انٹرویو چائے فلک شیر کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
کچھ سوالات اور
1- پسندیدہ محاورہ - ایک اُردو اور ایک پنجابی زبان کا
2- اپنے تین پسندیدہ اشعار لکھیں ؟
3- ہماری بھتیجی اور بھتیجے کے نام کس نے تجویز کیے؟ ان کی پیدائش کی تاریخ اور ماہ بتائیں؟
4- گاؤں کا کوئی یادگار واقعہ بتائیں؟
5- آپ کا پہلا اسکول کونسا تھا ؟
6- ورپال کی کوئی شخصیت جس کی یاد ذہن میں بسی ہوئی ہے ؟
(کوئی بزرگ، اُستاد یا دوست)
 
شمشاد

لائبریرین
اکیلا بھائی ہونے کی وجہ سے آٹھ برس قبل .....یعنی بائیسویں سال ہی میں اس منزل سے گزر گئے تھے ہم........ :):):)
پھر تو کچھ بھی کہنا سُننا بیکار ہے۔ کیونکہ ایک جگہ نوکری کے لیے اشتہار دیکھا تھا :

.We need married salesmen. They know how to obey the order
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فلک شیر بھائی ، بہت اچھا لگا آپ کے جوابات پڑھ کر۔ اور یہ جان کر مزید خوشی ہوئی کہ آپ معلم بھی ہیں۔ :)
پھر اس خوشی میں ایک اور مزید کا اضافہ ایسے ہوا کہ آپ کی طرح میں بھی 'آوازِ دوست' کے (انتہائی) متاثرین میں شامل ہوں۔
اب ایک سوال: ادب اور لسانیات میں ماسٹرز الگ الگ کیا یا ایک ہی ماسٹرز میں دونوں شامل تھے؟
 
فلک شیر

شکریہ فرحت بہن...... :)
ہمارے والے ماسٹرز میں ادبیات کوئی ستر پچھتر فی صدی اور لسانیات باقی فی صد موجود تھیں.......البتہ مجھے ذاتی طور پہ لسانی نظریات کی قراءت و تفہیم سے تودلچسپی ہے....کیونکہ یہ بنیادی فکری سوالوں میں سے کئی ایک کے جوابات سے کسی نہ کسی طرح متعلق ہوتے ہیں......مگر وہ جو مخارج وغیرہ والا سلسلہ ہے.....اس سے کچھ خاص نہیں......ادبیات البتہ میرا اصل شوق تھا.......اور بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح میں نے اردو ادب کے ذریعے انگریزی ادب کو سمجھا.......اور اہل ادب کی بیٹھک تو توشہ خاص ہوتا ہی ہے...... :)
 
شمشاد

لائبریرین
’’ حکم کے یکے سے حکم کے بندے کا یہ سفر‘‘ تو سب کو کرنا ہی پڑتا ہے نا شمشاد بھائی :):):)
حکم کے کچھ یکے اس حقیقت سے ناواقف ہیں۔ ان کو یقین دلانے کے لیے پوچھا تھا کہ آخر کار ایک نہ ایک دن چُھری تلے آنا ہی ہے۔ بلکہ بعض تو دوسری دفعہ آنے کو تڑپ رہے ہیں۔
 
عمر سیف

محفلین
ہمارے سوال ذرا "کھلے ڈُلے" ہونگے ۔۔

1۔ پہلی محبت ؟؟ کب ؟؟ کیسے ؟؟
2۔ محبت نہیں ہوئی تو کیوں، ہوئی تو کیوں ؟؟
3۔ بچین کا کوئی ایک جھوٹ جو پکڑا گیا اور مار پڑی ؟؟
4۔ آخری بار بھابھی کی تعریف کب کی ؟ (کی بھی کبھی کہ نہیں)

سوال اور بھی ہونگے، ابھی کے لیے اتنے ہی۔۔
 
فلک شیر

محفلین
کچھ سوالات اور
1- پسندیدہ محاورہ - ایک اُردو اور ایک پنجابی زبان کا
اوس چاٹنے سے پیاس نہیں بجھتی
ساڈا پٹولا ساڈے توں ای اولا

2- اپنے تین پسندیدہ اشعار لکھیں ؟
یہ بڑا مشکل سوال ہے....بہرحال

دور بیٹھا غبارِ میر اس سے
عشق بن یہ ادب نہیں آتا

جلتے ہر شب ہیں آسماں پہ چراغ
جانے یزداں ہے منتظر کس کا؟

اس زمیں پر اجنبی ہونے کا غم
پھر وہی ہم ، پھر وہی ہونے کا غم

(بے شمار شعر اس فہرست میں جگہ پا سکتے ہیں.......لیکن)

