پیزا کی ڈرون ڈیلیوری پر ممبئی پولیس پریشان

حاتم راجپوت

لائبریرین
140523113544_mumbai_pizza_delivery_drone_624x351__nocredit.jpg

ممبئی پولیس نے ایک ریستوران کی طرف سے ریموٹ کنٹرول ڈرون کے ذریعے پیزا کی ڈیلیوری کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ڈرون کی پروازوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور وہ یہ معلوم کر رہے ہیں کہ کیا ریسٹورنٹ کے مالک نے ایوی ایشن اتھارٹی سے ڈرون اڑانے کی اجازت لے رکھی تھی یا نہیں۔

ممبئی کے فرانسسکو پزیریا نامی ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ اس نے ڈرون کے ذریعے پیزا ڈلیوری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق فرانسسکو پزیریا اپنے ریسٹورنٹ سے ایک میل کی حدود کے اندر بلند عمارتوں کے رہائشیوں کی طرف سے پیزا کے آرڈر ڈرون کے ذریعے پہنچا رہا ہے۔

فرانسسکو پزیریا کے مطابق ممبئی، جہاں سڑکوں پر بے تحاشا ٹریفک کی وجہ تیز رفتاری سے دوسرے مقام تک پہنچنا انتہائی مشکل ہے، وہاں ڈرون ڈلیوری کا بہترین ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔

مقامی پولیس کے سربراہ نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ کسی بھی چیز کو اڑانے سے پہلے ایئر ٹریفک کنٹرول سے اجازت لینا لازمی ہے۔

پولیس اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی کسی چیز کی پرواز کے بارے میں انتہائی حساس ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی سکیورٹی فورسز شہر پر پیرا گلائیڈر اور ڈرون حملے کے امکان پر پریشان رہتی ہیں۔

لیکن فرانسسکو ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ذریعے پیزا ڈلیوری کا تجربہ انتہائی کامیاب تھا۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق فرانسسکو ریسٹورنٹ کے ڈورن نے کبھی بھی چار سو فٹ سے زیادہ بلندی پر پرواز نہیں کی اور ڈرون کبھی اس کو اڑانے والے کی دسترس سے باہر نہیں تھا۔

گذشتہ برس آن لائن خرید و فروخت کی بڑی کمپنی ایمازون نے کہا تھا کہ وہ بغیر پائلٹ کے ڈرون کے ذریعے صارفین تک سامان پہنچانے کا تجربہ کر رہی ہے۔
 
arifkarim

معطل

لگتا ہے بھارت کی ایک ارب آبادی والے ملک میں انسانی ڈلیوری کرنے والے کم پڑ گئے ہیں جو ان ڈرونز کے ذریعہ یہ ناجائز کا م کیا جا رہاہے۔
 
Top