چائے بنانے کا صحیح طریقہ

زلفی شاہ

لائبریرین
پھر تو آپ کے تجربے سے فائدہ نہ اٹھانا کفران نعمت ہوگا۔ جلدی سے بتائیں میں نیا دھاگہ کیسے کھول سکتا ہوں؟
 
زلفی شاہ

لائبریرین
اس میں کیا مشکل ہے، کہاں اور کس زمرے میں نیا دھاگہ کھولنا ہے؟
مجھے زمروں ومروں کا تو کچھ پتہ نہیں آپ یہ بتا دیں جیسے آپ نے لکھا چائے بنانے کا صحیح طریقہ اس طرح کا طنزو مزح والا مضمون لکھنا ہوتو نیا دھاگہ کیسے کھولیں؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
معذرت کہ دیر سے جواب دے رہا ہوں۔

محفل ادب میں ایک زمرہ ہے طنز و مزاح، اس میں جائیں اور "نیا موضوع ارسال کریں" پر کلک کریں اور ہو جائیں شروع۔

آپ کے مضمون کا انتظار رہے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج چائے بنانے کا خاص نسخہ لکھا جا رہا ہے۔

چائے بنانے کا سامان وہی ہے جو پہلے بیان ہو چکا ہے۔

دیگچی میں ایک کپ پانی ڈالیں اور اس میں دس عدد چھوٹی الائچی توڑ کر ڈال دیں اور چڑھا دیں چولہے پر۔ جب پانی ابل ابل کر پون کپ رہ جائے تو اس میں دو گرام کے حساب سے 12 گرام چائے کی پتی ڈال دیں۔ جب پانی ابل کر اور پتی میں جذب ہو کر تقریباً ختم ہونے کے قریب ہو تو اس میں چھ کپ دودھ ڈال دیں۔ آدھ منٹ تک ابال آنے دیں، اس کے بعد اس کو اتار کر اور چھان کر کپوں میں ڈال کر نوش فرمائیں۔ (یاد رہے کہ چھ کپ خود ہی نہیں پینے، دوسروں کو بھی پلانے ہیں۔)

اسی طرح کبھی الائچی کی جگہ ادرک ڈال کر چائے بنائیں اور کبھی دال چینی ڈال کر۔

ادرک والی چائے سردیوں میں بہت مزہ دیتی ہے۔
 
اگر اجازت ہو تو ہم خاص نسخہ ٹرائی کرلیں؟؟؟
 
ام اریبہ

محفلین
اچھی چائے بنانے کی دوسری قسط

برتن میں اتنے کپ پانی ڈالیں جتنے افراد نے چائے پینی ہے، لیکن ایک ہی وقت میں دس کپ سے زیادہ چائے نہ بنائیں۔ اگر گیارہ افراد نے چائے پینی ہے تو دو دفعہ چائے بنائیں ایک دفعہ ۶ کپ اور ایک دفعہ ۵ کپ۔

چولہا جلائیں اور پانی والا برتن جلتے ہوئے چولہے پر رکھ دیں۔ برتن کو اس کے ڈھکنے سے ڈھانپ دیں۔ جب پانی خوب گرم ہو جائے، اس میں شُوں شُوں کی آوازیں آنے لگیں اور اُبلنے لگے تو ڈھکنا اٹھا کر دیکھ لیں۔ اگر پانی کے اُ بلنے یا گرم ہونے میں شک ہو تو اپنی انگشت شہادت پانی میں ڈبو کر دیکھیں، فوراً معلوم ہو جائے گا۔ تو جب پانی اُبلنے لگے تو اس میں فی کس دو گرام چائے کی اچھی والی پتی ڈال دیں۔ (زیادہ تیز چائے پینے والے پتی کی مقدار میں آدھا گرام اضافہ کر سکتے ہیں یعنی کہ ڈھائی گرام فی کس۔ اس سے زیادہ ڈالنے پر نیند حرام ہونے کا خطرہ ہے)۔ پتی ڈالنے کے بعد پانی کو دو منٹ اور بیس سیکنڈ تک اُبلنے دیں۔ اس کے بعد اس میں خالص دودھ تھوڑا تھوڑا کر کے ملانا شروع کریں اور اس وقت تک ملاتے رہیں جب تک آپ کو اپنا مطلوبہ رنگ نظر آنا شروع کر دے۔ مطلوبہ رنگ نظر آنے کے بعد چائے کو ایک جوش دلائیں۔ اس کے بعد ایک گرام چائے کی پتی ڈال کر چولہا فوراً بند کر دیں اور برتن کو ڈھانپ دیں۔ ایک منٹ بعد چائے کو پُن کر مگ، کپ یا پیالیوں میں انڈیل لیں اور چینی اور چمچ کے ساتھ حاضرین کو پیش کریں تاکہ وہ حسبِ ذائقہ چینی ملا لیں۔

چائے انڈھیلتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کپ آگے کی طرف ہوں اور چائے کا برتن آپ کی طرف۔

چائے پیش کرتے وقت خاص خیال رکھیں کہ کپ، مگ یا پیالی اُلٹ کر گر نہ جائے۔ اس سے نہ صرف چائے ضائع ہو گی بلکہ کپڑے بھی خراب ہوں گے۔ گرم چائے اوپر گرنے سے جو چھالے وغیرہ بنیں گے وہ تو ایک دو دن میں ٹھیک ہو ہی جائیں گے۔
بعض اوقات چائے گرنے سے نہ کپڑے خراب ہوتے ہیں اور نہ چھالے پڑتے ہیں بلکہ "زندگی گلزار ہو جاتی ہے":jokingly:
 
نایاب

لائبریرین
سدا سجی رہے یہ محفل اردو ۔۔۔۔۔۔ آمین
جانے کہاں گئے محفل کے یہ سنہرے دن ۔۔۔۔۔۔۔۔
جب ایسے خلوص و محبت سے مہکتے گل کھلا کرتے تھے ۔
اب تو صرف مناقشات ہی پھوٹتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بھیا فرحت آپی والی چائے تو۔۔ ہی ہی ہی ہی آگے کیا بولوں

میں تو ایک کپ میں تین ٹی بیگز ڈالتی تھی اور ایک ٹی اسپون شوگر اور اس میں چند قطرے دودھ کے
مزا ا جاتا تھا چائے پینے کا
کڑک چائے دودھ چینی کم، ٹرک ڈرائیوررں والی
 
Top