مکتوب پیاری بیٹی ماہی کے نام۔۔۔

ام اریبہ

محفلین
ماں !! یسا بھلا لفظ ہے نا ! زندگی بھرا ! ،،،، ماہی میری مُنہ بولی بہن ہے۔ تو آپ ہماری مُنہ بولی ماں جی ہوئیں :) ،،،، :) :) ،،، اب رہی بات آپ کے سوال کی تو یوں ہے کہ ،،، میں گھر میں سب سے بڑا ہوں۔ والد صاحب نے دو بیاہ کیے ، وہ دوسرے گھر ہوتے ہیں اُن کی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔ میں یہاں اپنی ماں کے ساتھ ہوتا ہوں اور اِس گھر کی مکمل سر براہی میرے کاندھوں پر ہے۔ پاکستان میں رزق کی کمی تو نہ تھی لیکن میرے لیے مستقبل کے واسطے کچھ بچانا بہت مشکل تھا پھر اپنوں کے لیے ، اِس کاغزی سکوں کے لیئے سمندر پار آنا پڑا۔ یہ اپنی مختصر سی کہانی ہے۔ عموماً میں اتنا سب کسی کو بےدھڑک نہیں بتلاتا۔ مگر آپ تو پیاری ماں جی ہو نا :) :)
میرے حق میں دعا کر دیا کرنا آپ۔ کہ دعا سکوں ہوتی ہے۔
ماں تو ماں ہوتی ہے چاہے کسی کی بھی ہو۔۔اللہ پاک آپ کو ہمت اور حو صلہ دے کہ آپ اپنی امی کی بہترین خدمت کر سکو۔بیٹوں کی ماوں کو بیٹوں سے بہت آس ہوتی ہے ،اللہ کرے کہ ان کی یہ آس کبھی نہ ٹوٹے۔اللہ تمھاری کمائی میں برکت ڈالے اور وہ تھوڑی ہو کر بھی تمھارے لیے کافی ہو جائے آمین۔۔اللہ سب ٹھیک کر دے گا بس مایوس نہیں ہونا۔ایک شعر پردیسی بیٹے کے لیے
رزق کی خاطر چھوڑدیا شھر اپنا ورنہ
یہ چھوٹی سی عمر پردیس کے قابل تو نہ تھی
images
 
سید فصیح احمد

لائبریرین

آمین ثُم آمین !! پیاری ماں جی ،،، جھوٹ نہ بولوں گا صبح یہ دعا دیکھی مگر فاتح بھائی کا دھاگہ پڑھ لیا اُسے سمے اور اُنہوں نے جِس طرز اپنا غم بیان کیا ،،، مُجھ میں تو ہِمت ہی نہیں رہی ،،، ابھی ماہی نے پھِر یاد دِلایا ،،، تو شکریہ کہنا تو اِن قیمتی اِلفاظ کی تحقیر ہو گی ،،، بس ہمیشہ اپنے دعا کے واسطے اُٹھتے ہاتھوں میں یاد رکھنا ،،، ماہی تو خوش نصیب ہے ہی لیکن میں بھی بہت نصیب والا ہوں ایک ماں وہاں گھر اور ایک یہاں ،،، اللہ آپ کو بھی بہت آسانیاں عطا فرمائے میری پیاری ماں جی :) :)
 
:battingeyelashes:
 
سیما علی

لائبریرین
پیاری بیٹی السلام علیکم
تمہارا خط ملا پڑھ کر بے انتہا مسرت ہوئی۔ تم نے اچھی امید کی کہ میں خیریت سے ہوں گی ۔تم اللہ کے کرم سے ٹھیک ہو ۔میری دعا ہے اللہ تمھیں ہمیشہ ٹھیک ہی رکھے۔موسم یہاں کا بہت پیارا ہے آج کل ۔میں کل ہی تمھاری چھوٹی بہنوں سے کہہ رہی تھی کہ جب ہم چھوٹے تھے تو صحن میں رکھی چارپائی پہ لیٹ کر ان بادلوں کی شکلیں بناتے تھے کہ یہ اونٹ بن گیا ہے یہ فالاں چیز بن گئی ہے۔۔اور جہاں تک رضایئاں رکھنے کی بات ہے تو تمھیں تو پتا ہے کہ تمھاری ماں کو ہر کام کی کتنی جلدی رہتی ہے ۔۔تمھیں یاد ہے ناں؟کہ میں کیسے جھٹ پٹ سیٹنگ بدل ڈالتی تھی ۔بس صبح کو صفائی کرنے لگے تو ذرا جو بیٹھتی تو خیال کا کیڑا کلبلایا کہ یہ ایسے نہیں ایسے ٹھیک رہے گا بس پھر کیا تھا دھکم پیل ادھر سے ادھر ۔۔۔اور پھر یہ بات سارے خاندان میں پھیل گئی کہ وہ تو ایک ہفتہ نئی گزرنے دیتی سیٹنگ کو ۔تم نے لکھا ہے کہ میں تمھارے پیپرز کے لیے دعا کروں۔۔میرا تم سے سوال ہے کہ جب تم پہلی بار میری انگلی پکڑ کر نرسری گئی تھی تو کیا تب بھی یہ کہہ کر گئی تھی کہ امی دعا کرنا ۔۔میرا خیال ہے تب تو تمھیں یہ نئیں پتا ہو گا کہ دعا بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔تو میرے بچے ۔۔ماں کو کیا دعا کا کہنا ماں تو ہوتی ہی سراپا دعا ہے ۔۔اس کے ہاتھ تو اٹھتے ہے اولاد کے لیے ہیں۔وہ اپنے لیے خدا سے کیا مانگے گی؟اور ہاں میرے قیلولے پہ اعتراض مت کرنا ۔ہاں نئی تو۔۔یہ نئی احساس کہ ماں کتنا تھک جاتی ہے:(۔۔تم یہ نئی بھولی ہو گی کہ جنابہ کی بی ایڈ کی مشقیں میں نے لکھی ہیں۔۔پھر قیلو لہ بنتا ہے یا نئی؟۔۔خط کا جواب جلدی دے دینا ماں کو انتظار نہ کرانا۔۔ میں آج تمھیں بتاوں اپنے ماضی کی بات؟۔۔وہ بات وہ یاد جو اب ایک خواب بن کر ذہن میں زندہ ہے۔۔۔ہمم۔۔۔چلو آنکھیں بند کر کے میری انگلی پکڑ لو ۔میں ایک یادوں کی ایک وادی میں لے جاوں۔۔وہ دیکھو۔۔وہ صحن میں ایک بہت پیاری عورت ۔۔وہ میری ماں ہے تمھاری نانی۔۔اور وہ پیاری سی لڑکی (کوئی شک ہے کیا)وہ میں ہوں۔۔امی کی بڑی بیٹیوں کے خط آئے ہیں۔یعنی تمھاری دونوں خالہ کے۔۔امی نے پڑھے ہیں۔۔اور مجھے د یے ہیں اور بار بار ایک ہی تاکید ہے کہ جلدی ان کا جواب لکھ دوں امی کہہ رہیں ہیں پتا نہیں کتنے دن ہو گئے ان کو یہ خط ڈالے اور اس دن سے آس ہو گی ان کو جواب کی ۔۔اور میں آج تک یہ سوچتی ہوں کہ اتنا احساس۔۔اتنا خیال ایک ماں کو ہی ہو سکتا ہے۔۔باقی ہے صرف یاد کے دھندلے سے کچھ نقوش۔۔۔۔بچپن میرا تو وقت کے میلے میں کھو گیا
۔اللہ پاک رحم کرے میری ماں پر۔۔اور اس کی قبر ہمشہ ٹھنڈی رکھے آمین۔خط بہت لمبا ہو گیا ہے ۔۔ڈاکیا کیا سوچے گا کہ پتا نئی کیا بھرا ہے اس میں اور تمھیں اگلے پیپر کی تیاری بھی تو کرنی ہے ۔کرنی ہے ناں؟۔۔سعید بیٹے اور تمھارے لیے بہت دعائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ نگہبان

Thomas-Benjamin-Kennington-xx-Mother-and-Daughter-xx-Private-collection.jpg
ماں کا کوئی بدل نہیں۔
پیار بھرا خط ایک ایک لفظ رس ٹپکاتا ہوا
اللہ سایہ قائم رکھے آمین
 
Top