پھر بھی جہاں پاےَ نہیں ، یا رب بتا تُو ہے کہاں ؟۔۔۔

Saadullah Husami

محفلین
حمدیہ نعت
از سعداللہ سعدی
محرر ۔۸ ویں جمادی الاول ۱۴۲۴ھ
تیرا ظہور ہے کہاں ، تجھ کو ہے ڈھونڈے کل جہاں،، ظاہر میں ہی باطن ہے تُو ، تُو ہی بقا ےَ جسم و جاں
پھر بھی جہاں پاےَ نہیں ، یا رب بتا تُو ہے کہاں ؟
تیرا پتہ بر آسماں ،تیرا مکاں پر لامکاں
ِگل میں ہے تو ُ گل میں ہے تُو ، تُو ہی مکین اور مکاں
پھر بھی جہاں پاےَ نہیں ، یا رب بتا تو ہے کہاں؟
تیرا وجود چاند سے ،تُو ہے تو ہے یہ کہکشاں
تیرا ظہور اک آب سے بہتا ہے وہ آبشار جاں
تیرا نشاں ، نہ ایں و آں ، تیرا پتہ وہ ہے کہاں
تیری ہے باتیں جب اذاں ، تیرا کلام یاں بھی و واں
پھر بھی جہاں پاےَ نہیں ، یا رب بتا تُو ہے کہاں؟
تیرا وجود الکتاب ، تیرا جہان القراں
تُو ہے حزین دل میں ہاں ،کہتی ہے پاک یہ زباں
دھونڈا تجھے میں عشق میں ڈھونڈا تجھے میں وشق میں
ڈھونڈا تجھے میں جسم میں ڈھونڈا تجھے میں جان جاں
پھر بھی جہاں پاےَ نہیں ، یا رب بتا تُو ہے کہاں؟
کیا وحشیاں ،کیا طائراں ،سارے میں افضل خوبیاں
صنعت میں تیری لا گماں ، صاحب و انسان و جواں
کیا کیا بہاریں کیں عطا ، کیا کیا خزائں کی عیاں
محبوب تیرا حمد ہے ، محمود کی آرائیاں
پھر بھی جہاں پاےَ نہیں ، یا رب بتا تُو ہے کہاں؟
چمکی مگر تیری نگاہ ، ناز لے انگڑائیاں ، چہرہ صبیح و جلوہ گر ، محبوب تیرا پاسباں
ہر جا تجلی بے گماں ، بے انتہا نورانیاں ، سعدی نے جب حاصل کیا نام ِمحمد مہرباں
نامِ محمد پا کے اب لگتا ہے تُو ہے قُربِ جاں
پھر بھی جہاں پا ےَ نہیں ، یا رب بتا ، ہو کر عیاں
پھر بھی جہاں پاےَ نہیں ، یا رب بتا تُو ہے کہاں؟
 
سید زبیر

محفلین
تیرا وجود الکتاب ، تیرا جہان القراں
تُو ہے حزین دل میں ہاں ،کہتی ہے پاک یہ زباں
سبحان اللہ ۔ ۔ ۔ بہت عمدہ انتخاب پیش کیا ہے ۔ ۔ ۔ جزاک اللہ
 
Saadullah Husami

محفلین
مہربانِ من جناب نایاب و سید زبیر صاحبان
بعد از سلام ِ شوق ، ذرہ نوازی کا از حد شکریہ ۔
دیکھتے تو بہت ہیں مگر مراسلوں پر داد قلیل سے ہی ہوتی ہے۔
ویسے ان غیر قلیل میں میں بھی ہوں ،
عادت کو تبدیل کررہاہوں۔
پسند و داد کا بٹن ملنے پر دن اچھاگزرتا ہے ۔مانو کسی نے پاکستان سے ھندکی سمت مدتوں کے بعد کوئ خط بھیجا ہو۔ ہم سب گھر والے ان جوابوں کا مزہ لیتے ہیں ۔
 
رب جلیل ہمیشہہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو اپنے سایہ رحمت میں رکھے ۔آپ لوگ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں خوش رہیں
 
Top