پی پی اور پی ٹی ائی کی مخلوط حکومت؟

پی پی اور پی ٹی ائی کی مخلوط حکومت بن سکے گی؟

  • Yes

    Votes: 4 18.2%
  • No

    Votes: 16 72.7%
  • Don't know

    Votes: 2 9.1%

  • Total voters
    22
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
جوائنٹ چیف آف سٹاف کی پوزیشن بہت ہے اور یہ سب ڈھکوسلہ ہے باس ستمبر مین ریٹائرڈ ہو جائیں گے اور بہت ساری ٹاپ بھی ۔ واضع نظر ا رہا ہے باس اور کور کمانڈرز چن چن کر بندے آگے لے آ رہے ہیں مستقبل کے لیے آجکل ۔
جوائنٹ چیف آف اسٹاف ایک سوینئیر پوسٹ ہے آپ بھی جانتے ہیں۔
 
عسکری

معطل
تو کیا چین آف کمانڈ چلانے کے لیے پہلے سے کوئی رائج سسٹم یا میرٹ وغیرہ نہیں جو "چن چن" کر آگے لانا پڑ رہے ہیں۔
جی وہی ہو رہا ہے مطلب قابلیت پچھلے ریکارڈ اور میریٹ پر چن چن کر آگے لایا جا رہا ہے جو ظاہر ہے باس کے دستخطوں کے بغیر ہونے سے تو رہا :grin: ویسے نئی کمانڈ ٹیپیکل لگ رہی ہے اپن کو ابھی سے ۔ کہیں یہ سارے پھر اٹک قلعے کی ہوا نا کھا بیٹھیں ان کے ہاتھوں مجھے تو بس یہی ڈر ہے
 
پردیسی

محفلین
آخری اطلاعات آنے تک پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی کی مشترکہ حکومت بننے کے امکانات واضح ہو رہے ہیں۔
اس لئے ۔۔۔۔
پی ایم ایل این والے اور پی ٹی آئی والے آپس میں دست و گریبان نہ ہوں کیونکہ کل کلاں کو انہوں نے اکھٹے بیٹھنا ہے :p
 
ساجد

محفلین
آخری اطلاعات آنے تک پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی کی مشترکہ حکومت بننے کے امکانات واضح ہو رہے ہیں۔
اس لئے ۔۔۔ ۔
پی ایم ایل این والے اور پی ٹی آئی والے آپس میں دست و گریبان نہ ہوں کیونکہ کل کلاں کو انہوں نے اکھٹے بیٹھنا ہے :p
اگر ایسا ہوا تو میری طرف سے ابھی سے لعنت بھیج دیں ان دونوں جماعتوں کی سیاست پر۔ پاکستان ایسے مسخروں اور بے ضمیروں کی وجہ سے اس حالت کو پہنچا ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
میرے اندازے کے مطابق الیکشن کے بعد پارٹی پوزیشن یہ ہوگی
E2013.jpg

پی پی اور پی ٹی ائی کی ملی بھگت اور عمران کے ہمدردی کے ووٹ کی وجہ سے دونوں پارٹیاں اس پوزیشن میں اجائیں گی کہ مخلوط حکومت بناسکیں۔ صدر زرداری ملکر عمران کے ساتھ حکومت بنائیں گے اور ن پھر اپوزیشن میں بیٹھے گی۔
نواز لیگ 90 سے 100 کے درمیان
پی پی پی 40 سے 50 کے درمیان
پی ٹی آئی ۔پہلے 25 سے 30 تھیں۔۔اب ہمدردی کے بعد ۔۔ 40 سے 50 کے درمیان
جماعت اسلامی 15 سے 25 کے درمیان
ایم کیو ایم 7 سے 12 کے درمیان
اے این پی 5 سے 7 کے درمیان

پاکستان کی قومی اسمبلی کی کمپوزیشن

کے پی کے ۔۔ 35 نشستیں
فاٹا۔۔۔۔۔۔۔12 نشستیں
اسلام آباد۔۔۔2 نشستیں
پنجاب۔۔۔۔۔148 نشستیں
سندھ۔۔۔۔۔61نشستیں
بلوچستان۔۔۔14 نشستیں

