انٹرویو چائے حیسب نذیر کے ساتھ

نایاب

لائبریرین
اللہ تعالی نانی جان مرحومہ کی مغفرت فرماتے جنت عالیہ میں بسیرا عطا فرمائے آمین
بھتیجے بہت خوب لکھا نانا جان بارے
اللہ تعالی آپ کے نانا جان کا سایہ سدا سلامت رکھے آمین
آپ نے کبھی نانا جان سے اس بارے گفتگو کی کہ انہوں نے یہ " صبر و رضا و توکل " کہاں سے پایا ۔ ؟
 
میرے نانا جان بتایا کرتے ہیں کہ میں اکثر جوانی میں جب بھی کسی بزرگ کے بارے میں سنتا تو وہاں پہنچ جاتا اور اسکی صحبت سے فیض یاب ہوتا۔ اور پھر اسی دوران مرشد کامل مل گئے۔
اسکے علاوہ وہ جوانی سے ہی تہجد گزار تھے۔میں خود انہیں دیکھا کرتا تھا کہ وہ 2،3 بجے اٹھ جاتے اور صبح ہونے تک مصلے پر بیٹھے رہتے تھے۔شاید اسی وجہ سے ان میں صبر و رضا و توکل پایا جاتا ہے
 
:applause: :applause::applause:
بہت خوب کیا زبردست جوبات دیے ہیں مزا آگیا
ایک اور سوال
ہمارے ہاں کچھ خاندانوں میں کچھ روایات،رسمیں اور تہوارہوتے ہیں جو چاہتے ہوئے یا ناچاہتے ہوئے بھی نسل در نسل چلے آ رہے ہیں تو آپ بھی اپنے خاندان ،گاؤں کی ایسی کوئی رسم یا ثقافت بتائیں جو آپ کو پسند ہو اور کوئی ایسی بھی جو ناپسند ہو
مجھے ایسی کوئی رسم فیالحال یاد نہیں آرہی ورنہ اسکا تذکرہ کرلیتا۔
گاؤں میں اکثر عورتیں اپنے صحن میں بھینس کا گوبر پھیرتی ہے مجھے اس سے بہت کوفت آتی ہے۔
دوسرا آجکل ایک نیا رواج چل پڑا ہے کہ گاؤں مین اگر کسی کے گھر شادی ہو تو پورا گاؤں اذیت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔کیونکہ ساری رات پٹاخے اور اونچی آواز میں موسیقی چلتی ہے۔مجھے اس چیز سے سخت نفرت ہے
اگر کسی کی شادی ہے تو وہ دن کو پٹاخے وغیرہ چلا لے رات کو چلانے کا اور لوگوں کو بے سکون کرنیکا کیا تُک بنتا ہے۔(یہ رسم پرانی تو نہیں لیکن آجکل عروج پکڑ رہی ہے)
 
نایاب

لائبریرین
میرے نانا جان بتایا کرتے ہیں کہ میں اکثر جوانی میں جب بھی کسی بزرگ کے بارے میں سنتا تو وہاں پہنچ جاتا اور اسکی صحبت سے فیض یاب ہوتا۔ اور پھر اسی دوران مرشد کامل مل گئے۔
اسکے علاوہ وہ جوانی سے ہی تہجد گزار تھے۔میں خود انہیں دیکھا کرتا تھا کہ وہ 2،3 بجے اٹھ جاتے اور صبح ہونے تک مصلے پر بیٹھے رہتے تھے۔شاید اسی وجہ سے ان میں صبر و رضا و توکل پایا جاتا ہے
بھتیجے یہ کرم اللہ کا کہ اس نے آپ کو اک ایسی ہستی کی صحبت سے نوازا ہے ۔ جو کہ اپنے آپ میں علم و آگہی و آشنائی کا خزانہ سنبھالے ہوئے ہے ۔ اس صحبت کو " شاید " کی نظر کرنا مناسب نہیں ۔ وقت ملے تو کریدا کرو اس علم و آگہی کی کان کو ۔ ناممکن نہیں کہ ہیرے نصیب ہوں ۔
 
وہی تو میں اکثر اپنے آپ کو کوستا ہوں کہ جب وقت آیا میرے کچھ سیکھنے کا تو میں ان سے جدا ہوگیا
 
تعبیر

محفلین
چلیں اس بہانے آپ پچھلے صفحات پر تو گئیں ۔اور آپکو ہالی وڈ ایکٹریسز کے نام کیوں نہیں آتے؟

