پیروڈی: ہجراں میں بس یہ مرحلۂِ دل شکن نہ ہو

عاطف ملک نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 21, 2019

  1. عاطف ملک

    عاطف ملک محفلین

    مراسلے:
    1,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    عباد اللہ بھائی ایک باکمال شاعر ہیں۔ان کی ایک غزل عرصہ دراز سے اکثر زبان پہ رہتی ہے۔اور جب کوئی غزل ہماری زبان پہ رہے تو پھر یہ ممکن ہی نہیں کہ ہم اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔عباد اللہ بھائی سے خصوصی معذرت کے ساتھ محفلین کے ذوق کی نذر:

    پرچے سے پہلی رات بھی پڑھنے کا من نہ ہو
    "ہجراں میں بس یہ مرحلۂِ دل شکن نہ ہو"

    دل دے رہا ہوں آپ کو لیکن رہے خیال
    یہ قیمتی متاع ہے اس میں غبن نہ ہو

    دولہے میاں کو میں کبھی دیتا نہیں سلام
    گر دعوتِ ولیمہ میں فِش یا مَٹَن نہ ہو

    اٹلی میں دیتے ہیں اسے شادی کا مشورہ
    جس کی پھٹی جراب ہو، کف کا بٹن نہ ہو

    بیوی کو دیں جواب تو بے دخل گھر سے ہوں
    "گر چپ رہیں تو ہم کو میسر کفن نہ ہو"

    بیگم سے ہونے والی ہے اس بار وہ جھڑپ
    "اب حشر تک زمیں پہ کوئی ویسا رن نہ ہو"

    رنگت کا سانولا ہو جو، کیسا ہے وہ پٹھان
    وہ کیسا راجپوت ہے جو برہمن نہ ہو

    کیسے ملے گا عینؔ بھلا اس کو اختیار؟
    جس پاک باز شخص کی مُٹھی میں دھن نہ ہو


    عینؔ میم
    ستمبر ۲۰۱۹
     
    • زبردست زبردست × 5
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  2. عباد اللہ

    عباد اللہ محفلین

    مراسلے:
    1,268
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    ان دو جملوں نے مزہ کرکرا کر دیا
    :unsure:o_O
     
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,975
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    مزیدار مزیدار!!!!!
     
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,975
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    اٹلی کی مزید اچھی اچھی رسومات بھی شریکِ محفل کیجیے۔

    محبوبہ کی کھڑکی کے نیچے سیرینیڈ گانے کا رواج ہے کیا؟
     
  5. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,461
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    دل دے رہا ہوں آپ کو لیکن رہے خیال
    یہ قیمتی متاع ہے اس میں غبن نہ ہو


    واہ کیا بات ہے!
     
  6. عاطف ملک

    عاطف ملک محفلین

    مراسلے:
    1,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    ہاہاہا۔۔۔۔۔
    عباداللہ بھائی، ہم نے تو دل کی بات کہی ہے:)
    بہت بہت شکریہ:)
    یہ رسم تو خود ہی محفل میں گھس آئی۔
    باقی رسوم کی بھی جب نیت ہو گی، آ جائیں گی:p
    متشکرم:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر