انٹرویو چائے حیسب نذیر کے ساتھ

تعبیر

محفلین
میں کبھی اپنے گاؤں کے بارے میں لکھوں گا تفصیلا
بالکل ویسے ہی لکھیں گے نا جیسی تصویریں پوسٹ کی تھیں :eek:


میرا ابھی بچپن چل رہا ہے:eek:؟
اچھا تو پھر لڑکپن کسے کہتے ہیں؟
وہی وہی



اور خوف سے آپکی کیا مراد ہے؟

مطلب سب سے پہلے خوف کی کیفیت سے کب واقف ہوئے تھے ؟؟؟
 

تعبیر

محفلین
اوکے حسیب نذیر گِل بچے کچھ اور سوالات ہو جائیں
تھوڑا سا فری ہو سکتی ہوں :p
:clover:شادی گاؤں کی مٹیارن سے کریں گے یا شہر کی گوری سے یا ولایتی میم سےِ؟؟؟

:clover:اگر کبھی ملک سے باہر جانے کا موقع ملے تو کیا جائیں گے اور کیا سوچ کر جائیں گے
آپ اپنے ملک کے بارے میں بہت سوچتے ہیں اور کچھ کرنا بھی چاہتے ہیں تو جو لوگ ملک سے باہر رہ رہے ہیں ان کے بارے میں کیا
سوچتے ہیں؟؟؟

:clover:اتنی سے عمر میں آپ اتنے ذہین کیسے ہیں اور گاؤں میں رہتے ہوئے بھی اتنی ساری معلومات اور اپ ٹو ڈیٹ کیسے رہتے ہیں؟؟؟
فی الحال یہی ذہن میں آ رہے ہیں
 
بالکل ویسے ہی لکھیں گے نا جیسی تصویریں پوسٹ کی تھیں
دراصل ایک دوست سے کیمرا ادھار لیا تھا اور اسکا رزلٹ مجھے پسند نہیں آیا اس لیے یہاں پر تصاویر پیش نہیں کرسکا۔معذرت۔پر اب پیش کر دوں گا ASAP
مطلب سب سے پہلے خوف کی کیفیت سے کب واقف ہوئے تھے ؟؟؟
بچپن میں ایک ڈرامہ آتا تھا پی ٹی وی پر۔اسکا نام "حقیقت" تھا شاید۔وہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد مجھے اکثر اوقات رات کو اندھیرے میں جانے سے ڈر لگتا تھا۔شاید اسی وقت مین خوف سے آگاہ ہوا تھا
 
اوکے حسیب نذیر گِل بچے کچھ اور سوالات ہو جائیں
تھوڑا سا فری ہو سکتی ہوں :p
کیوں نہیں جتنا مرضی فری ہوں کیونکہ آجکل میں بھی فری رہتا ہوں:) ۔
:clover:شادی گاؤں کی مٹیارن سے کریں گے یا شہر کی گوری سے یا ولایتی میم سےِ؟؟
اس سوال کا جواب بہت لمبا نکل جائیگا لیکن بہرحال میں قلیل الفاظ استعمال کرتا ہوں
مجھے بیوی چاہئیے ایسی جو سلیقہ شعار ہو:rolleyes:
شہری میم ہو یا گاؤں کی کوئی مٹیار ہو:notworthy:
پڑھی لکھی بھی ہو کافی مگر:cautious:
ماں باپ کی خدمت کیلیے تیار ہو:)
پیار سے پیش آئے ہر کسی سے:angel:
مجھ سے چاہے غصے کا اظہار ہو:(
خوب سیرت بھی اور خوب صورت بھی:inlove:
قدرت کا بنایا ہوا ایک شاہکار ہو:applause:
مدد کرے ہر مشکل میں میری
زندگی گزارنے کا ہمارا اقرار ہو
مجھے اور کچھ نہیں چاہئیے حسیب
بس ساری زندگی کا ہمار پیار ہو

(زندگی میں پہلی مرتبہ کوئی نظم لکھی ہے اگر کوئی غلطی نکل آئے تو معاف کردیں)

میں تو رب سے یہی دعا کرتا ہوں کہ جس طرح کا میں وہ بھی اِسی طرح کی ہو بس
 
اوکے حسیب نذیر گِل بچے کچھ اور سوالات ہو جائیں


:clover:اگر کبھی ملک سے باہر جانے کا موقع ملے تو کیا جائیں گے اور کیا سوچ کر جائیں گے
آپ اپنے ملک کے بارے میں بہت سوچتے ہیں اور کچھ کرنا بھی چاہتے ہیں تو جو لوگ ملک سے باہر رہ رہے ہیں ان کے بارے میں کیا
سوچتے ہیں؟؟؟

میں نے پہلے ہی سوچا ہوا ہے کہ ملک سے باہر تو میں سیاحت کیلیے جایا کروں انشااللہ اور کاورباری مقاصد کیلیے جانا پڑا تو ضرور جاؤں گا لیکن میں جو بھی کروں گا پاکستان کیلیے کروں گا اور اس میں رہ کر کروں گا۔