حسیب بچے میں نے یہ انٹرویو شروع سے پورا پڑھا ہے دلچسپی کے ساتھ :) کسی بہانے کی ضرورت نہیں تھی
پتہ نہیں شاید کبھی دلچسپی نہیں لی میں زیادہ تر بولی وڈ موویز دیکھتی ہوں
 
نایاب چچا ، دراصل میں اب ننھیال سے واپس آگیا ہوں اور پچھلے سال سے اپنے آبائی گھر رہ رہا ہوں اور وہ ظاہر ہے ننھیال میں ہی رہتے ہیں۔ابھی تک ماشاللہ ٹھیک ٹھاک ہیں
 
حسیب بچے میں نے یہ انٹرویو شروع سے پورا پڑھا ہے دلچسپی کے ساتھ :) کسی بہانے کی ضرورت نہیں تھی
پتہ نہیں شاید کبھی دلچسپی نہیں لی میں زیادہ تر بولی وڈ موویز دیکھتی ہوں
چلیں اب آپ اپنی پسندیدہ بالی وڈ ایکٹریس کا نام بتائیں؟
اور آپ ہالی وڈ موویز کیوں نہیں دیکھتیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
نایاب

لائبریرین

الشفاء

لائبریرین
وہ جوانی سے ہی تہجد گزار تھے۔میں خود انہیں دیکھا کرتا تھا کہ وہ 2،3 بجے اٹھ جاتے اور صبح ہونے تک مصلے پر بیٹھے رہتے تھے۔شاید اسی وجہ سے ان میں صبر و رضا و توکل پایا جاتا ہے

عطار ہو ، رومی ہو، رازی ہو، غزالی ہو
کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحر گاہی۔۔۔

ماشاءاللہ حسیب نذیر گِل بھائی۔ آپ کے انٹرویو سے بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔
اللہ عزوجل آپ کو خوش رکھے اور دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے۔۔۔آمین۔
 
عطار ہو ، رومی ہو، رازی ہو، غزالی ہو
کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحر گاہی۔۔۔

ماشاءاللہ حسیب نذیر گِل بھائی۔ آپ کے انٹرویو سے بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔
اللہ عزوجل آپ کو خوش رکھے اور دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے۔۔۔ آمین۔
جزاک اللہ۔شکریہ و ثم آمین
 
تعبیر

محفلین
چلیں اب آپ اپنی پسندیدہ بالی وڈ ایکٹریس کا نام بتائیں؟
اور آپ ہالی وڈ موویز کیوں نہیں دیکھتیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ویسے تو کوئی ایسی خاص ایکٹرس نہیں بس مووی اچھی ہونی چاہیے اور اداکاری لاجواب
ہاں واقعی کیوں نہیں دیکھتی میں کوئی ہالی وڈ مووی؟؟؟
شاید اس لیے کہ جو دیکھی تھیں اس میں حقیقت کم اور فینٹیسی زیادہ تھی سب کردار فرشتے تھے اور بہت زیادہ فلمی

ویسے آپ نے پسندیدہ رسم ،روایت نہیں بتائی
 
تعبیر

محفلین
اچھا حسیب کچھ نئے سوالات

*اللہ آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے سوال یہ ہے کہ کیا آپ کبھی روئے ہیں اورکس بات پر؟؟؟
کس بات سے آنکھیں بے ساختہ چھلک جاتی ہیں؟؟؟

*آپکا پسندیدہ منظر؟؟؟

*کس معاملے میں بہت حساس ہیں؟؟؟

*دو ایسے ممالک جنہیں دیکھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور کیوں؟؟؟

*کیا کبھی کوئی دوسری یا مختلف زبان سیکھنے کا دل کیا؟؟؟کونسی؟؟؟

*زندگی میں کس چیز کی کمی یا تلاش محسوس ہوتی ہے؟؟؟

*بہن بھائیوں میں آپکا نمبر کونسا ہے؟؟؟

*محفل میں آپکا بہترین دوست اور کس کے ساتھ گپ شپ میں مزا آتا ہے؟؟؟

*محفل میں آپکا پسندیدہ سیکشن

*محفل میں آپ کو کس طرح کے ٹاپکس اچھے لگتے ہیں

*آپکی نظر میں محفل میں کیا ہونا چاہیے اور کیا نہیں
 
Top