ٹوٹل : 272 نشستیں

حالیہ جائزوں کے مطابق
کے پی کے میں تحریکِ انصاف کو برتری حاصل ہے
اسلام آباد کی دو نشستوں میں سے ایک تحریکِ انصاف جیت سکتی ہے
پنجاب میں ن لیگ اور تحریکِ انصاف میں کڑا مقابلہ ہے
سندھ میں پی پی اور ایم کیو ایم کے بعد تحریکِ انصاف اور اس کے بعد ن لیگ
بلوچستان میں بی این پی کے بعد پی پی پی اور پھر تحریکِ انصاف کا نمبر ہے

میرے خیال میں تحریکِ انصاف انشاللہ 80 سے 90 نشستیں جیتے گی۔ ہمدردی کا ووٹ اگر ملا تو یہ تعداد سو سے اوپر جاسکتی ہے۔ اختلافِ رائے رکھنے والے صوبوں کے حساب سے تخمینہ بتائیں
 
پردیسی

محفلین
پاکستان کی قومی اسمبلی کی کمپوزیشن

کے پی کے ۔۔ 35 نشستیں
فاٹا۔۔۔ ۔۔۔ ۔12 نشستیں
اسلام آباد۔۔۔ 2 نشستیں
پنجاب۔۔۔ ۔۔148 نشستیں
سندھ۔۔۔ ۔۔61نشستیں
بلوچستان۔۔۔ 14 نشستیں

آپ ہم سے سینئر ہیں ۔۔۔ اس لئے آپ کے تجزیے کو بھی ہم نے یہاں محفوظ کر دیا ہے :)
 
ساجد

محفلین
پاء جی جذباتی نہ ہو ۔۔۔ تسی ویکھو تے سہی بنتا کیا ہے
جناب اگر میں جذباتی ہوتا تو اب تک کسی ایک جماعت کے گن گا رہا ہوتا۔ :)
ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی سیاسی بیان بازی اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کو سامنے رکھئے اور پھر سوچئے کہ کل کو اگر اقتدار کی خاطر یہ ایکا کریں تو ان پر لعنت نہ بھیجی جائے گی تو کیا کہنا مناسب رہے گا ؟۔ وہ دعویدار ہے غیر روایتی سیاست کا ، یہ علمبردار ہیں روایتی سیاست کے، ان کا میل منافقت کی انتہا ہو گی اور منافقین کو میں پسند نہیں کرتا۔
 
ساجد

محفلین
لعنت ملامت اچھی چیز نہیں۔

مگر یہ ٹی ائی تک پہنچ گئی۔
یہ مشروط بات ہے کہ اگر وہ اقتدار کے لئے الحاق کریں گے تو!۔
آپ اسلامی شریعت کی سُدھ بُدھ ہم سے زیادہ رکھتے ہیں تو یہ بات جانتے ہوں گے کہ طلاق بھی اگر مشروط دی جائے تو شرط پوری ہونے تک اس کا اطلاق نہیں ہوتا ۔ یہاں تو معاملہ اس سے بہت خفیف ہے۔
 
پاکستان کی قومی اسمبلی کی کمپوزیشن

کے پی کے ۔۔ 35 نشستیں
فاٹا۔۔۔ ۔۔۔ ۔12 نشستیں
اسلام آباد۔۔۔ 2 نشستیں
پنجاب۔۔۔ ۔۔148 نشستیں
سندھ۔۔۔ ۔۔61نشستیں
بلوچستان۔۔۔ 14 نشستیں

ٹوٹل : 272 نشستیں

حالیہ جائزوں کے مطابق
کے پی کے میں تحریکِ انصاف کو برتری حاصل ہے
اسلام آباد کی دو نشستوں میں سے ایک تحریکِ انصاف جیت سکتی ہے
پنجاب میں ن لیگ اور تحریکِ انصاف میں کڑا مقابلہ ہے
سندھ میں پی پی اور ایم کیو ایم کے بعد تحریکِ انصاف اور اس کے بعد ن لیگ
بلوچستان میں بی این پی کے بعد پی پی پی اور پھر تحریکِ انصاف کا نمبر ہے

میرے خیال میں تحریکِ انصاف انشاللہ 80 سے 90 نشستیں جیتے گی۔ ہمدردی کا ووٹ اگر ملا تو یہ تعداد سو سے اوپر جاسکتی ہے۔ اختلافِ رائے رکھنے والے صوبوں کے حساب سے تخمینہ بتائیں

دو دن کے بعد انشاللہ دیکھیں گے
اگر ٹی ائی کو 100 نشست بھی مل گئی پھر بھی اس کو پی پی کی ضرورت پڑے گی ۔ ساتھ میں اے این پی اور ایم کیو ایم
یعنی اگر اپکے اندازے کے مطابق ہوا بھی تو تبدیلی صرف پی پی سے ٹی ائی تک ائے گی۔
پھر نیا پاکستان اور تبدیلی کے نعرے صرف ممی ڈیڈی گرلز بوائز کے جذبات ایکسپلائیٹ کرنے کے سوا کچھ نہیں

میرا نہیں خیال ٹی ائی 60 سے کراس کرسکے۔ اگر کرے گی تو پاکستان کی بدقسمتی۔
اگر ٹی ائی حکومت میں نہیں ائے تو میرے خیال میں اس کی اوقات قاف لیگ سے ہوتی ہوئی ہم خیال تک ہوجائے گی۔ پہلے ہی فلورکراسنگ کے قانون سے بچنے کے لیے قریشی ایک جگہ سے ازاد لڑرہا ہے
 
ایچ اے خان صاحب میں نے پہلے ہی لکھا کہ اختلافِ رائے رکھنے والے صوبوں کے حساب سے تخمینہ لگائیں۔ ن لیگ کے نواز شریف کا حامد میر کے ساتھ انٹرویو دیکھیئے یا پھر سی این این ۔آئی بی این کے ساتھ وہ تیار بیٹھے ہیں پی پی پی سے الحاق کرنے کے لئے۔
میرا خیال ہے مجھے ویڈیوز لگانے کی ضرورت نہیں

دوسری بات یہ ممی ڈیڈی گرلز بوائز یہ سب تو ن لیگ میں اکٹھے ہیں
ممی ۔۔۔کلثوم نواز
ڈیڈی حضرات ۔۔۔ نواز شریف شہباز شریف
گرل۔ ۔۔۔مریم نواز
بوائز۔۔۔۔حمزہ ۔۔سلمان
 
ایچ اے خان صاحب میں نے پہلے ہی لکھا کہ اختلافِ رائے رکھنے والے صوبوں کے حساب سے تخمینہ لگائیں۔ ن لیگ کے نواز شریف کا حامد میر کے ساتھ انٹرویو دیکھیئے یا پھر سی این این ۔آئی بی این کے ساتھ وہ تیار بیٹھے ہیں پی پی پی سے الحاق کرنے کے لئے۔
میرا خیال ہے مجھے ویڈیوز لگانے کی ضرورت نہیں

میرا خیال ہے کہ اپ نے میری بات پڑھی نہیں پوری طرح۔ میں تو اپکے مفروضے پر بات کررہاہوں کہ اگر آپ کے مطابق ٹی ائی کو گر پڑ کر 100 نشستیں بھی مل جاتی ہیں تو بھی یہ مجبور ہوگی کہ پی پی سے یا ایم کیو ایم سے اتحاد کرکے حکومت بنائے۔ اس صورت میں ٹی ائی کے سب نعرے محض جذباتی نعرے ہوئے اور ممی ڈیڈی کلاس یعنی برگر فیملی کلاس کے جذبات کو ایکسپلائٹ کرنے کے لیے ہیں جو میک اپ کرکے جلوسوں میں رونق ہی لگاتے ہیں۔ پاکستان میں اس کلاس کی تعداد 2 فی صد سے بھی کم ہے۔

میری رائے میں یہ پاکستانی عوام کی بدقسمتی ہوگی اگر وہ پانچ سال کے بعد بھی پانچ سال کے لیے پھر پی پی کی حکومت لے ائیں
 
میرا خیال ہے کہ آپ اپنے ناشائستہ الفاظ پر نظرِ ثانی کر لیں کیونکہ میک اپ کرکے جلوے کون کون دکھا رہا ہے ہم بھی لکھ سکتے ہیں
 
Top