پی ڈی ایف ٹھیک نہیں بن رہی

ہادی

محفلین
میرے پاس ایک کتاب ہے جویو نیکوڈ اردومیں اور ورڈ فارمیٹ میں ہے میں اس کو پی ڈی ایف بنانا چاہتا ہوں وہ بن تو جاتی ہے لیکن الفاظ پھٹ جاتے ہیں سکرین شاٹ ملاحظہ ہو
capturedtwr.jpg
 
ہادی

محفلین
آپ پی ڈی ایف بنانے کے لئے کونساسافٹ ویئر استعمال کررہے ہیں اور فونٹ کونسا لگایا ہوا ہے؟
FoxitPDFCreator اور paperlessprinter کی ساتھ بنائی ہے ۔ فونٹ علوی نستعلیق،جمیل نوری نستعلیق،اور
Times new roman لگا کر دیکھ لیے ہیں سب کے ساتھ ایک ہی رزلٹ آیا ہے
 
FoxitPDFCreator اور paperlessprinter کی ساتھ بنائی ہے ۔ فونٹ علوی نستعلیق،جمیل نوری نستعلیق،اور
Times new roman لگا کر دیکھ لیے ہیں سب کے ساتھ ایک ہی رزلٹ آیا ہے

آپ پی ڈی ایف کریٹر کا استعمال کرکہ دیکھیں پھر نتیجہ بتائیں۔ اگر عویدص کے بقول ایم ایس ورڈ کا مسئلہ ہے تو نوٹ پیڈ میں کوشش کرکہ دیکھیں۔
یہ رہا پی ڈی ایف کرئیٹر کا لنک
 
ہادی

محفلین
یہ بتائیے کہ ان پیج میں لکھی عبارت کی پی ڈی ایف کیسے بنتی ہے۔کیا پہلے اس کو گف میں کنورٹ کرنا پڑتا ہے؟
 
وہ میں نے لوڈ کیا ہے وہ صرف PS Files کو ہی پی ڈی ایف بناتا ہے ورڈ کی فائلوں کو نہیں
نہیں ایسا نہیں ہے۔
آپ پی ڈی ایف کرئیٹر کو انسٹال کرنے کے بعد پرنٹ کا آپشن دبائیں اور وہاں سے
PDF Creator
منتخب کریں۔ امید ہے افاقہ ہوگا۔
 
فاتح

لائبریرین
ہادی صاحب! آپ سے پہلے بھی عرض کیا تھی کہ مائکرو سافٹ آفس 2007 کا اپنا سیو ایز پی ڈی ایف ایڈ آن استعمال کیجیے اور اس جھنجھٹ سے نجات پائیں۔ میں ہمیشہ یہی استعمال کرتا ہوں اور کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی بلکہ اس طرح بنائی ہوئی پی ڈی ایف میں اردو الفاظ تلاش بھی کیے جا سکتے ہیں۔ یہ دیکھیے ایک سکرین شاٹ:
pdf.jpg
 
فاتح

لائبریرین
مائکرو سافٹ آفس 2007 کے سیو ایز پی ڈی ایف ایڈ آن سے بنی ہوئی پی ڈی ایف میں تلاش کی سہولت:
PDFsearch.jpg
 
فاتح

لائبریرین
جی ظہور صاحب میں تو ہمیشہ سے یہی استعمال کر رہا ہوں اور سرچ کا آپشن بھی بالکل درست کام کرتا ہے اور شاید میں نے پہلے بھی کسی دھاگے میں اس ایڈ آن کے متعلق بتایا تھا لیکن نقار خانے میں طوطی کی آواز کہیں دب گئی۔ ہاہاہاہاہاہا
 
طوطے کی آواز یا طوطی کی؟۔ ویسے طوطے کو فارسی طوطی ہی کہتے ہیں۔ اگر سندھی میں طوطی لکھا ہے تو طوطے ہی پڑہاجائے گا۔
یقینا یہ بہت بڑی خبر ہے میرے لئے ،آپ ایشیا ٹائپ کو بھی ذرا چیک کریں۔
 
فاتح

لائبریرین
طوطے کی آواز یا طوطی کی؟۔ ویسے طوطے کو فارسی طوطی ہی کہتے ہیں۔ اگر سندھی میں طوطی لکھا ہے تو طوطے ہی پڑہاجائے گا۔
یقینا یہ بہت بڑی خبر ہے میرے لئے ،آپ ایشیا ٹائپ کو بھی ذرا چیک کریں۔

طوطا، طُوطی اور توتا تینوں اردو میں استعمال ہوتے ہیں اور "نقار خانے میں طوطی کی آواز" ایک محاورہ ہے جو قدما نے ایسے ہی استعمال کیا ہے اور ہم ٹھہرے مقلدین:)

بی بی سی کا کاپی رائٹ فونٹ "اردو نسخ ایشیا ٹائپ" شاید اوپن ٹائپ نہیں (واللہ اعلم بالصواب) اور یہی وجہ ہے کہ اس کی پی ڈی ایف تصویری شکل میں بنتی ہے یعنی اس میں سرچ کی سہولت میسر نہیں لیکن میری رائے میں تو بی بی سی کے اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو بھاڑ میں جھونک دینا بہتر ہے کہ اب تو سینکڑوں اوپن ٹائپ اردو فونٹ موجود ہیں لہٰذا اگر ایشیا ٹائپ میں سرچ نہیں بھی کر سکتے تو کرنا ہی کیا ہے اس فونٹ کا؟ اس کے نعم البدل کے طور پر نفیس ویب نسخ موجود ہے۔
 
Top