پی ایچ پی، سی ایس ایس اور فونٹ

zerocool

محفلین
آج ایک بہت اچھا پی ایچ پی کا پروگرام ملا جو سی ایس ایس کے ساتھ مل کرآپ کے ٹیکسٹ کو داینامیک فونٹ سٹائل دیتا ھے۔ یہ فونٹ کسی بھی پی سی میں موجود نارمل فونٹ سے ھٹ کر بھی ھوسکتا ھے۔ اور یوزر کے پی سی میں فونٹ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ھے۔ اور ویب پیج میں ھیڈنگ بنانے کیلئے اچھا فونٹ، رنگ اور امیج کا استعما ل کیا جاتا ھے۔ لیکن پی ایچ پی سی ایس ایس کے استعمال سے آپ کے پیج پر ٹیکسٹ باقی رھتاھے اور امیج بھی بنتا ھے۔ جوکہ سریچ انجن کے لیئے کافی اھم ھے۔ یہ رھا لنک

http://code.google.com/p/pcdtr/
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ زیرو کول۔ کیاآپ نے اس سکرپٹ کو اردو فونٹس کے ساتھ استعمال کر کے دیکھا ہے؟
 

terminator

محفلین
جی زیرو کول اگر یہ اردو فانٹ کے ساتھ صحیح کام کررہا ہے کیا بات ہے ۔اور یہ اردو کی سسائٹ پر راغب کرنے میں بہت کام آسکتا ہے۔
 
ایسے کچھ اسکرپٹس مجھے جملہ سی ایم ایس میں بھی ملے تھے جو ڈائنامکلی ہیڈنگ ٹیکسٹ کو چند سیٹنگس کی بنیاد پر امیج میں تبدیل کرتے تھے۔ پر وہ صرف لیٹن کیریکٹرس کے ساتھ ہی کام کر رہے تھے۔ اور میرے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ ان پر ریسرچ کرتا کہ اردو کی سپورٹ ڈالنے کے لئے کیا کچھ کرنا پڑ سکتا ہے۔
 
Top