چائے

سیما علی

لائبریرین
جی نہیں، آپ نے شاید کبھی شطرنج نہیں کھیلی اس لیے یہ اناڑی پنے کی بات کر دی۔ وہ موصوف میرے پدر تو کیا پدر جیسے بھی نہیں ہیں، برادر نسبتی ہیں، بڑے ہیں تو زیادہ سے زیادہ ان کو" سالا صاحب "کہا جا سکتا ہے۔ باقی میں جن کاپدر ہوں یعنی میرے دونوں بیٹے، وہ اب اس قابل ہو چکے ہیں کہ شطرنج میں مجھے مات دے دیں۔ :)
سالا صاحب بڑا پسند آیا ہمکو۔دل خوش ہوا:):)
 
محمد وارث

لائبریرین
:handshake:
جی بالکل درست پہچانا ۔ہم نے کبھی شطرنج نہیں۔کھیلی بچوں اس کئے اناڑی ہیں ۔ماشاء للّہ اللہ سلامت رکھے اپنےسے ہارنے ک بھی اپنا مزا ہے:)
بہت برس پہلے، جب میں اپنے تینوں بچوں کو شطرنج سکھا رہا تھا تو بڑے دونوں بیٹوں کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ مجھ سے نہ کھیلیں بلکہ اپنی چھوٹی بہن سے کھیلیں تا کہ اس سے آسانی سے جیت سکیں، ان سے ہار کے وہ مغموم ہو جاتی تھی تو میں اس کا دل رکھنے کے لیے اس سے ہار جاتا تھا اور پھر اسکی تعریفوں کے پل باندھ دیتا تھا، اب وہ اس قابل ہے کہ اپنے بھائیوں کو شطرنج میں ٹف ٹائم دے سکے بلکہ کبھی جیت بھی جاتی ہے لیکن اس کو شطرنج کھیلنا زیادہ پسند نہیں ہے۔

باقی شطرنج میں سالے سے جان بوجھ کر ہار جانا، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ حفظ ِ مراتب بھی کوئی چیز ہے، ہارنا ہے تو بیٹی سے ہارو نہ کہ سالے سے۔ :)
 
بیٹی تو شہزادی ہوتی ہے بھلا اُسکا کسی رشتے سے کیا مقابلہ جیتی رہیں اللّہ نصیب والی کرے قدر دانوں کے پاس جائیں۔آمین
 
شمشاد

لائبریرین
بیٹیوں سے ڈر نہیں لگتا۔ بہت پیاری ہوتی ہیں۔ ان کے نصیب سے ڈر لگتا ہے۔ اور بقول سیما آپی، اللہ نصیب والی کرے اور قدر دانوں کے پاس جائے۔
 
بالکل درست صرف قدر دان ہو تو بگڑی بات بھی بن جاتی ہے-ورنہ نا قدروں سے الّلّہ کی پناہ۔
 
Top