انٹرویو چائے باباجی کے ساتھ

تعبیر

محفلین
تعبیر اپیا ہمیشہ ہی الٹ بولتی ہیں۔ بعد میں کہتیں ہیں میرا یہ مطلب نہ تھا۔ :p
ہاہاہا
:ROFLMAO::laugh: :laughing:
ہائے چھوٹے ایسا میں نے کب کیا اور کب کیا ؟ :confused:
اب کیا کیا جائے کہ تعبیر اپیا ہے ہی الٹی کھوپڑی تو الٹا ہی بولے گی اور سوچے گی نا :p

آپ نے سوال نہیں پوچھے۔ ابھی تک۔۔۔ :) مکھن لگا کر وہ بھی پتہ نہیں کس کو نکلتی ہوئیں :D کہ ہر بندہ ہی خوش رہے :laughing:
ہائے اللہ یہ کونسی دشمنیاں نکالی جا رہی ہیں اور حساب برابر کیے جا رہے ہیں مجھ سے؟ :p
چھوٹے غور سے دیکھیں میرے پرانے پیغامات کو کہ میں نے کہا تھا کہ میں سوال نہیں پوچھوں گی بلکہ پڑھونگی یہاں
اوہ ہو تو یہ مجھے ان ڈاریکٹ وے میں کچھ یاد دلا کر شرمندہ کیا جا رہا ہے تو لو میں ہو گئی شرمندہ :p
ہاں سوالات کا آپ سے کہا تھا کہ آپ کو ذاتی پیغام میں بھیجوں گی آپ کی چائے کے سلسلے میں لیکن کیا کروں کہ آجکل میرا موڈ ہی نہیں ہوتا کچھ کرنے کو
لیکن بھیجوں گی ضرور کسی دن۔انشاءاللہ

اوہ تو آپ اب نو دو گیارہ ہو گئی ہیں۔:devil:
شکر ہے کہ چار سو بیس نہیں کہا :p
ہاں نین پتہ نہیں کیا ہو گیا کہ اب محفل پر کچھ کر ہی نہیں پاتی :(

جذبہ ہو تو ایسا ہو۔ زندہ باد :cowboy:
اسے تعریف سمجھا جائے یا بِستی پر عزت نال سمجھا جائے ؟ :devil:

خاتون! :p جو بھی خود کو خاتون سمجھتی ہے۔ اپنا نام لکھوا دے۔ اگلی بار اسے یہاں بلا لیا جائے گا۔ :twisted:
شما کیجیے مہاراج غلطی ہو گئی
لڑکیاں کہنا تھا
 
تعبیر

محفلین
نو نو یہاں کوئی خاتون نہیں ہے ،،،نا مقدس نا عینی اور نا میں :D
اتنے پیارے پیارے نام ہیں ہمارے ہم کسی خاتون کو نہیں جانتی :D
اوہ ہاں سوری سوری
غلطی ہو گئی میرا مطلب تھا کہ پیاری سی لڑکیاں
اگر کہیں تو کاکیاں بھی کہ سکتی ہوں۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہا
:ROFLMAO::laugh: :laughing:
ہائے چھوٹے ایسا میں نے کب کیا اور کب کیا ؟ :confused:
اب کیا کیا جائے کہ تعبیر اپیا ہے ہی الٹی کھوپڑی تو الٹا ہی بولے گی اور سوچے گی نا :p
ایک تو آپ میری بات مان کیوں نہیں لیتیںo_O جبکہ آپکو معلوم میں ثبوت اٹھا کر لے آؤں گا۔:p لیجیئے ثبوت حاضر ہے۔:D

bangheadwall.gif
یا اللہ میری بات کیوں سمجھ نہیں آتی​
میں نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا سچی سے​
تو کلیئر بات کرنی تھی نا مجھے بھلا کہاں آتی ہے یہ اشاروں کی زبان :p
ہائے اللہ یہ کونسی دشمنیاں نکالی جا رہی ہیں اور حساب برابر کیے جا رہے ہیں مجھ سے؟ :p
یہ کوئی دشمنی نہیں۔۔ اسے اللہ واسطے کا بیر کہتے ہیں۔:cowboy: (اسے بیر ہی پڑھا جائے بیر نہ پڑھا جائے۔ :biggrin: )

