پہلی جسارت

درد اتنا ہے کہ رگ رگ کو جلاتا جائے
دل یہ پاگل ہے کہ ہر رسم نبھاتا جائے

کوئی تو ہو کہ مِرا ضبط نہ للکارے جو
دلِ مضطر کو کسی طور بجھاتا جائے

وہ کہ معصوم نرالا ہے ادا میں اپنی
بچپنا مجھ کو وہ یوں یاد دلاتا جائے

اے خُدا مجھ کو سدا سایہ دلانا اپنا
اِس جہاں میں مجھے ہر شخص رُلاتا جائے

ہجر بھی جھیل سکوں گی جو تُو جاتے جاتے
اس نکمی کو خُدا سے بھی مِلاتا جائے​
 

باباجی

محفلین
میں بھی تعارف کا ہی کہنے لگا تھا
باقی جسارت پہ تبصرہ اساتذہ ہی کر سکتے ہیں
اپنے کو الف بے بھی نہیں پتا
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اور ہاں تعارف کے دھاگے میں اپنا تعارف بھی پیش فرمائیے۔

میں بھی تعارف کا ہی کہنے لگا تھا
کچھ تعارف میں کروا دیتا ہوں۔
مریم باٹنی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ہماری کالج میٹ ہیں۔
لکھنے کا بھی شوق رکھتی ہیں تو ہم نے انہیں اردو محفل کا بتا دیا کہ اس سے زیادہ اچھی جگہ کونسی ہو سکتی ہے لکھنے والوں کے لئے :)
 

باباجی

محفلین
کچھ تعارف میں کروا دیتا ہوں۔
مریم باٹنی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ہماری کالج میٹ ہیں۔
لکھنے کا بھی شوق رکھتی ہیں تو ہم نے انہیں اردو محفل کا بتا دیا کہ اس سے زیادہ اچھی جگہ کونسی ہو سکتی ہے لکھنے والوں کے لئے :)
یعنی چھوٹے استاد کی راہنمائی حاصل ہے مریم کو :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یعنی چھوٹے استاد کی راہنمائی حاصل ہے مریم کو :)
ہاہاہاہاہاہا
لیکن مریم کے سوالات ہی ایسے ہوتے تھے کہ چھوٹے استاد کو خود سوچنا پڑتا تھا اور سوچنے کا کام کوچۂ آلکساں کے اصولوں کے خلاف ہے :p اس لئے ہم نے انہیں بڑے استادوں کی جانب بھیج دیا :)
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہ
کیا خوب کہا ۔۔۔
وزن تولنا بحر ناپنی یہ تو اساتذہ کا کام
ہمیں تو بس غرض " صدائے دل دردمند " سے
بہت سی دعاؤں بھری داد کے ساتھ
محترم مریم افتخار بٹیا بہنا آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید
بہت دعائیں
ہجر بھی جھیل سکوں گی جو تُو جاتے جاتے
اس نکمی کو خُدا سے بھی مِلاتا جائے
 
آخری تدوین:
خوبصورت کاوش ہے داد قبول کیجئے ..

محاورے کے اعتبار سے توجہ کی ضرورت ہے

" کوئی تو ہو کہ مِرا ضبط نہ للکارے جو "

ضبط آزمانا درست محاورہ ہے

" اے خُدا مجھ کو سدا سایہ دلانا اپنا "

یہاں سائے میں رکھنا درست ہے

دوسری طرف " دلانا " یہ ظاہر کرتا ہے کہ کوئی دوسری قوت بھی موجود ہے " دینا " مناسب لفظ ہے ..

اس کو یوں کیا جا سکتا ہے

" اے خدا مجھ کو سدا سائے میں رکھنا اپنے "
 
Top