پی ایچ پی بی بی انسٹالیشن کیلئےمدد درکار

السلام و علیکم،
نبیل بھائی کا بنا ہوا ٹاپک فری ہوسٹنگ پر فارم انسٹالیشن ٹیوٹوریل کی پیروی کرتے ہوئے۔ میں نے اپنی سائیٹ پر فارم انسٹالیشن کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔
پی ایچ پی اور ایس کیو ایل بارے میں بالکل ناکارہ ہوں۔ ابھی جزبہ بڑھ رہا ہے۔ اور پی ایچ پی کے کچھ اسکرپٹس سائیٹ میں استعمال کرنا شروع کیے ہیں۔
فارم انسٹالیشن میں چند مسائل کا سامنا ہے۔ جو اُمید ہے ماہرین ضرور حل فرما دیں گے۔ ایک تو جناب ڈیٹا بیس بنانے کا کوئی آسان سا ٹیوٹوریل اس سائیٹ پر موجود ہو توآگاہ فرما دیں۔
دوسرا یہ کہ میں نے مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس میں جا کر نیو ڈیٹا بیس deranow_phpbb بنایا۔ اُور اسی نام سے ایک یوزر نیم بنایا۔ پھر Add Users To Your Databases میں Privileges آل کرکے یوزر نیم ڈیٹا بیس میں ایڈ کردیا۔ فارم کا سارامواد اپ لوڈ کر لینے کے بعد میں نے جب سائیٹ اُوپن کی تو انسٹالیشن سیٹ اپ آیا۔جس میں سب سے اُوپر تو فانٹ ہی صحیح نظر نہیں آرہا تھا۔
بہر حال میں نے اس کو ویسے ہی چھوڑ دیا۔ اور نیچے فارم پُر کیا۔ لیکن Database Server Host Name کو میں نے localhostہی رہنے دیا۔ نیچے Prefix for tables in database میں phpbb_1کردیا۔ مگر آگے سیٹ اپ جاتا تو config.phpفائل کا errorآتا۔ میں نے یہ فائل اَپ لوڈ کی۔ اُس کے بعدٹیبل phpbb_1پہلے سے موجود ہونے کا errorآنے لگا۔ پھر میں نے اس کی جگہ phpbb_2ٹیبل ایڈ کر کے دیکھا۔ اسکے ساتھ میں نے لوکل ہوسٹ کا ایڈریس بھی چینج کیا(home/deranow/public_html/forum) کہ شاید ٹھیک ہوجائے مگر آگے کام نہ بن سکا۔
برائے کرم اس بارے میں میری راہنمائی فرمائیں۔۔ فارم کا ایڈریس یہ ہے۔
http://www.deranow.net/forum
 
اسلام و علیکم،
شکریہ ذکریا بھائی ۔ شکریہ فہیم بھائی۔
میرا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ اصل میں config.phpکے chmodفُل نہ تھے۔ اور وہ ٹیبل بنا لیتا تھا۔ میں chmodکو فُل رائیٹ ایبل کیا اور پھر ٹیبل کا نیا نام دیا تو فارم انسٹال ہوگیا ہے۔ اور صحیح کام کر رہا ہے۔
www.deranow.net/forum
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
حیرانی کی بات ہے کہ سب سے زیادہ فورم ڈی آئی خان والوں نے بنائے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سجاد علی، ہر نئی اردو فورم اردو ویب کے لیے اعزاز کی بات ہے اور ہم اردو کی ترویج کے مشن میں ساتھ دینے والے تمام دوستوں کے بے حد مشکور ہیں۔
 
نبیل نے کہا:
سجاد علی، ہر نئی اردو فورم اردو ویب کے لیے اعزاز کی بات ہے اور ہم اردو کی ترویج کے مشن میں ساتھ دینے والے تمام دوستوں کے بے حد مشکور ہیں۔

سہی کہا آپ نے۔۔
آپ جس پیمانے پر کام کر رہے اُس کی تعریف کے تو شاید کوئی الفاظ ہی نہیں ہیں۔ اُردو دنیاں میں انقلابی تبدیلیاں اُردو محفل کے ذریعے آرہی ہیں۔ اور ابھی اور بہت سی آنی ہیں۔ انشاء اللہ
 
Top