چھوٹے غور سے دیکھیں میرے پرانے پیغامات کو کہ میں نے کہا تھا کہ میں سوال نہیں پوچھوں گی بلکہ پڑھونگی یہاں
اوہ ہو تو یہ مجھے ان ڈاریکٹ وے میں کچھ یاد دلا کر شرمندہ کیا جا رہا ہے تو لو میں ہو گئی شرمندہ :p
ہاں سوالات کا آپ سے کہا تھا کہ آپ کو ذاتی پیغام میں بھیجوں گی آپ کی چائے کے سلسلے میں لیکن کیا کروں کہ آجکل میرا موڈ ہی نہیں ہوتا کچھ کرنے کو
لیکن بھیجوں گی ضرور کسی دن۔انشاءاللہ
ارے نہیں اپیا وہ تو قصہ پارینہ ہوا۔ اس کا کوئی تذکرہ نہیں کیا میں نے ۔ اشارۃً بھی۔ آپکو غلط فہمی ہوئی۔ :)

شکر ہے کہ چار سو بیس نہیں کہا :p
کائناتی سچ ہے۔ بول کر بات ضائع کرنے والی بات تھی۔ :laugh:

ہاں نین پتہ نہیں کیا ہو گیا کہ اب محفل پر کچھ کر ہی نہیں پاتی :(
اپیا آپ بہت سست ہوگئی ہیں۔:bighug: یہ بات میں کافی عرصے سے محسوس کر رہا ہوں۔ :)

اسے تعریف سمجھا جائے یا بِستی پر عزت نال سمجھا جائے ؟ :devil:
نہیں اسے تعریف ہی سمجھا جائے ہر صورت میں :happy:

شما کیجیے مہاراج غلطی ہو گئی
لڑکیاں کہنا تھا
مہاراج کو تو خوشی ہوئی۔:twisted: بس خواتین کو ہی تکلیف ہوئی ہے۔ :laugh:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لیجیئے باباجی کچھ سوالات میری طرف سے بھی ۔۔۔۔
یہاں فراز بھائی آپکو اک بات بتا دوں کہ کسی سے بھی سوال پوچھنے کا یہ میرا پہلا تجربہ ہے۔ اگر کوئی بھی سوال برا لگے۔ یا جواب دینا مناسب نہ سمجھیں تو بلا تکلف احتراز فرمائیے۔ آپکو معلوم کہ ہماری طبیعت میں برا منانے والا عنصر غائب ہے۔ :bighug:

محفل میں سب سے اچھی بات کون سی لگی ہے۔

ماں باپ کے علاوہ دنیا میں کن شخصیات کو قابل اعتبار قرار دے سکتے ہیں۔

تنہائی انسان کے لیئے کس حد تک اپنے سوء ومحاسن کے احتساب میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ یا وہ کیا عوامل ہے جو انسان کے لیئے آئینہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

اگر احتساب کی مسند پر بٹھا دوں تو معاشرے کے کس پہلو کو سب سے زیادہ قابل گرفت سمجھیں گے۔

حادثے میں حسن نہیں ہوتا کہ حسن ترتیب کا نام ہے۔ عشق کو حادثہ کیوں کہتے ہیں پھر۔

ابھی تک کے لیئے اتنا ہی۔ شائد کچھ مزید اضافہ بھی کر پاؤں وقت کے ساتھ۔ :)
 
باباجی

محفلین
لیجیئے باباجی کچھ سوالات میری طرف سے بھی ۔۔۔ ۔
یہاں فراز بھائی آپکو اک بات بتا دوں کہ کسی سے بھی سوال پوچھنے کا یہ میرا پہلا تجربہ ہے۔ اگر کوئی بھی سوال برا لگے۔ یا جواب دینا مناسب نہ سمجھیں تو بلا تکلف احتراز فرمائیے۔ آپکو معلوم کہ ہماری طبیعت میں برا منانے والا عنصر غائب ہے۔ :bighug:

محفل میں سب سے اچھی بات کون سی لگی ہے۔
ً یہ واقعی ایک محفل ہے ، نام کی محفل نہیں ہے

ماں باپ کے علاوہ دنیا میں کن شخصیات کو قابل اعتبار قرار دے سکتے ہیں۔
بھائی، بہن اور دوست

تنہائی انسان کے لیئے کس حد تک اپنے سوء ومحاسن کے احتساب میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ یا وہ کیا عوامل ہے جو انسان کے لیئے آئینہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

