پیروڈی

جاسمن

لائبریرین
کیا وہ سیلاب تھا اس قوس و قزح کا جس میں
ایک اپنی ہی کِرن سب سے جُدا یاد رہی
جمیل الدین عالی
پیروڈی
کیا وہ سیلاب تھا اس قوس و قزح کا جس میں
ایک اپنی ہی کزن سب سے جُدا یاد رہی
جاسمن
 

اکمل زیدی

محفلین
واہ کیا بات ہے کس طرح شعر کے زیر سے آپ نے شعر کو زیر کیا ہے ویسے اس پر وہ نقطہ والا شعر بھی یاد آگیا ہم جدا لکھتے رہے وہ خدا پڑھتے رہے ایک نقطے نے ۔ ۔ ۔ ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
خانہ زادِ زلف ہیں زنجیر سے بھاگیں گے کیوں
ہیں گرفتارِ وفا، زنداں سے گھبروایں گے کیا
غالب
پیروڈی
خالہ زادِ زلف ہیں زنجیر سے بھاگیں گے کیوں
ہیں گرفتارِ وفا، شادی سے گھبروایں گے کیا
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا وہ سیلاب تھا اس قوس و قزح کا جس میں
ایک اپنی ہی کِرن سب سے جُدا یاد رہی
جمیل الدین عالی
پیروڈی
کیا وہ سیلاب تھا اس قوس و قزح کا جس میں
ایک اپنی ہی کزن سب سے جُدا یاد رہی
کیا خبر عالی جی کی کزن کرن صاحبہ ہوں۔
 
Top