پیغامات میں فوری تدوین کی سہولت دستیاب!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ دوستوں کی سہولت کے لیے میں نے پیغامات کی فوری تدوین کی سہولت فعال کر دی ہے۔ اب آپ کسی پہلے سے ارسال کردہ پیغام کی ترمیم کریں گے تو پورا پوسٹ پیج لوڈ ہونے کی بجائے اسی صفحے میں ایک ایڈٹ ونڈو ظاہر ہو جائے گی جس میں آپ متن کی ترمیم کرکے محفوظ کر سکیں گے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php


اگر آپ اس ایڈیٹر کی سہولتوں سے مطمئن نہ ہوں تو آپ 'ایڈوانسڈ' بٹن پر کلک کرکے مکمل پوسٹ پیج پر بھی آ سکتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس سہولت کو مفید پائیں گے۔

والسلام
 

Attachments

  • quick_edit.jpg
    quick_edit.jpg
    51.2 KB · مناظر: 56

ARHAM

محفلین
وعلیکم السلام !
اچھی سہولت ہے ۔۔۔۔ ان شاء اللہ مفید ثابت ہوگی ۔۔۔
شکریہ ۔۔۔۔
 

فر حان

محفلین
واہ یہ واقعی مفید ثابت ہوگی ۔

واہ صاحب چیک بھی کرلیا واقعی کمال کر دیا نبیل صاحب پر ایک مسلہ ضرور ہے اردو پیڈ نہیں بلکہ انگریزی پیڈ کھل رہا ہے چیک کریں۔اور سب سے اہم مسلہ یہ کے یہ اس کو محفوظ نہیں کر رہا
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرحان، نشاندہی کا شکریہ۔
دراصل میں نے اسے فائر فاکس پر چیک کیا تھا اور فائر فاکس پر یہ ٹھیک کام کر رہا ہے۔ ایکسپلورر پر چیک کرنا پڑے گا کہ کیا مسئلہ ہے۔
 
انگریزی کے وی بلٹن پر تو یہ آپشن استعمال کرتے رہتے تھے پھر اب الحمد اللہ عزؤجل اردو کے بلٹن بورٹ پر بھی یہ سہولت مل گئی۔
بہت بہت شکریہ نبیل بھائی
 

نبیل

تکنیکی معاون
عجیب سی بات ہے، کہیں فوری ایڈٹ کام کرتا ہے اور کہیں سفید ایڈٹ باکس دکھانے لگ جاتا ہے۔ :confused:
اسے تفصیل سے دیکھنا پڑے گا۔
 

فر حان

محفلین
بھائی ذرا چیک کر لوں ایک منٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زندہ باد میرے پاس اب بلکل ٹھیک کام کر رہا ہے باقی لوگ تو چیک کرکے ہی بتائیں گے
 
Top