سیدھی سی بات ہے جسے پاکستان سے محبت ہے مجھے اس سے محبت ہے۔اگر ملک سے باہر رہنے والا پاکستان کا درد رکھتا ہے تو وہ مجھے بھی بہت پسند ہے،اور پاکستان سے باہر جا کر پاکستان کو بھول جانیوالے کیلیے بہت برے الفاظ ہیں-----بس چھڈو جی
ارفع کریم نے کہا تھا "پاکستان نے ہی تو مجھے ایک نام دیا ہے ایک وجود دیا ہے اگر پاکستان نہ ہوتا تو میں نہ ہوتی"
جس پاکستان کیلیے سپاہی مقبول حسین نے 40 سال کال کوٹھری میں گزار سکتا ہے تو کیا میں اس پاکستان کے اندر آزاد رہ کر اسکی بہتری کیلیے کام نہیں کرسکتا؟
Improvement Starts with I

اتنی سے عمر میں آپ اتنے ذہین کیسے ہیں اور گاؤں میں رہتے ہوئے بھی اتنی ساری معلومات اور اپ ٹو ڈیٹ کیسے رہتے ہیں؟؟؟
فی الحال یہی ذہن میں آ رہے ہیں
میں ذہین وہین نہیں ہوں بس تھوڑا بہت تجسس ہے چیزوں کو جاننے کا۔اگر آپ میرے ماں باپ اور پورے خاندان سے پوچھیں تو وہ مجھے اعلیٰ درجے کا بیوقوف کہیں گے:(
آپ نے کیا معلومات دیکھ لیں؟جو اتنی ساری معلومات کہہ رہی ہیں۔بہرحال اللہ کا شکر ہےمیں انٹرنیٹ کا 70٪ مثبت استعمال کرتا ہوں(باقی 30 فلموں کیلیے مخصوص ہے:p
میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے میرے نانا جیسے عظیم آدمی کے سائے تلے پلنے بڑھنے کا موقع نصیب کیا
 

نایاب

لائبریرین
بھتیجے آپ نے اکثر جوابات میں اپنے نانا جی کا ذکر بہت لگاؤ سے کیا ہے ۔
اللہ سدا آپ کے نانا کا سایہ آپ پر سلامت رکھے آمین
کچھ ان کے بارے لکھو کہ کیسی شخصیت ہیں ۔ آپ کے اتنے متاثر ہونے کی وجہ کیا ہے ؟
سب " دادکے نانکے " میں سے صرف " نانا جی " کے ہی قریب کیوں ہیں ؟
 
بھتیجے آپ نے اکثر جوابات میں اپنے نانا جی کا ذکر بہت لگاؤ سے کیا ہے ۔
اللہ سدا آپ کے نانا کا سایہ آپ پر سلامت رکھے آمین
کچھ ان کے بارے لکھو کہ کیسی شخصیت ہیں ۔ آپ کے اتنے متاثر ہونے کی وجہ کیا ہے ؟
سب " دادکے نانکے " میں سے صرف " نانا جی " کے ہی قریب کیوں ہیں ؟
جی ضرور میں صبح ان کے بارے میں ضرور لکھوں گا ابھی تو سونے لگا ہوں
 

تعبیر

محفلین
آپ کو انکا نام کیسے معلوم ہوا؟
کیا آپ بھی انکی فلمیں دیکھتی ہیں؟
اس سادگی پر صدقے واری جاؤں :pخود ہی تو ہنٹ دی تھی کہ میں نام لکھ چکا ہوں بس پھر کیا میں نے جھٹ سے پچھلے صفحوں پر دوڑ لگائی اورخوش قسمتی سے وہاں یہی ایک نام تھا۔
نہیں مجھے ہولی وڈ ایکٹرز کے نام نہیں آتے :(
 

تعبیر

محفلین
:applause: :applause::applause:
بہت خوب کیا زبردست جوبات دیے ہیں مزا آگیا
ایک اور سوال
ہمارے ہاں کچھ خاندانوں میں کچھ روایات،رسمیں اور تہوارہوتے ہیں جو چاہتے ہوئے یا ناچاہتے ہوئے بھی نسل در نسل چلے آ رہے ہیں تو آپ بھی اپنے خاندان ،گاؤں کی ایسی کوئی رسم یا ثقافت بتائیں جو آپ کو پسند ہو اور کوئی ایسی بھی جو ناپسند ہو
 
بھتیجے آپ نے اکثر جوابات میں اپنے نانا جی کا ذکر بہت لگاؤ سے کیا ہے ۔
اللہ سدا آپ کے نانا کا سایہ آپ پر سلامت رکھے آمین
کچھ ان کے بارے لکھو کہ کیسی شخصیت ہیں ۔ آپ کے اتنے متاثر ہونے کی وجہ کیا ہے ؟
سب " دادکے نانکے " میں سے صرف " نانا جی " کے ہی قریب کیوں ہیں ؟
پہلی بات یہ کہ میں تین سال کی عمر میں ہی ننھیال شفٹ ہوگیا تھا۔روایت کے مطابق ننھیال میں کوئی بچہ نہیں تھا یعنی ابھی ماموؤں کی شادیاں نہیں ہوئی تھیں اس لیے وہ مجھے لے گئے۔اب میں پچھلے سال ہی مستقل رہنے کیلیے اپنے آبائی گھر آیا ہوں( تقریبا 15 سال وہاں رہا ہوں)۔
میں ننھیال میں اپنے نانا جان کے بہت قریب تھا زیادہ قربت اس وقت ہوئی جب میری نانی جان کا انتقال ہوا(اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے)۔
میرے نانا جان نے میری ہر جائز خواہش پوری کی اور مجھ سے بے انتہا پیار کرتے ہیں۔مجھے صرف ایک مرتبہ سکول نہ جانیکی وجہ سے انہوں نے تھپڑ مارا تھا۔
میری عمر اس وقت 10 سال ہوگی جب میں خوب آوارہ گردی کرتا تھا۔صبح گھر سے نکل جاتا اور شام کو واپس آتا اور اسی عمر کے دوران میں گھر سے چھوٹی موٹی چیزیں بھی چرانے لگ گیا ۔لیکن مجھے کبھی میرے نانا نے نہیں مارا۔(حالانکہ مجھے ماموں اور خالہ سے کبھی کبھار سخت پھینٹی پڑتی تھی)۔مجھے صرف نانا جان نے چند مرتبہ چوری اور جھوٹ سے منع کیا۔اور اس وقت سے آج تک میں نے کبھی چوری نہیں کی ۔
کیا آپ یقین کریں گے کہ آج سے 4،5 سال قبل میں نے سگریٹ پینا بھی شروع کردی تھی(جب میں فقط 14برس کا تھا)۔ایک مرتبہ میرے ماموں نے مجھے سگریٹ پیتے پکڑ لیا اور نانا جان کے حضور پیش کردیا۔انہوں نے میرا منہ چوما اور کہا "بیٹا دیکھو تمہاری آنکھیں کتنی سرخ ہوگئی ہیں صرف سگریٹ پینے کی وجہ سے۔تم آئندہ سے سگریٹ مت پینا"۔یہ چند الفاظ ایسے پُر تاثیر تھے کہ مجھے اب سگریٹ سے سخت نفرت ہے۔میرا سگریٹ کے دھویں سے جی گھبرانے لگتا ہے
میں نے سیکنڈ ائیر تک خوب آوارہ گردی کی لیکن انہوں نے فقط ایک دو بار منع کیا۔اور آج میں گھر سے بغیر کسی کام باہر نہیں نکلتا۔میں ڈیڑھ سال سے جس گاؤں میں رہ رہا ہوں اسکا تین چوتھائی حصہ مجھے نہیں جانتا۔
مجھے خود پتہ نہیں چلتا کہ انکے الفاظ میں کیا تاثیر ہے جس چیز سے وہ مجھے منع کردیں میرے لیے حرام ہوجاتی ہے ۔یہ کیا ہے میرے اندر ایسی تبدیلی کیسے؟ میں خود جاننے سے قاصر ہوں۔صرف ایک غصہ ہے جو ابھی تک مجھ میں مووجود ہے

وہ ایک زبردست شخصیت کے مالک ہیں۔مجھے یاد ہے جب 40 سال عدالتوں میں دھکے کھانے کے بعد وہ زمین کا کیس ہارے تھے تو ان کے لب پر شکوہ تک نہ تھا(حالانکہ زمین حقیقی طور پر انکی تھی)۔فقط یہی الفاظ تھے اللہ نے جوکیا ہے بہتر کیا ہے۔میں نے ان جیسا صبر کرنیوالا انسان نہیں دیکھا۔بڑے سے بڑے صدمے کو خوشدلی سے جھیل جانا۔اللہ تعالیٰ پر بے حساب توکل رکھنا۔وہ مجھے بچپن میں اولیا کرام اور انبیا کرام کے قصے سنایا کرتے تھے۔اگر میرے اندر تھوڑا بہت دین باقی ہے تو انہی کی وجہ سے۔انکی بے شمار ایسی عادات ہیں کہ اگر وہ مجھ میں آجائیں تو میں اپنے آپ کو دنیا کا خوش نصیب انسان تصور کروں

دوسری بات میرے "دادکے" میں کیا مجھے آج تک پورے خاندان میں ان جیسا آدمی تو دور کی بات کوئی قریب قریب پھٹکتا دکھائی نہیں دیتا۔
 
اس سادگی پر صدقے واری جاؤں :pخود ہی تو ہنٹ دی تھی کہ میں نام لکھ چکا ہوں بس پھر کیا میں نے جھٹ سے پچھلے صفحوں پر دوڑ لگائی اورخوش قسمتی سے وہاں یہی ایک نام تھا۔
نہیں مجھے ہولی وڈ ایکٹرز کے نام نہیں آتے :(
چلیں اس بہانے آپ پچھلے صفحات پر تو گئیں ۔اور آپکو ہالی وڈ ایکٹریسز کے نام کیوں نہیں آتے؟
 
Top