انسان کی حرکات و سکنات اس کی سوچ کی آئینہ دار ہوتی ہیں، تنہائی میں انسان یا تو کردار کی بلندی پر ہوتا ہے یا نفسانیت کی پستی میں
خود احتسابی کے لیئے دوسروں پر نہیں خود پر نظر رکھنی ہوتی ہے اور اس کے لیئے تنہائی یا میلہ ضروری نہیں

اگر احتساب کی مسند پر بٹھا دوں تو معاشرے کے کس پہلو کو سب سے زیادہ قابل گرفت سمجھیں گے۔
نا یار ایسا نہ کرنا، میں بھی غلطی کا پتلا ہوں (عقلمند کو اشارہ کافی)

حادثے میں حسن نہیں ہوتا کہ حسن ترتیب کا نام ہے۔ عشق کو حادثہ کیوں کہتے ہیں پھر۔

عشق ایسا حادثہ ہے جو ترتیب حسن کو بگاڑ کر، سلیقہ بندگی عطا کرتا ہے ( حسن میں غرور لازمی ہوتا ہے، جب غرور کو زوال آتا ہے تو بلندی کا سفر شروع ہوتا ہے)

ابھی تک کے لیئے اتنا ہی۔ شائد کچھ مزید اضافہ بھی کر پاؤں وقت کے ساتھ۔ :)
 
عینی شاہ

محفلین
میں نے بھی ایک سوال پوچھنا ہے بابا جی بھائی ؟ پوچھ لوں نا :rolleyes:
آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپکا نام بابا جی کیوں ہے جبکہ آ اتنے ینگ سے ہیں ؟
آپ کو رونی کھانی شاعری کیوں پسند ہے؟ اوہ یہ تو سارے کیوں والے سوال ہو گئے :nerd:
اگر آپکو کسی ویران جگہ پر جانا پرے تو آپ کس کو ساتھ لے کر جائین گے ؟
آپکو اپنے فیس میں سب سے زادا کیا چیز پسند ہے ؟
آئینہ دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟
کس ملک کی صدارت کرنا پڑے تو کون سا؟
اگر آپکی جاسوسی کی جائے تو کیا نتیجہ ہوگا ؟
آدھی رات کو آنکھ کھل جائے تو کیا کرتے ہیں ؟
گھر سے نکلتے وقت کن دو چیزوں کو نے جانا نہیں بھولتے آپ؟
پرانے زمانوں مٰن سے کس زمانے میں جانا پسند کریں گے آپ؟
:):)
 
باباجی

محفلین
لو جی ایک اور گڑیا نے اتنے پیارے اور معصوم سے سوال پوچھے ہیں تو جواب دینا تو بنتا ہے
میں نے بھی ایک سوال پوچھنا ہے بابا جی بھائی ؟ پوچھ لوں نا :rolleyes:
آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپکا نام بابا جی کیوں ہے جبکہ آ اتنے ینگ سے ہیں ؟
جب لوگ مجھے بابا جی کہتے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے اسلیئے میں نے اپنا نام باباجی رکھ لیا ہے

آپ کو رونی کھانی شاعری کیوں پسند ہے؟ اوہ یہ تو سارے کیوں والے سوال ہو گئے :nerd:
مجھے رونی کھانی شاعری اسلیئے پسند ہے کیونکہ میں باباجی ہوں

اگر آپکو کسی ویران جگہ پر جانا پرے تو آپ کس کو ساتھ لے کر جائین گے ؟
میں اپنی ساری books لے جاؤنگا

آپکو اپنے فیس میں سب سے زادا کیا چیز پسند ہے ؟
مجھے اپنا پورا فیس ہی پسند ہے کیونکہ اللہ نے جو بنایا ہے

آئینہ دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟
کہ مجھے رنگ گورا کرنے والی کوئی کریم لگانی چاہیئے

کس ملک کی صدارت کرنا پڑے تو کون سا؟
مجھے نہیں کرنی کوئی صدارت ودارت

اگر آپکی جاسوسی کی جائے تو کیا نتیجہ ہوگا ؟
نتیجہ یہ ہوگا کہ میں ایویں ای گالیاں بکتا رہتا ہوں

آدھی رات کو آنکھ کھل جائے تو کیا کرتے ہیں ؟
پانی پیتا ہوں پھر ایک سگریٹ پیتا ہوں اور پھر سو جاتا ہوں

