عاطف ملک
محفلین
(علامہ اقبالؔ کی روح سے معذرت)
ہمارا تذکرہ ہوتا ہی رہتا ہے حسینوں میں
ہزاروں مہ جمالوں، سینکڑوں زہرہ جبینوں میں
میں کیسے چھوڑ دوں افشاں کو، عظمیٰ کو، عنیزہ کو
مجھے تو اپنی رخشندہ نظر آتی ہے تینوں میں
اسی نیت سے کہہ دیتا ہوں اکثر آپ کو آنٹی
"ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں"
نہ جانے اس کو کیا پٹی پڑھائی اس کی اماں نے
میرا بیٹا بھی اب شامل ہے میرے نکتہ چینوں میں
میں اکلوتی سے نالاں، دوسری کا پھر بھی خواہاں ہوں
"کہ جن کو ڈوبنا ہو ڈوب جاتے ہیں سفینوں میں"
ہمیں تڑپا کے کچھ حاصل نہ ہو گا اے جہاں والو!
کہ ہم نے پال رکھے ہیں کئی سانپ آستینوں میں
مجھے افسوس ہے اے عینؔ اس انساں کی قسمت پر
کہ رشتوں کی محبت ڈھونڈتا ہے جو مشینوں میں
عینؔ میم
دسمبر ۲۰۱۷ کی ایک پرانی یاد

اگر یہ پہلے بی شریکِ محفل کر چکا ہوں تو معذرت