میں ازل سے ہی پہاڑوں کا شیدائی ہوں۔ نجانے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ایسی کیا مقناطیسیت ہے کہ بار بار دل ادھر کو لپکے ہے۔۔۔؟
پھر میں نے تحقیق کی تو پتہ چلا میں اکیلا ہی نئیں ہوں جسے پہاڑ فیسی نیٹ کرتے ہوں بلکہ اور بھی کئی دیوانے ہیں جو پہاڑوں کے دلدادہ ہیں۔ہائکنگ کے گرویدہ ہیں ۔ میں کئی شوقین حضرات سے پوچھا مگر کوئی بھی خاطر خواہ جواب نا دے سکا۔بڑے بڑے سکالرز سے رجوع کیا مگر نتیجہ وہی دھاک کے تین پات۔
پھر میں نے مستنصر حسین تارڑ کا ایک سفر نامہ پڑھا تو مجھے اپنے تمام سوالوں کا جواب مل گیا انہوں نے لکھا کہ "نوح ؑ کی کشتی کوہ آرات پہ جا ٹھہرتی ہے، حضور ؐ بھی غار حرا میں روشنی پاتے ہیں۔ موسیٰؑ کوہ طور پہ جاتے ہیں اور خدا تعالےٰکے ساتھ ہم کلام ہوتے ہیں"
اس سے میں نے جانا کہ پہاڑوں پہ جا کر شاید روح کی دھلائی ہوتی ہے۔ فطرت کے ان حسین مناظر میں جا کرہماری روح نکھر جاتی ہے شاید اسی واسطے اللہ نے ان مناظر کی کشش اپنے بندوں میں ڈال دی ہے۔
اور آپ تحقیق کر کے دیکھ لیں اس دنیا میں تمام کامیاب لوگوں کی خوبیوں میں فطرت سے لگاؤ ایک مشترک خوبی ہے۔
 
x boy

محفلین

بہت خوب
کھلے میدان، باغات، جنگلات، وادیاں پہاڑ وغیرہ سب کو بھاتی ہیں
شہر میں زیر زمین اسٹیل، پلاسٹک ، گندگی، سیوریج لائنیں، الیکٹرک لائیں، نیٹوورک لائینیں کی وجہ سے انسان کو جو ضرورت ہوتی ہے اندرونی زمین میں جو پائے جاتے ہیں وہ نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے کھلی جگہہ جہاں شہروں کی طرح کچھ نہیں ہوتا تو انسان زمین سے اور ہوا سے بہت کچھ
حاصل کرلیتا ہے جس کی وجہ سے تندرست ہوجاتا ہے
ایک دستاویزی فلم میں میں نے یہی پایا کہ دھول دھواں اور گنجان سرگرمیوں سے پاک کھلی آب وہوا والی جگہہ انسان کو تندرست کردیتی ہے
واللہ اعلم
 
جی جی صحیح کہا آپ نے
 
Top