3- ہماری بھتیجی اور بھتیجے کے نام کس نے تجویز کیے؟ ان کی پیدائش کی تاریخ اور ماہ بتائیں؟
حسن سردار کانام اس کے دادا ، ہانیہ عفت کا آدھا میں نے اور آدھا ہماری ایک محترم سینیر کولیگ نے......جب کہ سعد فیاض کا نام میں نے ......(تواریخ بعد میں عرض کرتا ہوں )
4- گاؤں کا کوئی یادگار واقعہ بتائیں؟
نہر پہ جا کے نہانا مجھے بہت اچھا لگتا تھا.....اسی سلسلہ میں ایک دفعہ ڈوبتے ڈوبتے بچا تھا :)
5- آپ کا پہلا اسکول کونسا تھا ؟
گورنمنٹ پرائمری سکول ورپال کلاں
6- ورپال کی کوئی شخصیت جس کی یاد ذہن میں بسی ہوئی ہے ؟ (کوئی بزرگ، اُستاد یا دوست)
دادا جان مرحوم......پہلوان تھے .......اور ساتھ ہی ساتھ جوانی سے تہجد گزار......ان کے پاس بیٹھ کے لوک دانش بے شمار ملتی تھی ہر دفعہ ......
کیا کیا ہستیاں.......اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ وارزقہ جنت الفردوس یا ارحم الراحمین
 
فلک شیر

محفلین
حکم کے کچھ یکے اس حقیقت سے ناواقف ہیں۔ ان کو یقین دلانے کے لیے پوچھا تھا کہ آخر کار ایک نہ ایک دن چُھری تلے آنا ہی ہے۔ بلکہ بعض تو دوسری دفعہ آنے کو تڑپ رہے ہیں۔
بس جی.......یوں سمجھیے ، انہیں بار بار اس مشق ستم کا نشانہ بننا ہی بھلا لگتا ہے.......تو ان کی مرضی :)
 
نیرنگ خیال

کوئی آدمی یہاں بٹ صاحب پر بات نہ کرے۔۔۔۔ :cautious::p ورنہ۔۔۔:tongue:
 
فلک شیر

محفلین
عمر سیف: ہمارے سوال ذرا "کھلے ڈُلے" ہونگے ۔۔
جناااب :)
1۔ پہلی محبت ؟؟ کب ؟؟ کیسے ؟؟
بندہ نیرنگ خیال کی طرح حسن پرست تو واقع نہیں ہوا.........اور نہ ہی میں یورپ سے ہو کے آیا ہوں کہ سفرنامہ لکھنے کی حاجت درپیش ہو.....اور ہر بیس صفحات میں ایک نئی خاتون کا مسالہ ڈالنا ضروری ہوrecipeکے مطابق :)

2۔ محبت نہیں ہوئی تو کیوں، ہوئی تو کیوں ؟؟
یہ تو محبت کو پتہ ہو گا ، کہ کیوں نہیں ہوئی..........یہ سوال تو اس سے انٹرویو میں پوچھا جانا چاہیے.........اس فقیر کا کیا لینا دینا اس محبت بی بی سے :)
3۔ بچین کا کوئی ایک جھوٹ جو پکڑا گیا اور مار پڑی ؟؟
بچپن میں میری والدہ محترمہ گھر میں پیسے وغیرہ کھلے رکھتی تھیں......تاکہ میں ان چیزوں کو سامنے دیکھ کر بھی self checkکا عادی ہو سکوں.....تو اس لیے عموماً جھوٹ وغیرہ بولنے سے تو مار نہیں پڑی.....
البتہ والد صاحب قبلہ سخت مزاج کے ہیں........وہ کبھی کبھار ہاکی کھیل کر لیٹ آنے کی وجہ سے تھوڑی بہت سرزنش فرماتے تھے......کبھی کبھار شاید ہم نہر پہ نہانے جانے کے لیے دروغ گوئی سے کام لیتے تھے.......
ہاں یاد آیا.....فجر کی نماز پہ ہمیں تڑکے اٹھا کے بھیجا جاتا تھا.......بچپن میں کبھی کبھار انتقاماً ہم باہر سے گھوم گھما کے آ جاتے اور کہتے کہ پڑھ لی ہے نماز اور دل ہی دل میں کہتے...........لئو پڑھا لئو مینوں نماز........
:):):)
4۔ آخری بار بھابھی کی تعریف کب کی ؟ (کی بھی کبھی کہ نہیں)
مجھ جیسے لاپرواہ، الجھے ہوئے اور غیر منظم طرز زندگی کے حامل شخص کو ان محترمہ نے جس طرح ایک تانے بانے کی صورت دے رکھی ہے.......اس کے لیے میں اللہ اور پھر ان کا شکرگزار رہتا ہوں......ویسے بھی gender respectمیرا ایک مسئلہ ہے......تو گاہے ماہے تعریف ہو ہی جاتی ہے :)
سوال اور بھی ہونگے، ابھی کے لیے اتنے ہی۔۔
جنااااااب :):):)
 
آخری تدوین:
Top