انٹرویو چائے محب علوی کے ساتھ

عینی شاہ

محفلین
لیجیے محب بھائی میرے سوالات حاضر ہیں۔۔ :)

  • محفل میں سب سے اچھی بات کون سی لگی ہے۔
  • ماں باپ کے علاوہ دنیا میں کن شخصیات کو قابل اعتبار قرار دے سکتے ہیں۔
  • تنہائی انسان کے لیئے کس حد تک اپنے سوء ومحاسن کے احتساب میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ یا وہ کیا عوامل ہے جو انسان کے لیئے آئینہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
  • اگر احتساب کی مسند پر بٹھا دوں تو معاشرے کے کس پہلو کو سب سے زیادہ قابل گرفت سمجھیں گے۔
  • حادثے میں حسن نہیں ہوتا کہ حسن ترتیب کا نام ہے۔ عشق کو حسین حادثہ کیوں کہتے ہیں پھر۔
خیال بھائی پہلے میرے سوال تو پورے ہونے دیں بھئی :cautious::p
 
محب علوی بھائی !!!
بھئی یہ کیا بات ہے آپ اتنے آرام آرام سے جواب دے رے ہیں لگ را ہے کہ کسی ٹرٹل پ بیٹھ کر لکھ رے ہیں :p جلدی سے باقی سوال سولوکریں ابھی میرے پاس ٹف سوال بھی ہیں :nerd:
@انتہائی مختصر الفاظ میں بس اسے سمجھنے کے لیے کبھی کبھی لطیف جذبات اور دماغ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر کسی کے پاس یہ نہ ہو تو وہ کیا کرے پھر ؟؟؟:idontknow: :biggrin:

یقین کرو جتنا مزا تمہارے "ٹرٹل" کو پڑھ کر آیا ہے اتنا آج کے دن کسی اور چیز میں نہیں آیا۔ :)

سوال حل کروں ، کیا یہ الجھے ہوئے الجبرا کے سوال ہیں جو حل کرنے ہیں ویسے "سولو" کا مطلب حل کرنا ہی ہوتا ہے نہ ۔ پڑھائی کے زمانے میں یہ لفظ حساب میں بہت پڑھا ہے ، آج وہی یاد کروا دیا ہے۔

"ٹف" سوال ابھی رہتے ہیں مجھے تو یہی "سخت" لگ رہے ہیں۔

کسی کے پاس ایسا دماغ نہ ہو تو وہ کوشش کرے اور کسی سے مدد لے لے تو آہستہ آہستہ سب سمجھ میں آنے لگتا ہے ، اتنا مشکل نہیں ہے۔
 
لیجیے محب بھائی میرے سوالات حاضر ہیں۔۔ :)

  • محفل میں سب سے اچھی بات کون سی لگی ہے۔
  • ماں باپ کے علاوہ دنیا میں کن شخصیات کو قابل اعتبار قرار دے سکتے ہیں۔
  • تنہائی انسان کے لیئے کس حد تک اپنے سوء ومحاسن کے احتساب میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ یا وہ کیا عوامل ہے جو انسان کے لیئے آئینہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
  • اگر احتساب کی مسند پر بٹھا دوں تو معاشرے کے کس پہلو کو سب سے زیادہ قابل گرفت سمجھیں گے۔
  • حادثے میں حسن نہیں ہوتا کہ حسن ترتیب کا نام ہے۔ عشق کو حسین حادثہ کیوں کہتے ہیں پھر۔


محفل میں سب سے اچھی بات کون سی لگی ہے۔


محفل کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہاں گھریلو ماحول ہے اور یوں لگتا ہے جیسے ایک خاندان کے افراد ہی ہیں جو دنیا کے مختلف کونوں میں بکھرے ہوئے ہیں اور اردو محفل کے ذریعے ایک دوسری کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مشاغل اور دلچسپیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں۔


ماں باپ کے علاوہ دنیا میں کن شخصیات کو قابل اعتبار قرار دے سکتے ہیں۔
بہن بھائیوں کو دے سکتا ہوں اور چند مخلص دوستوں کو۔ اس کے علاوہ چند اور رشتہ داروں کو بھی۔

تنہائی انسان کے لیئے کس حد تک اپنے سوء ومحاسن کے احتساب میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ یا وہ کیا عوامل ہے جو انسان کے لیئے آئینہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

تنہائی اور سکون آمیز تنہائی اگر میسر آئے تو میرے خیال میں سب سے بہترین محتسب ثابت ہو سکتی ہے مگر مصیبت یہ ہے کہ اب تنہائی میسر ہو بھی تو کمپیوٹر اور موبائل کی وجہ سے انسان کو مکمل تنہائی میسر نہیں ہوتی ۔ اگر ان چیزوں میں مصروف نہ ہوں تو بھی نیند کا غلبہ ہو جاتا ہے یعنی حقیقی معنوں میں ہم اپنے لیے تو وقت نکالتے ہی نہیں ہیں ورنہ اگر سب کام اور خیالات سے پیچھا چھڑا کر صرف تنہائی میں اپنی زندگی اور روزمرہ کے معمولات پر غور کریں تو اس سے زیادہ بہتر احتساب اور اصلاح کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہو سکتا۔


اگر احتساب کی مسند پر بٹھا دوں تو معاشرے کے کس پہلو کو سب سے زیادہ قابل گرفت سمجھیں گے۔
اگر مجھے گرفت کرنا ہو تو سب سے زیادہ بددیانتی اور بدعنوانی کی گرفت کروں گا کہ یہی تمام مسائل کی جڑ ہے ۔


حادثے میں حسن نہیں ہوتا کہ حسن ترتیب کا نام ہے۔ عشق کو حسین حادثہ کیوں کہتے ہیں پھر۔
میں تو قطعا نہیں کہتا اس لیے جو کہتا ہے اس کی گردن ناپی جائے۔ میرا تو بقول میر یہ ماننا ہے

سخت کافر تھا جس نے پہلے میر
مذہب عشق اختیار کیا
 

زبیر مرزا

محفلین
موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے کچھ سوالات
1-کیا بحثیت قوم ہم اپنے حقوق وفرائض سے آگاہ ہیں؟
2- ہمیں کس چیز کی زیادہ ضرورت ہے مخلص قیادت کی یا سیاسی شعور کی؟
3- کیا نوجوان نسل کو سیاست میں دلچسپی لینی چاہیے ؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ دھاگہ محب کا نہیں میرا ہے دھیان رہے :battingeyelashes:
عوامی دھاگے پر کسی قسم کے غاصبانہ بیانات داغنے سے گریز کیا جائے۔۔۔ :devil:

بلکل ٹھیک گندے بچے بن گئے ہیں یہ بھی اب :cautious:
اوئے محب بھائی کا نہیں دھاگے کا حلیہ بگاڑنا ہے۔۔ :laughing:

اب تو ہم بگاڑ چکے ہیں اب یہ تھریڈ ہمارا ہے زبیر بھائی :p
یہ چیز گڑیا۔۔۔ (y)
 
Top