گھر سے نکلتے وقت کن دو چیزوں کو نے جانا نہیں بھولتے آپ؟
سگریٹ کا پیکٹ اور لائٹر

پرانے زمانوں مٰن سے کس زمانے میں جانا پسند کریں گے آپ؟
صحابہ کرام ٰؑ (رض) کے دور میں
:):)
 
عینی شاہ

محفلین
لو جی ایک اور گڑیا نے اتنے پیارے اور معصوم سے سوال پوچھے ہیں تو جواب دینا تو بنتا ہے

جب لوگ مجھے بابا جی کہتے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے اسلیئے میں نے اپنا نام باباجی رکھ لیا ہے

مجھے رونی کھانی شاعری اسلیئے پسند ہے کیونکہ میں باباجی ہوں

میں اپنی ساری books لے جاؤنگا

مجھے اپنا پورا فیس ہی پسند ہے کیونکہ اللہ نے جو بنایا ہے

کہ مجھے رنگ گورا کرنے والی کوئی کریم لگانی چاہیئے

مجھے نہیں کرنی کوئی صدارت ودارت

نتیجہ یہ ہوگا کہ میں ایویں ای گالیاں بکتا رہتا ہوں

پانی پیتا ہوں پھر ایک سگریٹ پیتا ہوں اور پھر سو جاتا ہوں

سگریٹ کا پیکٹ اور لائٹر

صحابہ کرام ٰؑ (رض) کے دور میں
:):)
تھینکس بابا جی بھائی ۔۔کون سی کریم لگائیں گے آپ؟ ہی ہی اور کیا آپ اپنا سیل گھر بھول جاتے ہیں صرف سرگیٹ لے جاتے ہیں :p
 
باباجی

محفلین
تھینکس بابا جی بھائی ۔۔کون سی کریم لگائیں گے آپ؟ ہی ہی اور کیا آپ اپنا سیل گھر بھول جاتے ہیں صرف سرگیٹ لے جاتے ہی
میں صرف سردیوں میں کریم لگاتا ہوں سکن ڈرائی ہونے کی وجہ سے ponds
اور میں اکثر جان بوجھ کر اپنا سیل گھر چھوڑ دیتا ہوں :p
 
مقدس

لائبریرین
میرے سوال بھیا

1۔ آپ کے نزدیک سب سے خوبصورت رشتہ؟
2۔ کبھی “آ بیل مجھے مار“ پر عمل کیا؟ نتیجہ کیا نکلا؟
3۔بچپن کی کوئی اچھی سی بات جو آپ کو اب تک یاد ہو؟
4۔خود کو چند لفظوں میں بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے؟
5۔اپنے لیے لباس خود خریدتے ہیں ؟
6۔جب آپ چھوٹےتھے تو بڑے ہوکر کیا بننے کو دل کرتا تھا؟
7۔کوئی ایسی شخصیت جس نے بہت متاثر کیا ہو؟
 
باباجی

محفلین

۔ آپ کے نزدیک سب سے خوبصورت رشتہ؟
عزت و محبت کا ،چاہے جس سے بھی ہو

2۔ کبھی “آ بیل مجھے مار“ پر عمل کیا؟ نتیجہ کیا نکلا؟
ہاں جی ایک دفعہ کراچی کی مویشی منڈی میں بہت بہادر بن رہا تھا تو مجھے ایک بیل نے ٹکر مار کے میری اوقات یاد دلا دی تھی

3۔بچپن کی کوئی اچھی سی بات جو آپ کو اب تک یاد ہو؟
میں جب چھوٹا تھا تو ہمارے ایریا میں سوپ کا باؤل 2 روپے کا ملتا تھا تو میں وہ بہت پیتا تھا

4۔خود کو چند لفظوں میں بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے؟
کبھی پانی ، کبھی آگ تو کبھی مٹی

5۔اپنے لیے لباس خود خریدتے ہیں ؟
پینٹ شرٹ خود خریدتا ہوں ، شلوار قمیض امی بنواتی ہیں میری

6۔جب آپ چھوٹےتھے تو بڑے ہوکر کیا بننے کو دل کرتا تھا؟
باباجی بننے کو دل کرتا تھا سو بن گیا
7۔کوئی ایسی شخصیت جس نے بہت متاثر کیا ہو؟
مجھے ہر اچھی شخصیت متاثر کرتی ہے
 
