پیکر ہستی کو جب مشکوک سا پاتا ہوں میں

باباجی

محفلین
یہ کلام اکثر میری نانی اماں سناتی ہیں مجھے
تو سوچا آپ محفلین کی خدمت میں پیش کروں۔ اگر کسی کو معلوم ہو تو ضرور بتائیں کہ یہ کس کا کلام ہے۔

پیکرِ ہستی کو جب مشکوک سا پاتا ہوں میں
آئینے میں آئینہ بن کر سما جاتا ہےں میں
اک ذرا سی بات پر مرا جاتا ہوں میں
اک تیری آنکھوں کا ساگر
اک تیرے رخ کی بہار
یہ میّسر ہوں تو جنت کو بھی ٹھکراتا ہوں میں
وہ اگر جاتے ہیں تو
ان کو جانے دو اے امیر
ان سے کہہ دو
کوچہء در چھوڑکے جاتا ہوں میں
آگے آگے چلا جاتا ہے وہ محشر خرام
پیچھے پیچھے نقشِ پا کو چومتا جاتا ہوں میں
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہ
آگے آگے چلا جاتا ہے وہ محشر خرام
پیچھے پیچھے نقشِ پا کو چومتا جاتا ہوں میں
 
باباجی

محفلین
بہت شکریہ آپ سب کی پسندیدگی کا

یہ دراصل صوفیانہ کلام ہے اور میری نانی اماں شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانیؒ کی اولاد میں سے ہیں
اور اپنا بچپن میری نانی نے وہیں گزارا ہے سرہند شریف میں تو وہاں کوئی اللہ والے یہ کلام پڑھتے تھے
اور اس وقت سے نانی اماں کو یاد ہے
 
سید زبیر

محفلین
آگے آگے چلا جاتا ہے وہ محشر خرام
پیچھے پیچھے نقشِ پا کو چومتا جاتا ہوں میں
بیٹا(بابا)جی ، کیا تحفہ دیا ہے ۔ ۔ تبرک ہے اللہ آپ کو اور آپ کے اجداد کو جزائے خیر دے ۔۔(آمین)​
 
باباجی

محفلین
آگے آگے چلا جاتا ہے وہ محشر خرام
پیچھے پیچھے نقشِ پا کو چومتا جاتا ہوں میں
بیٹا(بابا)جی ، کیا تحفہ دیا ہے ۔ ۔ تبرک ہے اللہ آپ کو اور آپ کے اجداد کو جزائے خیر دے ۔۔(آمین)​
بہت شکریہ سیّد صاحب
صرف آپکی دعاؤں کا طلب گار ہوں
 
سید زبیر

محفلین
بہت شکریہ آپ سب کی پسندیدگی کا

یہ دراصل صوفیانہ کلام ہے اور میری نانی اماں شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانیؒ کی اولاد میں سے ہیں
اور اپنا بچپن میری نانی نے وہیں گزارا ہے سرہند شریف میں تو وہاں کوئی اللہ والے یہ کلام پڑھتے تھے
اور اس وقت سے نانی اماں کو یاد ہے
بس بیٹا آبا کی لاج رکھنا اللہ آپ کو صراط مستقیم پر قائم رکھے (آمین)
 
باباجی

محفلین
بس بیٹا آبا کی لاج رکھنا اللہ آپ کو صراط مستقیم پر قائم رکھے (آمین)
سیّد صاحب میرے آباء تو بہت اعلیٰ حضرات تھے
میں سیاہ رخ ان کی لاج کیا رکھوں گا یہ تو بس اللہ کی مہربانی اس کے محبوبﷺ کے امتی ہونے کا صدقہ
اور اللہ کے ان نیک بزرگوں کی دعائیں ہیں جن کی محبت آج بھی ، اور گناہگار و بدکار ہونے کے باوجود بھی ویسی ہی ہے
آپ سے بھی اسی لیئے دعا کی استدعا کرتا ہوں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ کلام اکثر میری نانی اماں سناتی ہیں مجھے
تو سوچا آپ محفلین کی خدمت میں پیش کروں۔ اگر کسی کو معلوم ہو تو ضرور بتائیں کہ یہ کس کا کلام ہے۔

پیکرِ ہستی کو جب مشکوک سا پاتا ہوں میں
آئینے میں آئینہ بن کر سما جاتا ہےں میں
اک ذرا سی بات پر مرا جاتا ہوں میں
اک تیری آنکھوں کا ساگر
اک تیرے رخ کی بہار
یہ میّسر ہوں تو جنت کو بھی ٹھکراتا ہوں میں
وہ اگر جاتے ہیں تو
ان کو جانے دو اے امیر
ان سے کہہ دو
کوچہء در چھوڑکے جاتا ہوں میں
آگے آگے چلا جاتا ہے وہ محشر خرام
پیچھے پیچھے نقشِ پا کو چومتا جاتا ہوں میں
واہ با با جی ۔۔۔۔واہ ۔۔۔۔۔۔۔بہت ہی دلنشین کلام ہے۔کیا ہی شستہ لہجہ ہے ۔ لطف آگیا ۔
اگرچہ کتابت میں کلمات کی ترتیب کچھ دگرگوں سی معلوم ہو رہی ہے اور اوزان متاثر ہو رہے ہیں۔لیکن کیا ہی شستہ لہجہ ہے۔ اکیس توپوں کی سلامی آپ کی نانی کے انتخاب پہ:happy:
 
باباجی

محفلین
واہ با با جی ۔۔۔ ۔واہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔بہت ہی دلنشین کلام ہے۔کیا ہی شستہ لہجہ ہے ۔ لطف آگیا ۔
اگرچہ کتابت میں کلمات کی ترتیب کچھ دگرگوں سی معلوم ہو رہی ہے اور اوزان متاثر ہو رہے ہیں۔لیکن کیا ہی شستہ لہجہ ہے۔ اکیس توپوں کی سلامی آپ کی نانی کے انتخاب پہ:happy:
سید عاطف علی بھائی
مجھے جس ترتیب میں سنایاگیا ویسے ہی میں نے لکھ دیا
آپ اس کی ترتیب میں تصحیح کردیں گے تو مجھے آسانی ہوگی
اور آپ کی پسندیدگی کا شکریہ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
وہ اگر جاتے ہیں تو
ان کو جانے دو اے امیر
ان سے کہہ دو
کوچہء در چھوڑکے جاتا ہوں میں
آگے آگے چلا جاتا ہے وہ محشر خرام
پیچھے پیچھے نقشِ پا کو چومتا جاتا ہوں میں

تو کیا یہ امیر مینائی کا کلام ہے؟
محمد وارث
 
باباجی

محفلین
گو کہ یہ کلام جس طرح میں نے لکھا ہے
شاعری کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا

لیکن عاشق کی زبان سے نکلا ہر لفظ
دل کو سنائی دیتا ہے
اور دل بھی اہلِ دل کا
 
باباجی

محفلین
وہ اگر جاتے ہیں تو
ان کو جانے دو اے امیر
ان سے کہہ دو
کوچہء در چھوڑکے جاتا ہوں میں
آگے آگے چلا جاتا ہے وہ محشر خرام
پیچھے پیچھے نقشِ پا کو چومتا جاتا ہوں میں

تو کیا یہ امیر مینائی کا کلام ہے؟
محمد وارث
مجھے نہیں معلوم یہ کس کا کلام ہے بھائی
آپ ہی کچھ بتائیں اس بارے میں
 
Top