پیام مشرق سے علامہ محمد اقبال کی ایک غزل بمع منظوم ترجمہ از فیض احمد فیض

توصیف امین

محفلین
پیام مشرق کے حصہ مئے باقی سے ایک غزل اور منظوم ترجمہ پیش خدمت ہے۔ اردو ترجمہ فیض احمد فیض صاحب کا کیا ہوا ہے۔ میں کوشش کروں گا جلد ہی اس کا سلیس ترجمہ بھی پیش کر دوں۔

فرقی ننہد عاشق در کعبہ و بتخانہ
این جلوت جانانہ آن خلوت جانانہ

منظوم ترجمہ
عاشق کے لیے یکساں کعبہ ہو کہ بت خانہ
یہ جلوت جانانہ، وہ خلوت جانانہ

از بزم جہان خوشتر از حور جنان خوشتر
یک ھمدم فرزانہ وز بادہ دو پیمانہ

منظوم ترجمہ
بہتر ہے زمانے سے فردوس سے خوش تر ہے
اک ساغرِ مئے ساقی اک ہمدم فرزانہ

ہر کس نگہی دارد ہر کس سخنی دارد
در بزم تو می خیزد افسانہ ز افسانہ

منظوم ترجمہ
ہر اک کی نگاہ تجھ پر ہر اک کو سخن تجھ سے
پیدا تری محفم میں افسانے سے افسانہ

این کیست کہ بر دلہا آوردہ شبیخونی
صد شہر تمنا را یغما زدہ ترکانہ

منظوم ترجمہ
یہ کون سے قاتل نے خوں گشتہ کیا دل کو
اک شہر تمنا کو غارت کیا ترکانہ

در دشت جنون من جبریل زبون صیدی
یزدان بہ کمند آور ای ہمت مردانہ

منظوم ترجمہ
جبریل تو ادنی ساہے صید زبوں میرا
یزداں تہ دام آئے اے ہمت مردانہ

اقبال بہ منبر زد رازی کہ نباید گفت
نا پختہ برون آمد از خلوت میخانہ

منظوم ترجمہ
اقبال نے ممبر پہ ہر راز نہاں کھولا
نا پختہ ہی اٹھ آیا از خلوت میخانہ
 
توصیف امین

محفلین
وارث بھائی میری نظروں سے آپکی یہ پوسٹ نہیں گزری تھی ۔ اب تراجم تو دیکھ لیے، کیوں نہ فریدہ خانم کی زبانی اسے سن بھی لیا جائے :)
میں نے ابھی ابھی اس غزل کو یو ٹیوب پر پوسٹ کیا ہے۔ اور آپکا کیا ہوا اردو ترجمہ آپکی اجازت کے بغیر استعمال کر لیا ہے;)۔
امید ہے ویڈیو پسند آئے گی۔ جہاں تک گائیکی کی بات ہے تو وہ تو ہے ہی لاجواب

توصیف امین

محفلین
نہیں فرخ بھائی۔ یہ انتخاب ہے۔ لیکن پھر بھی تقریبا ۶۰ سے ستر فیصد حصے کا منظوم ترجمہ موجود ہے۔
اسکے علاوہ صوفی تبسم نے بھی منظوم پنجابی ترجمہ کیا تھا فیض صاحب کے کئے ہوئے ترجمے سے بھی کم ہے۔ خوش قسمتی سے ہ دونوں کتابیں میرے ہاتھ لگ گئیں تھی۔ بس ایک افسوس ہے کہ فیض صاحب والی اصل کتاب میرے پاس نہیں رہی صرف نقل موجود ہے۔میں ان دنوں فارسی کا زیادہ شوق نہیں رکھتا تھا اس وجہ سے ایک ایرانی دوست کو تحفے میں دے دی۔ اب حماقت ہی کہوں گا کہ کسی ایرانی کو اردو ترجمے کی کتاب سے کیا فائدہ۔:(
 
محمد وارث

لائبریرین
چلو نقل تو ہے ہی، یہ بھی بہت کچھ ہے، میں تو صرف حسرت ہی رکھتا ہوں :)

پیامِ مشرق میں علامہ کا ایک منفرد رنگ ہے، عاشقانہ یعنی صحیح شاعرانہ رنگ کی غزلیں ہیں اس کتاب میں اور شاید اسی لیے شعرا میں زیادہ مقبول ہے۔

ویڈیو خوب ہے!
 
فرخ منظور

لائبریرین
نہیں فرخ بھائی۔ یہ انتخاب ہے۔ لیکن پھر بھی تقریبا ۶۰ سے ستر فیصد حصے کا منظوم ترجمہ موجود ہے۔
اسکے علاوہ صوفی تبسم نے بھی منظوم پنجابی ترجمہ کیا تھا فیض صاحب کے کئے ہوئے ترجمے سے بھی کم ہے۔ خوش قسمتی سے ہ دونوں کتابیں میرے ہاتھ لگ گئیں تھی۔ بس ایک افسوس ہے کہ فیض صاحب والی اصل کتاب میرے پاس نہیں رہی صرف نقل موجود ہے۔میں ان دنوں فارسی کا زیادہ شوق نہیں رکھتا تھا اس وجہ سے ایک ایرانی دوست کو تحفے میں دے دی۔ اب حماقت ہی کہوں گا کہ کسی ایرانی کو اردو ترجمے کی کتاب سے کیا فائدہ۔:(

توصیف صاحب، مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ فیض صاحب نے پیامِ مشرق کا کتنے فی صد ترجمہ کیا تھا لیکن ان کے تراجم ایک کتابی شکل میں دیکھ اور پڑھ چکا ہوں۔
 
محمل ابراہیم

لائبریرین
لاجواب۔ بہت شکریہ توصیف شیئر کرنے کیلیے۔

اقبال کی یہ غزل میری پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ہے، میں نے اسکا اردو ترجمہ تو پوسٹ کیا تھا لیکن مجھے یہ علم نہیں تھا کہ فیض نے اس کا منظوم ترجمہ بھی کر رکھا ہے، واہ۔
مجھے بھی یہ غزل باوجود نہ سمجھ آنے کے کافی پسند تھی۔۔۔ آج اردو ترجمے کی وجہ سے کچھسمجھ آئی ہے مگر اب بھی کئی ایک اشعار پوری طرح سمجھ نہیں آئے مجھے۔
 
زبردست
 
Top