پی ٹی وی پشاور کا شاہکار ڈرامہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے

خورشیدآزاد

محفلین
یہ ڈرامہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے آپ ہزار دفعہ بھی دیکھیں تو مزا ویسا ہی ہوگا جیسے آپ پہلی دفعہ دیکھ رہے ہو۔۔۔آہ ایسےکتنے ہی خوبصورت شاہکار تخلیق ہوئے ہیں پاکستان ٹیلی ویژن پر جس پر ہم جتنا بھی فخر کرسکیں کم ہے۔۔۔

 

وجی

لائبریرین
میں نے سنا تھا کہ یہ ڈرامہ پہلے پشتو زبان میں بنا تھا جو مقبول ہوا تو اسے اردو زبان میں بھی بنایا گیا کیا کوئی اس بات کی تصدیق کرسکتا ہے ؟؟
ویسے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک شاہکار ڈرامہ تھا
پی ٹی وی کی یہی خوبی تھی کہ پانچوں اسٹیشنوں سے بہت اعلٰی کام ہوتا تھا اور ہر اسٹیشن کو موقعہ ملتا تھا اپنے علاقعے کے ادکاروں کا کام دیکھانے کا
اب بہت سارے پرائویٹ ٹی وی ہیں مگرصرف ایک شہر میں جس کی وجہ سے ہر چینل پر ایک جیسا کام ہی نظر آتا ہے
 

خورشیدآزاد

محفلین
میں نے سنا تھا کہ یہ ڈرامہ پہلے پشتو زبان میں بنا تھا جو مقبول ہوا تو اسے اردو زبان میں بھی بنایا گیا کیا کوئی اس بات کی تصدیق کرسکتا ہے ؟؟

بالکل یہ سچ ہے اردو ڈرامہ "جھوٹ کی عادت نہیں مجھے" ری میک تھا پشتو ڈرامہ "م زرما" کا، اورقابل ذکر بات یہ ہے کہ اردو ڈرامے میں بھی تقریباً تمام وہی فنکار تھے جنہوں نے پشتو ڈرامے میں کام کیا تھا۔
 

سعدی غالب

محفلین
بہترین ڈرامہ
یقینا یہ کبھی نہیں بھولے گا
ایک یہ اور ایک عینک والا جن یہ میرے پسندیدہ ڈرامے ہوا کرتے تھے
 
Top