پی سی بی گورننگ بورڈ تحلیل، ذکااشرف کوعہدے سے ہٹادیاگیا

کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کاگورننگ بورڈتحلیل کرکے چیئرمین ذکااشرف کوعہدے سے ہٹادیاگیا، بین الصوبائی رابطے کی وزارت نینوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بطور پیٹرن پی سی بی آئین میں ایک شق کی ترمیم کردی ہے۔پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے11 رکنی عبوری انتظامی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین کاانتخاب کرے گی۔ شہریار خان، نجم سیٹھی، ظہیر عباس، نوید اکرم، شکیل شیخ، اقبال قاسم، یوسف کھوکھر، عامر طارق زمان شامل ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=137310
 
قیصرانی

لائبریرین
اسے جمہوریت کی بدقسمتی کہنا چاہئے، ویسے میرا خیال ہے کہ میڈیا اور عوامی دباؤ کی وجہ سے حکومت کو پی سی بی میں جمہوریت لانی پڑے گی۔
میرا ذاتی خیال ہے کہ جب تک سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت نہیں آتی، ہمیں اسی طرح کی صورتحال ہی ملے گی۔ مسئلہ نظام کا نہیں بلکہ مسئلہ شعور کا ہے۔ ہم جان بوجھ کر قوانین کو اپنی مرضی کے تابع کرتے ہیں جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں قانون کے تابع ہونا چاہئے
 
ہماری سیاسی جماعتیں تو لمیٹڈ کمپنیوں کی طرح ہیں۔ اور اسکی وجہ عوام میں سیاسی شعور کی کمی ہے۔
میری رائے میں جمہوریت ایک کلچر کا نام ہے۔ جو پورے معاشرے میں ہوتا ہے۔ ہمارے لوگ بھی تو باپ کے بعد بیٹے کو حکمران اور لیڈری کا حقدار سمجھتے ہیں۔
لیکن جیسے افتخار چوہدری نواز شریف کو سوٹ نہیں کرتا تھا لیکن سیاسی مجبوری کی وجہ سے اس کی بحالی کی تحریک چلانی پڑی ایسے ہی دوسرے اچھے کام حکمرانوں کو کرنا پڑیں گے ۔ :)
 
Top