مصطفیٰ زیدی چارہ گرو ۔ مصطفیٰ زیدی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 22, 2019

ٹیگ:
  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,725
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    چارہ گرو

    صنم کدوں میں چراغاں ہے مے کدوں کی طرف
    نگاہِ پیرِ مغاں کی سبیل جاری ہے
    ہر اک فسوں ہے، مگر بے اثر ہے چارہ گرو
    ادھر بھی تشنہ لبی مستقل نہیں جاتی
    یہاں بھی نشۂ نا معتبر ہے چارہ گرو
    میں ایسا جادۂ منزل گزشتہ ہوں جس کے
    ہر ایک سنگ میں زخمِ سفر ہے چارہ گرو
    ہر ایک دن کی طرح تھا وصال کا دن بھی
    جلو میں فرش، نہ قدموں میں آسمان لیے
    قریب آئے اور آ کر بدل گئے موسم
    گزر گئی شبِ ہجراں بغیر جان لیے
    کوئی سنے بھی تو کیا داستاں سناؤں اسے
    حدیثِ شام و سحر مختصر ہے چارہ گرو
    سوائے یہ کہ دل آشفتہ سر ہے چارہ گرو
    (مصطفیٰ زیدی)
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 22, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    8,473
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    فرخ بھائی خوبصورت انتخاب میں یہاں ایک زیر زائد ہو گیا ۔ ذرا تکلیف دہ لگ رہا ہے ۔
    شاد و آباد رہیئے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,725
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    شکریہ۔ تصحیح کر دی ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر