڑا اندھیرا ہے

میں اٹھ کے چل نہ پڑوں پھر دیا بجھانے کو
مجھے یقین دلاؤ ،بڑا اندھیرا ہے

رہے نہ ہوش تو ڈر بھی ذرا نہیں رہتا
مجھے مے خوب پلاؤ ،بڑا اندھیرا ہے

میں ڈر گیا ہوں اکیلا مزار میں اپنے
مرا حساب کراؤ ،بڑا اندھیرا ہے
حضرت حضر علیہ السلام
 
مدیر کی آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین

زمین تو بڑی اچھی چنی هے ساغر کی
ذرا جگر بھی جلاو بڑا اندھیرا هے​

:):)
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
زمین تو بڑی اچھی چنی هے ساغر کی
ذرا جگر بھی جلاو بڑا اندھیرا هے:):)

کافی دنوں سے کچھ لکھ نہیں پایا تو ڈر لگا کہ ‘‘کیتی کتری’’ کُھو نہ پے جائے ۔ اس لیے ساغر صاحب سے زمین ادھار لے کر دانہ بونے کی کوشش کی مگر لگتا ہے جھاڑیاں ہی اگی ہیں۔
 
ساقی۔

محفلین
یہ حضرت حضر کون ہیں؟

کچھ کہتے ہیں پیغمبر ہیں کچھ کہتے ہیں اللہ کے ولی ہیں ۔بعض لو گ کہتے ہیں آب حیات پیا ہے انہوں نے اور قیامت تک زندہ رہیں گے۔ اور یہ بھی کہ بھٹکنے والے لوگوں کی راہنمائی کرتے ہیں۔ ان کا ایک قصہ حضرت موسیٰ کے ساتھ بھی ہے جو بہت مشہور ہے ۔ اللہ جانتا ہے سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا۔
 
قیصرانی

اوہ، خواجہ خضر کی بات کر رہے ہیں۔ وہ بھی شاعر ہیں کیا؟ :(
 
ابن رضا

لائبریرین
کافی دنوں سے کچھ لکھ نہیں پایا تو ڈر لگا کہ ‘‘کیتی کتری’’ کُھو نہ پے جائے ۔ اس لیے ساغر صاحب سے زمین ادھار لے کر دانہ بونے کی کوشش کی مگر لگتا ہے جھاڑیاں ہی اگی ہیں۔
کوشش تو اچھی هی هے ماشاءالله مگر جب بنی بنائی زمین مل جائے تو عمارت کی تعمیر و آرائش پر زیاده محنت کی ضرورت هوتی هے
 
Top