مقدس

لائبریرین
کونسا دن پسند ہے ؟
کونسا موسم پسند نہیں ؟
کون برا لگتا ہے ؟
اگر ٹائم مشین دستیاب ہو تو کس صدی میں جانا پسند کریں گے ؟
اگر لڑکی ہوتے تو ؟
کہاں رہنا چاہیں گے ؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتیےہیں؟
بہت زیادہ بولتے ہیں یا میری طرح کم گو ہیں؟
کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
 
عینی شاہ

محفلین
جی اور سوال میرے بابا جی بھائی :)
کن دو کیڑون سے ڈر لگتا ہے؟
کن دو لوگوں کئ غصے سے ڈرتے ہیں ؟
شاپنگ کن دو مالز سے کرتے ہیں ؟
شادی کی دو کون سی رسمیں اچھی لگتی ہیں ؟ہی ہی ہی اپنی ہی بتا دیں :D
محفل کے کس ممبر کو اغوا کریں گے اگر موقع ملے ہی ہی ہی:laugh:
کوئی ایسا جھوٹ جو اپ بولتے ہوں ؟
کوئی دو پولیٹیشنز جو ملک پر بوجھ ہیں ؟
کوئی ایس افیصلہ جس پر شرمندہ ہوں ؟
:):)
 
باباجی

محفلین
ہفتہ کی ، کیونکہ اس کے بعد اتوار آتا ہے اور چھٹی ہوتی ہے
کونسا موسم پسند نہیں ؟
گرمیوں کا
اپنا آپ
اگر ٹائم مشین دستیاب ہو تو کس صدی میں جانا پسند کریں گے ؟
10 ہجری میں
آج بچوں کی اماں ہوتا :p
کہاں رہنا چاہیں گے ؟
جہاں رہتا ہوں ، اپنے گھر میں
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
اچھی سی چائے پیتا ہوں اور سگریٹ پیتا ہوں اور غزلیں سنتا ہوں
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
بہت جلدی آتا ہے اور اتنی ہی جلدی ختم بھی ہوجاتا ہے
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
جب لوگ صاف صاف بات کرنے کے بجائے ادھر اُدھر کی باتیں کرتے ہیں
غصہ آئے تو کیا کرتیےہیں؟
وہی جو ٹینشن میں کرتا ہوں
بہت زیادہ بولتے ہیں یا میری طرح کم گو ہیں؟
کافی زیادہ بولتا ہوں تمہاری طرح
کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
نارمل سا صفائی پسند ہوں
گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
سب کے ہی قریب ہوں لیکن بھائیوں سے زیادہ قریب ہوں
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
تقریباً ایک جیسا ہی رویہ ہوتا ہے
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
میں بہت کم ناراض ہوتا ہوں اور پکا پکا ناراض ہوتا ہوں
 
باباجی

محفلین
جی اور سوال میرے بابا جی بھائی :)
کن دو کیڑون سے ڈر لگتا ہے؟
ایک دماغ کا کیڑا اور دوسرا پیٹ کا کیڑا (دماغ کا کیڑا سکون نہیں لینے دیتا اور پیٹ کا کیڑا کھانے نہیں دیتا )
کن دو لوگوں کئ غصے سے ڈرتے ہیں ؟
میرے 2 ماموں ہیں صرف ان کے غصے سے ڈرتا ہوں
شاپنگ کن دو مالز سے کرتے ہیں ؟
میں لاہور میں کریم مارکیٹ یا پھر pace سے پینٹ شرٹ لیتا ہوں (کبھی کبھی لنڈے بھی چلا جاتا ہوں)
شادی کی دو کون سی رسمیں اچھی لگتی ہیں ؟ہی ہی ہی اپنی ہی بتا دیں
مجھے شادی ہی نہیں پسند
محفل کے کس ممبر کو اغوا کریں گے اگر موقع ملے
میرا خود اغوا ہونے کا دل چاہتا ہے
کوئی ایسا جھوٹ جو اپ بولتے ہوں ؟
میں بولتا ہی جھوٹ ہوں
کوئی دو پولیٹیشنز جو ملک پر بوجھ ہیں ؟
سارے ہی بوجھ ہیں
کوئی ایس افیصلہ جس پر شرمندہ ہوں ؟
یہ ایک راز ہے اسے راز رہنے دو
:):)
 
Top