پھول گوبھی کی فیرنی ۔

حجاب

محفلین
[align=right:265165bf28]پھول گوبھی کی فیرنی ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اجزاء ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
دودھ ۔ 1 کلو۔
پھول گوبھی ۔ آدھا کلو۔
چینی حسبِ ذائقہ۔
بادام آدھی چھٹانک باریک کٹے ہوئے۔
پستہ آدھی چھٹانک باریک کٹے ہوئے۔
سبز الائچی کے دانے تھوڑے سے۔
کھویا آدھا پاؤ۔
کارن فلور 2 کھانے کے چمچ۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
دودھ کو چولہے پر چڑھا دیں اور ساتھ ہی حسبِ ذائقہ چینی اور الائچی دانے بھی ڈال دیں، پھول گوبھی کے پھول تھوڑے سے پانی میں ڈال کر گرائینڈ کر لیں ، پھول کا صرف سفید حصّہ استعمال کریں ۔اور پھر اس مکسچر کو اُبلتے ہوئے دودھ میں ڈال دیں جب تھوڑی دیر پک جائے اور گاڑھا ہونے لگے تو تھوڑے سے پانی میں کارن فلور اچھی طرح مکس کرکے فیرنی میں ڈال کر تیزی سے چمچہ چلاتے رہیں کہ گٹھلیاں نہ بنیں جب فیرنی گاڑھی ہو جائے تو اُتار لیں اور اب کھویا ملا دیں ساتھ ہی بادام پستے سے گارنش کریں اور چاندی کے ورق مل جائیں تو وہ بھی لگا دیں ،مزیدار گوبھی کی فیرنی تیار ہے ٹھنڈا کرکے مزے سے کھائیں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
[/align:265165bf28]
 

قیصرانی

لائبریرین
زبردست۔ پھول گوبھی سے بننے والی ہر ڈش ہی لاجواب ہوتی ہے۔ اب کے میٹھا ٹرائی کر کے بتاتا ہوں‌ :) شکریہ
 
Top