چائے پئیں

سیما علی

لائبریرین
نور وجدان بٹیا
کی نذر۔۔۔۔۔
بے تحاشا سی لاابالی ہنسی
چھن گئی ہم سے وہ جیالی ہنسی
لب کھلے جسم مسکرانے لگا
پھول کا کھلنا تھا کہ ڈالی ہنسی
مسکرائی خدا کی محویت
یا ہماری ہی بے خیالی ہنسی
کون بے درد چھین لیتا ہے
میرے پھولوں کی بھولی بھالی ہنسی
وہ نہیں تھا وہاں تو کون تھا پھر
سبز پتوں میں کیسے لالی ہنسی
دھوپ میں کھیت گنگنانے لگے
جب کوئی گاؤں کی جیالی ہنسی
ہنس پڑی شام کی اداس فضا
اس طرح چائے کی پیالی ہنسی
میں کہیں جاؤں ہے تعاقب میں
اس کی وہ جان لینے والی ہنسی ۔۔۔
بشیر بدر
 

نور وجدان

لائبریرین
نور وجدان بٹیا
کی نذر۔۔۔۔۔
بے تحاشا سی لاابالی ہنسی
چھن گئی ہم سے وہ جیالی ہنسی
لب کھلے جسم مسکرانے لگا
پھول کا کھلنا تھا کہ ڈالی ہنسی
مسکرائی خدا کی محویت
یا ہماری ہی بے خیالی ہنسی
کون بے درد چھین لیتا ہے
میرے پھولوں کی بھولی بھالی ہنسی
وہ نہیں تھا وہاں تو کون تھا پھر
سبز پتوں میں کیسے لالی ہنسی
دھوپ میں کھیت گنگنانے لگے
جب کوئی گاؤں کی جیالی ہنسی
ہنس پڑی شام کی اداس فضا
اس طرح چائے کی پیالی ہنسی
میں کہیں جاؤں ہے تعاقب میں
اس کی وہ جان لینے والی ہنسی ۔۔۔
بشیر بدر
محبت نچھاور کرتی ہیں، ہائے کتنی اچھی ہیں وہ.
 

سیما علی

لائبریرین
CBysOSN.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
اب مِری چاہت بھی چائے کی پیالی ہو گئی
جو تمہارے ہاتھ میں تھی، اور خالی ہو گئی
کون کھڑکی کھول کر دیکھے گا اب اسکی طرف
چاندنی جاڑے کی پچھلی رات والی ہو گئی
دور تک میری رفاقت میں رہا کوئی خیال
پھر مِرے ہمراہ میری بے خیالی ہو گئی
اس زمیں پر اس قدر بارود برسایا گیا
آسماں سے گرنے والی برف کالی ہو گئی
میرے لفظوں کو کیا ممتاز میرے عشق نے
میری ہر تحریر🖅 دنیا میں مثالی ہو گئی
دھوپ میں خلقِ خُدا پر چھاؤں کرنے کیلئے
پیڑ کی اپنی جسامت ڈالی ڈالی ہو گئی🌳
رُخ بدلتی ہے بدلتے موسموں کے ساتھ ساتھ
کونج کا کیا ہے، جنوبی یا شمالی ہو گئی🦆
وقت نے طبعِ رواں میں ریت بھر دی ہے نسیم
رفتہ رفتہ آبجُو 🌊پانی سے خالی ہو گئی

نسیم عباسی
 

سیما علی

لائبریرین

ہمارے خیال میں چائے ٹاپ آف دی لسٹ ہے نور وجدان بٹیا اور ساتھ ساتھ یہ بھی تمنا ہے کہ جنت میں بھی میسر ہو۔ ہم نے بڑوں سے سنا ہے کہ جنت میں جس چیز کی خواہش کی جائے گی اس کا ذائقہ نصیب ہو گا ۔ اب تسلیم کرنا ہی ہو گا کہ انسان اگر اشرف ا لمخلوقات ہے تو اس کیلئے یہاں مشروبات میں چائے اشرف المشروبات ہے۔۔۔۔۔۔تو یہ واقعی اشرالمشروبات ہے ۔۔۔۔۔۔//

 

سیما علی

لائبریرین
بچھڑنے والے کو کس کس طرح نہیں روکا
جو کچھ نہ بن سکا، آخر بنا کے چائے پی

وہ برسوں بعد جو لوٹا تو ہم نے آنسو پیے
اور اس نے زین یہاں صرف، آ کے چائے پی

زین شکیل
 
Top