تین کا تو آپ نے ذکر کرہی دیا اور اس اعزاز کے نوازے جانے پر ان تینوں کی جانب سے من ترا حاجی بگویم تو مرا حاجی بگو کے مقولے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے چوتھے یقیناً آپ ہی ہیں۔
تاریخ اسلام کی نسبت سے ؟
شاید سیاست میں یہ اصطلاح استعمال ہوتی رہی ہے۔ پاکستانی سیاست ، علاقائی سیاست یا عالمی سیاست اس کا کچھ ٹھیک اندازہ نہیں۔ اصل میں میرے ایک چاچُو جی ہیں جو مجھے بہت "پہونچا" ہوا سمجھتے ہیں یہ سوال پوچھ کر شاید میرا امتحان لینا چاہتے ہیں ۔تاریخ اسلام کی نسبت سے ؟
پاکستانی سیاست کی نسبت سے "
پاکستانی فوج کی نسبت سے ؟
نیو ورلڈ آرڈر کی نسبت سے ؟
کچھ تو تخصیص کر دیں محترم ساجد بھائی
شاید چار کے ٹولے سے آپ کی مراد "چار یار" ہے۔۔۔ اگر ایسا ہے تو روایت ہے کہ ایک حدیث نبوی ﷺ ہے کہ"مجھے چار اشخاص سے محبت کرنے کا حکم دیا گیا ہے" اور استفسار پر فرمایا کہ وہ چار یہ ہیں:
- حضرت علی کرم اللہ وجہہ
- حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
- حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
- حضرت مقداد رضی اللہ تعالیٰ عنہ
تب تو یہ ٹولا وقت کی مناسبت سے بدلتا رہتا ہے یعنی موجودہ حالات میں "زرداری، گیلانی، کیانی اور چوہدری" ہوں گے یعنی پاکستان کے کے چار طاقتور ترین ارباب اختیار۔فاتح بھائی ، یہ چار کا ٹولہ ہی ہے۔ بالا کی چار محترم شخصیات سے متعلق نہیں لیکن سیاست میں یہ اصطلاح استعمال ہوتی رہی ہے۔ میں نے پانچ چھ سال کی عمر میں اخبارات میں یہ اصطلاح پڑھی بھی ہے لیکن اب کچھ بھی یاد نہیں ہے۔
جی محمد وارث بھائی ، ہماری اردو دانی کا آغاز ہی قصہ چہار درویش اور فسانہ عجائب سے ہوا تھا تبھی سے عشق و درویشی ہماری شخصیت کا لازمہ بن گئی ہے شاید ۔قصہ چہار درویش پڑھ لیجیے
جی بالکل ایسا ہی ہے۔ ایک تو چاچو جی نے پوچھا ہے دوسرا اپنے بچپن کا ناسٹالجیا بھی اس کو دوبارہ احاطہ معلومات میں لانے پر ابھار رہا ہے۔تب تو یہ ٹولا وقت کی مناسبت سے بدلتا رہتا ہے یعنی موجودہ حالات میں "زرداری، گیلانی، کیانی اور چوہدری" ہوں گے یعنی پاکستان کے کے چار طاقتور ترین ارباب اختیار۔
یہ ترکیب ایسے ہی ہے جیسے کہا جاتا ہے کہ پاکستان کو "ٹرپل اے" چلا رہے ہیں یعنی اللہ، امریکا اور آرمی۔۔۔
ایسی اصطلاحات کی ہیئت وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے۔