پی ٹی سی ایل وائرلیس نیٹ یوایس بی کی اسپیڈ؟؟؟

سویدا

محفلین
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ پی ٹی سی ایل نیٹ یو ایس بی کے سگنل کس طرح‌ بہتر اورصحیح آسکتے ہیں‌!
مسئلہ یہ ہے کہ آفس میں‌تو بہترین سگنل آتے ہیں‌اور ڈاون لوڈنگ اسپیڈ بھی بہترین
جبکہ گھر پر اسپیڈ اور ڈاون لوڈنگ دونوں ہی کم ، گھر پرسگنل تو پورے ہوتے ہیں لیکن اسپیڈ کم ہوتی ہے
یعنی اگرآفس میں‌2 ایم بی پر سیکنڈ ہوتا ہے تو گھر میں بہت مشکل سے 1 ایم بی پرسیکنڈ
اب میں‌یہ چاہتا ہوں‌کہ گھر پر صحیح‌اسپیڈ سے چلے
از راہ کرم رہنمائی فرمایں‌، شکریہ
 

ہادی

محفلین
مجھے تو معلوم ہی نہیں کہ پی ٹی سی ایل وائرلیس نیٹ یوایس بی ہے۔آپ اس کی قیمت ،پیکج کی تفصیلات بتا سکتے ہیں ۔ اور کیا یہ ہر جگہ استعمال کی جا سکتی ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

سویدا

محفلین
کراچی میں‌تو چل رہی ہے اور غالبا پاکستان کے تمام بڑے شہروں‌میں‌اس کانیٹ ورک ہے
لیکن اس کے متعلق صحیح تفصیل تو پی ٹی سی ایل والےہی بتاسکیں گے کہ کس کس شہر میں‌تھری جی نیٹ ورک ہے تو وہاں‌یہ چلے گی
لیکن اگر بالفرض کسی شہر میں نیٹ ورک نہ بھی ہو تو اس صورت میں‌اس یو ایس بی کے ذریعے غالبا ایج یا ڈائل اپ پرتو نیٹ چلتا ہی ہےبس اس کی اسپیڈ کم ہوجاتی ہے۔
مجھے چھ ماہ پہلے سکھر جانا پڑا تو اس وقت وہاں‌تھری جی نیٹ ورک نہیں‌تھا تو نیٹ تو چلا لیکن بہت سلو
پھر دو ماہ پہلے سکھر میں‌تھری جی نیٹ ورک آچکا ہے اور وہاں‌اب یہ یو ایس بی چل رہی ہے
اس کی قیمت چھ ہزار روپے ہےپیکج کافی سارے ہیں‌محدود گھنٹے بھی ہیں‌اور لا محدود بھی اور اب کارڈ کے ذریعے لوڈ کرکے بھی نیٹ چلایا جاسکتا ہے جس کی تفصیل صحیح طور پر میرے علم میں‌نہیں ہے
 
Top