پہلے مسکرائیں، پھر بچوں کو سبزیاں کھلائیں تو وہ بھی کھائیں گے

سیما علی

لائبریرین
سوپ کے جیسے استعمال کیجئیے۔ اور پکاتے ہوئے اس میں ایک دو گاجریں بھی کدو کش کر کے ڈال لیجئیے۔
ہاں بغیر تڑکے کے کھانی ہے تو آپ کی مرضی ورنہ ہماری طرح لہسن ادرک اور زیرے کا تڑکا لگا سکتے ہیں دیسی گھی کے ساتھ۔
مزے کی نہ لگے تو پیسے واپس۔
بیٹا ہم بھنُی ہوئی بھی بناتے ہیں سویا میتھی ڈال کر اور پھر اُوپر سے بھی بگھار لگاتے ہیں ۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
فیس بک کی ایک پوسٹ سے یہ ربط ملا ہے اور اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت کم سبزی کھاتے ہیں۔

Average per capita vegetable consumption, measured in kilograms per person per year.

چائنا : 377 کلوگرام فی شخص سالانہ
امریکہ : 113 کلو گرام فی شخص سالانہ
کینیڈا: 101 کلو گرام فی شخص سالانہ
پاکستان: 20کلو گرام فی شخص سالانہ
انڈیا : 79 کلو گرام فی شخص سالانہ
 
محمداحمد

لائبریرین
چائنا پر حیرت ہے جہاں ہر چلتا پھرتا جاندار کھا لیا جاتا ہے۔۔۔
گوشت پوست کی اتنی ورائٹی میں انہیں سبزی کھانے کی فرصت کہاں سے مل گئی؟؟؟

اور نہ ان کی صحت دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ روزانہ ایک کلو سبزی کھا جاتے ہوں گے۔ :)
 
سید عمران

محفلین
اور نہ ان کی صحت دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ روزانہ ایک کلو سبزی کھا جاتے ہوں گے۔ :)
اس حساب کتاب نے ہمیں سروے کے بارے میں مشکوک کردیا۔۔۔
خدا کی پناہ ایک کلو سبزی، وہ بھی روزانہ۔۔۔
اتنا تو سبزی خوری کی ترغیب دینے والے صاحبِ لڑی بھی نہ کھاتے ہوں گے!!!
:doh::doh::doh:
 
محمداحمد

لائبریرین
اس حساب کتاب نے ہمیں سروے کے بارے میں مشکوک کردیا۔۔۔
خدا کی پناہ ایک کلو سبزی، وہ بھی روزانہ۔۔۔
ہاہاہاہا۔۔۔!

میرا خیال ہے کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو صرف سبزی کھاتے ہوں گے ۔ اور ہم پاکستانیوں کی طرح کے نہیں ہوں گے کہ جو سارا دن کھاتے رہیں اور روٹی نہ کھائیں تو کہتے ہیں کھانا نہیں کھایا۔ :) :)
اتنا تو سبزی خوری کی ترغیب دینے والے صاحبِ لڑی بھی نہ کھاتے ہوں گے!!!
:doh::doh:
ہاہاہاہا! واقعی :)
 
سید عمران

محفلین

پہلے مسکرائیں، پھر بچوں کو سبزیاں کھلائیں​

اگر وہ آسانی سے نہ کھائیں تو انہیں مار مار کر کھلائیں اور خوب خوب رُلائیں۔۔۔
پھر آپ جب بھی مسکرائیں بچوں کے دل کچھ سوچ کے لرز لرز جائیں!!!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے بچے تو کچی سبزیاں کھا جاتے ہیں۔ بلکہ کوکو تو کینو کے چھلکے بھی کھا جاتی ہے۔۔۔۔ یہ الگ مصیبت ہے۔ ٹماٹر۔۔۔ کھیرا ۔۔۔۔ شلجم۔۔ گاجر۔۔۔ کچھ نہیں چھوڑتے۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مولینا فرماتے ہیں ۔ محبت تلخ کو شیریں کر دیتی ہے اور تانبے کو سونا ۔
از محبت مسہا زریں شود
از محبت تلخہا شیریں شود
مولانا کی محبت سے مراد سبزی بہرحال نہیں ہوگی۔۔۔ ۔لیکن وہ کیاکہتے ہیں۔۔ المعانی فی البطن الشاعر وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمارے گھر میں اماں جب بھی کدو بناتی۔۔۔ ایک مذہبی درس ہوتا۔۔۔ کہ کدو حضرت یونس کے لیے اگایا گیا۔ کدو حضور صلی اللہ علیہ ا آلہ و سلم کو بے حد پسند تھا۔۔۔ ہم کچھ کہنے کے قابل نہیں رہتے تھے۔۔۔ پھر جب ذوالنورین نے سیرت کوئز جیتنے شروع کیے تو ہماری مشکل کچھ آسان ہوئی۔ اماں نے کدو لا دھرا اور وہی پرانا درس شروع کیا ہی تھا کہ ذوالنو کہنے لگا ۔۔۔ حضور صلی الللہ علیہ آلہ وسلم کو گوشت بھی پسند تھا۔ اور کدو حضرت یونس کے لیے بیماری میں اگایا گیا۔ اس سے پہلے یا صحتمند ہونے کے بعد بھی وہ کدو کھاتے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں تاریخ خاموش ہے۔ لہذا لے جائیں اسے۔۔۔ میں نہیں کھاؤں گا۔ اماں نے کہا۔۔۔ کتنے بدتمیز بچے ہیں میرے۔۔۔
 
غالب میر

محفلین
جہاں بچے سبزی نہیں کھاتے ۔۔۔۔ انہیں بنانی نہیں آتی۔۔۔ اور معذرت کے ساتھ کچھ لوگوں کی غلط فہمی ہوتی ہے کہ ہمارے گھر سبزی اچھی بنتی ہے ۔۔۔میرے گھر میں گوشت اگرچہ مہینوں بعد نہیں پر ہفتوں بعد آتا ہے میرے بچے بینگن سے لے کر بھنڈی مونگرے سب شوق سے کھاتے ہیں ، کسی بھی سبزی کو گوشت یا چکن میں بنانے کی بجائے اسے ویسے ہی پکانا پسند کرتے ہیں ۔۔۔ جہاں بچے گوشت کو ترجیح دیتے ہیں وہاں کے بڑے بھی گوشت رغبت سے کھاتے ہیں۔۔۔ باقی اپنا اپنا تجربہ ہے۔۔۔۔
 
بالکل!

جو بڑوں کی عادات ہوتی ہیں کھانے پینے کے حوالے سے وہی بچوں میں آتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے بچے تو کچی سبزیاں کھا جاتے ہیں۔ بلکہ کوکو تو کینو کے چھلکے بھی کھا جاتی ہے۔۔۔۔ یہ الگ مصیبت ہے۔ ٹماٹر۔۔۔ کھیرا ۔۔۔۔ شلجم۔۔ گاجر۔۔۔ کچھ نہیں چھوڑتے۔۔۔۔

یہ کام تو ہمارے بچے بھی کرتے ہیں۔

ٹماٹر تو میں اور میرے بچے بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ :)
 
Top