پیروڈی: عینؔ تو کیوں سدھر نہیں جاتا

عاطف ملک نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 4, 2020

  1. عاطف ملک

    عاطف ملک محفلین

    مراسلے:
    1,258
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    ندیم بھابھہ کی مشہور غزل کی پیروڈی کرنے کی ایک کوشش:

    کیوں تو گھر وقت پر نہیں جاتا
    عینؔ تو کیوں سدھر نہیں جاتا

    جب ہو برہم مزاجِ اہلیہ
    کوئی سینہ سپر نہیں جاتا

    کالا جادو کرا کے بھی دیکھا
    اس پہ کچھ کارگر نہیں جاتا

    جب سے آئے ہو تم خیالوں میں
    "یہ مرا دردِ سر نہیں جاتا"

    ہڈ حرامی جو سیکھ لے اک بار
    عمر بھر یہ ہنر نہیں جاتا

    کام کہہ دے کوئی تو یوں دیکھو
    "جس طرح کوئی مر نہیں جاتا"

    چھٹیوں کا سرور ایسا ہے
    جیسے عالم نکھر نہیں جاتا

    ان کے موزوں کی مہک، کیا کہیے
    مدتوں تک اثر نہیں جاتا

    وہ، کہ بل کھاتی ہے کمر ان کی
    میں، کہ دردِ کمر نہیں جاتا

    ایسا دہشت زدہ ہے ہجر سے، عینؔ
    اب محبت نگر نہیں جاتا

    عینؔ میم
    جنوری ۲۰۲۰
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 4, 2020
    • پر مزاح پر مزاح × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    :D
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. ابن جمال

    ابن جمال محفلین

    مراسلے:
    468
    :D
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    3,246
    سو فیصد متفق
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,644
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    :)
    بہت خوب عاطف بھائی!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,200
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    مزیدار مزیدار!!!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,592
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کیا کہنے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. محمد ریحان قریشی

    محمد ریحان قریشی محفلین

    مراسلے:
    2,054
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت خوب۔
    یہ مصرع بجائے خفیف رمل میں ہے اس پر نظرِثانی کر لیجیے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. عاطف ملک

    عاطف ملک محفلین

    مراسلے:
    1,258
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    :)
    :)
    شکریہ احمد بھائی:)
    شکریہ شکریہ:)
    نوازش:)
    شکریہ ریحان بھائی:)
    نشاندہی کیلیے شکریہ،دھیان نہیں گیا تھا۔
    مہک کی جگہ باس لے آئیں تو چلے گا؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر