چاند پر انسان اتارنے کا امریکی فراڈ

محمد سعد

محفلین
ویسے امریکی کے چاند پر اترنے کے ثبوت کے لیے کوئی بھی ملک اپنا خلائی جہاز اتارکر امریکی پرچم کی تصویر کھنچ سکتا ہے۔
ان ریٹرو ریفلیکٹرز کے بارے میں کیا خیال ہے جو امریکی خلا بازوں نے وہاں رکھے تھے جن سے آج تک لیزر جھماکوں کو منعکس کر کے مختلف قسم کی پیمائشیں کی جاتی ہیں؟
 
ان ریٹرو ریفلیکٹرز کے بارے میں کیا خیال ہے جو امریکی خلا بازوں نے وہاں رکھے تھے جن سے آج تک لیزر جھماکوں کو منعکس کر کے مختلف قسم کی پیمائشیں کی جاتی ہیں؟
وہ تو روبوٹ بھی رکھ سکتا ہے
اپالو والے پرچم کی تصویر اب چائنا والے اتاریں تو مزہ ہے
 
لیکن یہ جواز اس تمام گفتگو کے مقدمہ کو ہی رد کرے گا۔ کہ زمین سے زیادہ دور جانا کسی انسان یا مشین کے لیے ممکن ہی نہیں۔
اس طرح تو تمام گفتگو null and void ہو جائے گی۔ :rolleyes:

میرا خیال ہے متعرضین اس بات پر اعتراض کررہے ہیں کہ امریکی اترے کہ نہیں
مشین چاند پر کیوں نہیں جاسکتی؟ سائنس میں ہر کام ممکن ہے۔
اگر ان کا یہ اعتراض ہے تو پھر متعرضین کی عقل پر افسوس ہے تاآنکہ وہ لاجک پیش کرسکیں جو قابل قبول ہو
 
یہ اعتراض دوسرے مراسلے میں اٹھایا گیا تھا۔
اور معترضین کو شاید لاجک میں دلچسپی نہیں کیونکہ ابھی تک کوئی تکنیکی نکات ان کی طرف سے نہیں اٹھائے گئے۔ زیادہ سے زیادہ ہوا تو یہ ہوا کہ فلانے نے یہ کہہ دیا اور ڈھمکانے نے یہ کہا ہے۔
 
x boy

محفلین
کاظمی جی
انکو کس طرح بتایا جائے کہ آپ بھی ایک سائنٹس ہیں
پاک ائرفورس میں تھے پھرریٹائر ہوکر اپنا کاروبار چلارہے ہیں
 
x boy

محفلین
پاک ائرفورس میں ہونا سائنٹسٹ ہونا ہوتا ہے
مجھے تو یہ بہت ہی غیر سائنسی لگتا ہے
انہوں نے ایک لڑی بنائی ہے جس میں انہوں نے یوپی ایس کا ذکر کیا ہے جو اس زمانے میں انہوں نے بنائی تھی جس زمانے میں لوگ کمپیوٹر کو بمشکل جانتے تھے۔
 
بهائی لوگو۔۔۔فی الحال آپ ملباری، دیوار چین اور یو پی ایس وغیرہ وغیرہ کهیل لیں۔۔۔ چاند پر پہنچنے یا نا پہنچنے کا کوئی فیصلہ ہو گیا تو مجهے بهی ٹیگیے گا۔
دل کر رہا کہ میں بهی چاند کا چکر لگا ہی آؤں۔ :cool:

ویسے امریکیوں کے آخری پهیرے کے بعد بهی کوئی چاند پر گیا ہے یا چاند نے مزید مہمان نوازی سے انکار کر دیا تها۔۔؟
 
انہوں نے ایک لڑی بنائی ہے جس میں انہوں نے یوپی ایس کا ذکر کیا ہے جو اس زمانے میں انہوں نے بنائی تھی جس زمانے میں لوگ کمپیوٹر کو بمشکل جانتے تھے۔

یو پی ایس بنانا کونسا مشکل کام ہے۔ اور کمپیوٹر کا یوپی ایس سے کیا تعلق؟
یو پی ایس صرف ڈائریکٹ کرنٹ کو الٹرنیٹنگ کرنٹ میں تبدیل کرتی ہے۔ یہ صرف ایک انورٹر سے ہوجاتا ہے۔ بچہ بچہ جانتا ہے
ائرفورس میں تو ویسیے بھی میٹرک پاس جاتے ہیں۔ جانے کے بعد سائنس کی کیا تعلیم لیتے ہیں سب جانتے ہیں
 
بهائی لوگو۔۔۔فی الحال آپ ملباری، دیوار چین اور یو پی ایس وغیرہ وغیرہ کهیل لیں۔۔۔ چاند پر پہنچنے یا نا پہنچنے کا کوئی فیصلہ ہو گیا تو مجهے بهی ٹیگیے گا۔
دل کر رہا کہ میں بهی چاند کا چکر لگا ہی آؤں۔ :cool:

ویسے امریکیوں کے آخری پهیرے کے بعد بهی کوئی چاند پر گیا ہے یا چاند نے مزید مہمان نوازی سے انکار کر دیا تها۔۔؟
چاند پر صرف چاند کی نانی رہتی ہے
 
Top